اتوار, جولائی 27, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

تین ماہ کے اندرمکمل حج کمیٹی کی تشکیل کی ہدایت

Hindustan Express by Hindustan Express
اپریل 29, 2024
in خاص خبریں
0
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ
0
SHARES
31
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (یو این آئی) حج کمیٹی آف انڈیا کے سابق ممبر حافظ نوشاد احمد اعظمی کی توہین عدالت کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی والی بنچ نے آج ایک بار پھر اقلیتی امور کی وزارت کو سخت ہدایات تفصیلی طور سے جاری کرتے ہوئے تین ماہ کےاندر ہرسیکشن کےتحت حج کمیٹی آف انڈیا کی پوری طرح تشکیل اور افسران کی تقرری کرنے کا حکم دیا ہے۔ آج یہاں جاری ایک ریلیز کے مطابق آج اس معاملہ کی سماعت چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اورجسٹس جےبی پادری والا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے فریقین کی بحث سننے کے بعد یہ فیصلہ دیا۔
واضح رہے کہ ۷ مارچ کو عدالت عظمیٰ نےحکومت کو حلف نامہ داخل کرنے کو کہاتھا حکومت کی طرف سے حلف نامہ داخل کیا گیا جس میں وزارت نے پوری طرح ٹا ل مٹول اور صریحی طور سے عدالت کو گمراہ کرنے کا کام کیا تھاوزارت کے حلف نامہ میں لوک سبھا کےاسپیکر کو خط لکھنے کے باوجود انھوں نے نام نہیں بھیجا راجیہ سبھا کے چیئرمین کو بھی اسی طرح خط بھیجا اورراجیہ سبھا کے چیئرمین نے بھی نام نہیں بھیجا اور حلف نامہ داخل کرنے کےحکم کے بعد وزارت نے الیکشن کمیشن کو ایک خط لکھا جس میں کمیٹی کا الیکشن کرانے کی اجازت مانگی تھی لیکن اس خط کا جواب بھی عدالت میں نہیں پیش کیا گیا۔
مسٹراعظمی کےوکیل سنجےآر ہیگڑے اور طلحہ عبدالرحمٰن نے تحریری طور سے عدالت کےسامنے ساری باتیں حلف نامہ کے ذریعہ رکھی تھیں انھوں نے بحث میں یہ کہا کہ4 سال سے حکومت اس ادارہ پہ مستقل طور سے غیر قانونی قبضہ کیے ہوئے ہےوزارت نے ایکٹ 2002 کےتحت کمیٹی بنانے کی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی انھوں نے بحث میں حج کمیٹی آف انڈیا میں افسران کی غیر قانونی طور سے تقرری اور ٹال مٹول کا بھی معاملہ بہت سنجیدگی سے اٹھایا ساتھ ہی ساتھ مسٹر اعظمی کے وکلا نے یہ بھی کہا کہ اس محکمہ کا وزارت خارجہ سےتبدیل کرکے اقلیتی امورمیں لانا پوری طرح سے غلط تھا مرکزی حکومت کے وکیل کےنٹراج نے ایک معاملہ اٹھایا کہ رول وزارت خارجہ کے زمانے کے بنےہیں وہ اقلیتی وزارت میں تبدیل نہیں ہوپائے اس پر عدالت عظمیٰ نےسخت رخ اپناتے ہوئے کہا کہ جو کچھ آپ کو کرنا ہے تین ماہ کے اندرقانون اور سیکشن کے تحت آپ حج کمیٹی آف انڈیا بنالیں اور افسران کی تقرری بھی قانونی طور سے کریں جس پرمرکزی سرکاری وکیل کےنٹراج نے عدالت عظمیٰ کے سامنے کہا کہ ہم اس فیصلہ کی پوری طرح تعمیل کریں گے فیصلہ میں عدالت عظمیٰ نے کےنٹراج نے یہ یقین دہانی بھی درج کرادی ہے۔
اکتوبر 2021سے سپریم کورٹ میں کمیٹی کی تشکیل کو لے کر مستقل جدوجہد کرنے والے حافظ نوشاد احمد اعظمی نے اپنے مختصر رد عمل میں کہا کہ ہم عدالت عظمیٰ کےاس فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہیں اور شکر گزار ہیں مگر افسوس اس بات کا ہے کہ قانون کی مستقل طور پرنافرمانی کرنے والے افسران کے خلاف نشاندہی کرکے اگر کوئی کارروائی ہوتی تو مستقبل میں افسران قانون توڑنے سے گریز کرتے بہر حال ہم آئین اور قانون پہ پوری طرح بھروسہ اور یقین کرتے ہیں اور فی الحال عدالت نے اس عرضی کا نپٹارا کردیا ہے مگر ہم اور ہمارے رفقا حج ایکٹ 2002 کے تحت حج کمیٹی آف انڈیا کی تشکیل اور کمیٹی کے افسران کی تقرری کرانے تک ہرطرح سے جدوجہد کرتے رہیں گے ساتھ ہی ساتھ انھوں نے اپنے وکلا کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ انھوں نے اس اہم معاملہ میں بہت سنجیدگی سے عدالت عظمیٰ میں ایک مثالی پیروی کی ۔

Tags: توہین عدالتحافظ نوشاد احمد اعظمیحج کمیٹیحج کمیٹی آف انڈیاسپریم کورٹسخت ہدایاتسماعت
ShareTweetSend
Previous Post

وارنٹ گرفتاری کی اطلاعات پر نیتن یاہو خوف زدہ ہیں:اسرائیلی اخبار

Next Post

رحمانی30 کے طلبہ نے جے ای ای مینس میں 86فیصدکامیابی کا نیا ریکارڈ قائم کیا

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
رحمانی30 کے طلبہ نے جے ای ای مینس میں 86فیصدکامیابی کا نیا ریکارڈ قائم کیا

رحمانی30 کے طلبہ نے جے ای ای مینس میں 86فیصدکامیابی کا نیا ریکارڈ قائم کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

جولائی 27, 2025
کرنل طاہر مصطفیٰ  جامعہ ہمدرد کے  رجسٹرار مقرر

کرنل طاہر مصطفیٰ جامعہ ہمدرد کے رجسٹرار مقرر

جولائی 27, 2025
جسٹس ورما کی رٹ درخواست پرپیرکوہوگی سماعت

جسٹس ورما کی رٹ درخواست پرپیرکوہوگی سماعت

جولائی 26, 2025
آئی ڈی بی آئی بینک کے ملازمین  کااحتجاج

آئی ڈی بی آئی بینک کے ملازمین کااحتجاج

جولائی 26, 2025
سرعام بے عزتی کے بعدطالبعلم کی خودکشی

سرعام بے عزتی کے بعدطالبعلم کی خودکشی

جولائی 26, 2025
بہار کی ووٹر لسٹ سے55 لاکھ نام حذف ہونے کاامکان!

بہار کی ووٹر لسٹ سے55 لاکھ نام حذف ہونے کاامکان!

جولائی 24, 2025
مرکز کشمیر میں انتخابات کے لیے تیار۔۔۔ حکومت نے سپریم کورٹ میں کہی یہ بات

ممبئی ٹرین دھماکہ کیس میں اپیل پرجلد سماعت کیوں؟

جولائی 27, 2025
لاعلمی کا سیاسی فائدہ اٹھانا شرمناک ہے: نائب صدرجمہوریہ

نائب صدر کااستعفیٰ،حکمراں برادری خاموش کیوں؟

جولائی 24, 2025
جسٹس یشونت ورما کیخلاف مواخذہ کی تیاری مکمل

جسٹس یشونت ورما کیخلاف مواخذہ کی تیاری مکمل

جولائی 22, 2025
غزہ  پٹی پراسرائیل کی جانب سے فضائی حملے

غزہ کی گنجان آبادی سے اب جبری انخلا کا حکم

جولائی 21, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In