ہفتہ, اکتوبر 25, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں پارلیمانی خبریں

ڈیجیٹل لین دین میں دھوکہ دہی کو روکنے کا مطالبہ راجیہ سبھا میں اٹھایا گیا

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 13, 2023
in پارلیمانی خبریں
0
چین کی دراندازی کے واقعہ پرراجیہ سبھا میں اپوزیشن کا ہنگامہ اورواک آؤٹ
0
SHARES
43
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (یو این آئی) راجیہ سبھا میں بدھ کو حکومت سے ڈیجیٹل لین دین میں دھوکہ دہی کے بڑھتے ہوئے واقعات کو روکنے کے لئے ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا گیا۔ کانگریس کے راجیو شکلا نے چیئرمین کی اجازت سے اٹھائے گئے معاملات کے تحت اس معاملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ڈیجیٹل لین دین میں اضافہ کے ساتھ ان میں لوگوں کے ساتھ دھوکہ دہی کے واقعات بھی بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک رپورٹ کے مطابق ان واقعات میں 276 کروڑ روپے کا فراڈ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پڑھے لکھے اور ٹیکنالوجی سے واقف لوگ بھی ان فراڈ کا شکار ہو رہے ہیں۔ پولیس بھی ان مقدمات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح سے تربیت یافتہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینکوں نے اس حوالے سے اہم اقدامات تجویز کیے ہیں لیکن یہ واقعات بدستور جاری ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ان واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کرے۔
ترنمول کانگریس کے ساکیت گوکھلے نے جیلوں میں بند زیر سماعت قیدیوں کو قانونی مدد فراہم کرنے کا مدا اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی جیل میں زیر سماعت قیدی کے طور پر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی جیلوں میں بند قیدیوں میں سے 77 فیصد زیر سماعت قیدی ہیں۔ ایک بیرک میں 80 قیدی رہتے ہیں اور انہیں صبح 9 بجے دوپہر کا کھانا اور شام تین بجے رات کا کھانا دیا جاتا ہے اور اس کے بعد اگلے دن صبح 9 بجے تک انہیں کھانے کو کچھ نہیں دیا جاتا۔انہوں نے کہا کہ زیادہ تر قیدی معمولی جرائم میں جیلوں میں رہتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان سب کو مناسب قانونی امداد فراہم کی جائے۔
کانگریس کے اکھلیش پرساد سنگھ نے ٹرینوں میں سفر کے لیے لیے گئے ونڈو ٹکٹ منسوخ کرنے میں مشکلات کا مسئلہ اٹھایا۔ انہوں نے تجویز دی کہ کھڑکی سے لیے گئے ٹکٹوں کو منسوخ کرنے کے لیے متبادل انتظامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹکٹ کینسلیشن چارجز میں بھی اضافہ کیا گیا ہے جسے کم کرنے کی ضرورت ہے۔
بی جے پی کی کویتا پاٹیدار نے "ایک قوم ایک راشن کارڈ” کی طرز پر "ایک ملک ایک سرٹیفکیٹ” جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس میں پیدائش کا سرٹیفکیٹ، رہائش کا سرٹیفکیٹ اور ذات کا سرٹیفکیٹ شامل کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان تینوں سرٹیفکیٹس میں ایک ہی قسم کی معلومات ہوتی ہیں، اس لیے ان کے لیے ایک ہی سرٹیفکیٹ کام کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعد میں اسے دوسرے سرٹیفکیٹس سے بھی جوڑا جا سکتا ہے۔آزاد اجیت کمار نے آسام میں جنگلات کی اندھا دھند کٹائی کا مدا اٹھایا اور اسے روکنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آسام میں 18 ہزار ہیکٹر میں جنگلات کاٹے گئے ہیں۔
بی جے پی کے نرہری امین نے مطالبہ کیا کہ خیراتی ٹرسٹوں کے ذریعہ چلائے جانے والے طلباء کے ہاسٹلوں پر گڈز اینڈ سرویس ٹیکس نہ لگایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات میں مختلف چیریٹیبل ٹرسٹ غریب طلباء کے لیے کفایتی ہوسٹل چلاتے ہیں جن سے 12 فیصد جی ایس ٹی وصول کیا جاتا ہے۔آئی یوایم ایل کے عبدالوہاب نے نوجوان خواتین میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کا مسئلہ اٹھایا۔

Tags: ترنمول کانگریسٹھوس اقداماتدھوکہ دہیڈیجیٹل لین دینراجیہ سبھاکانگریس
ShareTweetSend
Previous Post

پانچ سال میں بہارملک کی اولین پانچ صنعتی ریاستوں کے زمرے میں ہوگا شامل : وزیر

Next Post

غزہ کے لیے فنڈنگ کی تقریب میں امریکی سپُراسٹارز کی شرکت

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
غزہ کے لیے فنڈنگ کی تقریب میں امریکی سپُراسٹارز کی شرکت

غزہ کے لیے فنڈنگ کی تقریب میں امریکی سپُراسٹارز کی شرکت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In