پیر, مارچ 16, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

دہلی کی دارا شکوہ لائبریری جلد ہی عوام کے لیے کھول دی جائے گی : منیش سسودیا

Hindustan Express by Hindustan Express
فروری 17, 2023
in آئینہ شہر
0
منیش سسودیا کے خلاف لُک آؤٹ نوٹس جاری
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (یو این آئی) وزیر اعلی اروند کیجریوال کی قیادت میں دہلی حکومت قومی دارالحکومت میں مختلف تاریخی عمارتوں کو محفوظ کرنے کی سمت میں تیزی سے کام کر رہی ہے۔ ہندوستان کی تاریخ کی ان خوبصورت یادگاروں میں سے ایک کشمیری گیٹ پر واقع "دارا شکوہ لائبریری” ہے، جسے اب "پارٹیشن میوزیم” کہا جاتا ہے ، اسے ثقافتی مرکز میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔
دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے جمعہ کو یہاں کا دورہ کرکے موقع پر جاری کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لیا ۔ اس دوران انہوں نے کہا “دہلی کی تاریخی عمارتیں وقت کے ساتھ ساتھ ملک کی ترقی کی علامت ہیں۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال کی قیادت میں دہلی حکومت نے ملک کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد کے لیے تاریخی عمارتوں کی بازآبادکاری اور بحالی کو ترجیح دی ہے۔
مسٹر سسودیا نے کہا کہ تقسیم ہند سے متعلق میوزیم قائم کرنے کے لیے دارا شکوہ لائبریری کی عمارت سے بہتر کوئی جگہ نہیں ہو سکتی تھی۔ یہ 1947 کی تقسیم کی یاد میں ایک میوزیم ہوگا، جس نے دہلی کو بھی ڈرامائی طور پر تبدیل کر دیا تھ اور اس کے بعد سی آر پارک، پنجابی باغ اور لاجپت نگر سمیت دارالحکومت میں کئی کالونیاں قائم ہوئیں۔ یہ ہندوستان میں تقسیم پر تعمیر ہونے والا دوسرا میوزیم ہے اور دہلی میں ایسا پہلا میوزیم ہے۔
خیال ر ہے کہ میوزیم میں ریل کے ڈبوں (جیسا کہ وہ آزادی کے وقت تھے)، قدیم حویلیاں اور پناہ گزین کیمپوں کی نقلیں بھی موجود ہیں۔ سیاحوں کو اس وقت کا تجربہ فراہم کرنے کے لیے، جن لوگوں نے تقسیم کا مقابلہ کیا، انھوں نے عجائب گھر کو کپڑے، پناہ گزین کیمپوں کی اشیاء، کتابیں، خطوط، برتن وغیرہ عطیہ کیے۔مختلف اشیاء جیسے ٹرافیاں وغیرہ عطیہ کی ہیں۔ اس میں سندھ کے لیے مخصوص گیلری بھی ہوگی۔ میوزیم میں ورچوئل رئیلٹی کے ذریعے ناظرین تقسیم سے متعلق پہلوؤں سے بھی واقفیت حاصل کر سکیں گے۔
نائب وزیر اعلی نے کہا "عام طور پر عجائب گھروں میں صرف تاریخی اہمیت کے لمحات ہی دکھائے جاتے ہیں، لیکن اس میوزیم میں ہم نے ایک "گیلری آف ہوپ” کا اضافہ کیا ہے، جس میں کئی دہائیوں کے بعد پاکستان میں اپنی قدیم جائیدادوں پر نظرثانی کرنے والے لوگوں کی تصاویر اور ویڈیوز دکھائی جائیں گی جو اپنے آپ میں تقسیم کے تجربات کی عکاسی کرتی ہیں ۔ یہ اشیا متاثرین کی طرف سے میوزیم کو عطیہ کی گئی ہیں ۔
مسٹر سسودیا نے بتایا کہ دارا شکوہ لائبریری کی ثقافتی اور تاریخی اہمیت کو خراج تحسین پیش کرنے والے میوزیم کے ساتھ عمارت کو ایک کیوریٹڈ ثقافتی مرکز میں بھی تبدیل کیا جائے گا۔ اس میں شہر کے مختلف پہلوؤں اور اس سے وابستہ افراد پر مبنی بیانات اور نمائشیں لگائی جائیں گی۔ میوزیم میں ایک کیفیٹیریا،ایک سووینئر شاپ جس میں ایک چھوٹی لائبریری اور پڑھنے کی جگہ جیسی سہولیات بھی شامل ہوں گی۔ میوزیم میں 7 گیلریاں موجود ہوں گی۔

Tags: دارا شکوہلائبریریمنیش سسودیا
ShareTweetSend
Previous Post

ہریانہ کے بھوانی میں جنید اور نثار کوبولیرو میں زندہ جلا دیا گیا

Next Post

دہلی میں امن و امان کی خراب صورتحال: فرہاد سوری

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
دہلی میں امن و امان کی خراب صورتحال: فرہاد سوری

دہلی میں امن و امان کی خراب صورتحال: فرہاد سوری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In