پیر, اکتوبر 27, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

Hindustan Express by Hindustan Express
ستمبر 27, 2023
in اخبارجہاں
0
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار
0
SHARES
15
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

مقدمہ قابل سماعت نہ ہونے سے متعلق سابق امریکی صدر کی درخواست مسترد

واشنگٹن : امریکی جج نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دھوکا دہی میں ملوث قرار دے دیا۔ جج نے کہا کہ سابق صدر ٹرمپ اور انکی کمپنی نے اپنے اثاثوں کی مالیت بڑھا چڑھا کر پیش کی تھی۔امریکی جج نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ یہ ثابت نہیں کرسکے کہ انکی ایک پراپرٹی کا خواہش مند خریدار سعودی عرب میں موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن پراپرٹیز کی مالیت بڑھا چڑھا کر پیش کی گئی ان میں مار اے لاگو، پارک ایونیو پر واقع عمارت، ٹرمپ ٹاور میں پینٹ ہاوس اور ویسٹ چیسٹر کاونٹی میں ایک اسٹیٹ شامل ہے۔
نیویارک کی اٹارنی جنرل نے الزام لگایا تھا کہ ڈونلڈٹرمپ نے اپنے اثاثوں کو دو اعشاریہ دو ارب ڈالر بڑھا کر پیش کیا تھا تاکہ وہ بہتر بزنس ڈیل کرسکیں۔ ٹرمپ کے وکلاء کا دعوی تھا کہ سابق صدرنے اثاثوں کی قیمت درست بتائی تھی اور یہ وہ مالیت ہے جو ٹرمپ نے بطور وژنری رئیل اسٹیٹ ڈیولپر سمجھی تھی۔عدالت نے مقدمہ قابل سماعت نہ ہونے سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کی درخواست مستردکردی۔ سابق صدر ٹرمپ اور انکے بزنس ساتھیوں کیخلاف کیس پیر سے عدالت میں شروع ہونے کا امکان ہے۔ منگل کے روز ایک جج نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گذشتہ ایک دہائی کے دوران اپنے کاروباری معاملات میں دھوکہ دہی کا ذمہ دار قرار دیا۔ جو نیویارک کی اٹارنی جنرل کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف دائر کیے گئے مقدمے میں ایک بڑی کامیابی ہے۔
نیویارک کے جج آرتھر اینگورون نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ٹرمپ اور ان کی کمپنی نے بینکوں، بیمہ کنندگان اور قرض دہندگان کو دھوکہ دینے کے لیے اپنے اثاثوں کو "انتہائی” حد سے زیادہ بڑھا چڑھا کر پیش کیا اور ریئل اسٹیٹ کے ٹائیکون نے ان لوگوں سے سودے کے لیے اس کا استعمال کیا۔اپنے 35 صفحات پر مشتمل فیصلے میں اینگورون نے لکھا کہ ٹرمپ کی طرف سے جمع کرائے گئے مالیاتی گوشواروں میں واضح طور پر دھوکہ دہی والی قیمتیں شامل ہیں، مدعاعلیہان نے جن کا استعمال اپنے کاروبار میں کیا تھا۔
امریکی جج نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ٹرمپ یہ ثابت نہیں کرسکے کہ ان کی ایک جائیداد کا خواہش مند خریدار سعودی عرب میں موجود ہے۔ٹرمپ کے وکلاء کا دعوی تھا کہ سابق صدر نے اثاثوں کی قیمت درست بتائی تھی اور یہ وہ مالیت ہے جو ٹرمپ نے بطور” وژنری رئیل اسٹیٹ ڈیولپر” سمجھی تھی۔لیکن جج آرتھر اینگورون نے کہا، "یہ ایک خیالی دنیا ہے، یہ حقیقی دنیا نہیں ہے۔”
نیویارک کی اٹارنی جنرل لیٹیٹیا جیمس نے ستمبر 2022 میں ٹرمپ کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔لیٹیٹیا جیمس نے الزام لگایا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بینک اور بیمہ کنندگان کو پیش کردہ اپنے سالانہ مالیاتی گوشواروں میں اپنے اثاثوں کو دو اعشاریہ دو ارب ڈالر بڑھا کر پیش کیا تھا۔جیمس کا دعویٰ ہے کہ ٹرمپ نے” قرضوں اور انشورنس کو اپنے حق میں زیادہ سازگار شرائط پر محفوظ اور برقرار رکھنے کے لیے ایسا کیا۔”
انہوں نے کہا کہ جن پراپرٹیز کی مالیت بڑھا چڑھا کر پیش کی گئی ان میں مار۔اے۔ لاگو مینشن، پارک ایونیو پر واقع عمارت، ٹرمپ ٹاور میں پینٹ ہاوس اور ویسٹ چیسٹر کاونٹی میں ایک اسٹیٹ شامل ہے، جسے اس کے اصل سائز سے تین گنا بڑا دکھایا گیا۔
جج نے اپنے فیصلے میں لکھا،”ایک ریئل اسٹیٹ ڈیولپر کی طرف سے کئی دہائیوں سے اپنے رہنے کی جگہ کو کئی گنا بڑھا کر دکھانے کے تضاد کو صر ف دھوکہ دہی ہی سمجھا جاسکتا ہے۔”
اس مقدمے میں ٹرمپ کے دو بڑے بیٹوں ڈان جونیئر اور ایرک کے علاوہ ٹرمپ آرگنائزشن کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ اس میں تقریباً 250 ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کرنے اور ٹرمپ خاندان کو ٹرمپ آرگنائزیشن کی قیادت کرنے سے روکنے کی درخواست کی گئی ہے۔
جج اینگورون کے فیصلے کے بعداس کیس پر سماعت کا راستہ کھل گیا ہے اب اس پر اگلے ہفتے پیر سے سماعت شروع ہو گی۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق عدالت نے مقدمہ قابل سماعت نہ ہونے سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کی درخواست مسترد کردی اور اٹارنی جنرل جیمس کی جانب سے دائر کردہ کیس کو بنیادی طورپر درست قرار دیا۔دریں اثنا جج نے حکم دیا کہ ٹرمپ کے کچھ کاروباری لائسنس سزا کے طور پر منسوخ کردیے جائیں، جس سے ان کے لیے نیویارک میں کاروبار کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک آزاد مانیٹر گروپ ٹرمپ آرگنائزیشن کی سرگرمیوں کی نگرانی جاری رکھے گا۔
ٹرمپ کے وکیل کرسٹوفر کس نے ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ "اشتعال انگیز” اور "حقائق اور قانون کے مکمل برخلاف” ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔ایرک ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ یہ فیصلہ ان کے والد کو”تباہ کرنے” اور "نیویارک سے باہر نکال دینے کی کوشش” ہے۔ٹرمپ جونیئر نے مزید لکھا، "آج نیویارک کے قانونی نظام پر سے میرا پورا اعتماد اٹھ گیا ہے۔”
جج اینگورورن نے کہا کہ ٹرمپ نے اپنے دفاع میں جو دلائل پیش کیے وہ "پوری طرح قانون یا حقیقت کے برخلاف” تھے۔ جج نے اپنے فیصلے میں لکھا، "ان کا یہ دعویٰ ہے کہ مالی گوشوارہ جمع کرانے کے بعد جائیداد کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا لیکن اس وقت ان (جائیدادوں) کی تعداد میں تو اضافہ نہیں ہوا۔”
سابق امریکی صدر ٹرمپ کو کیپیٹل ہل فسادات میں اپنے کردار، ریاست جارجیا میں مبینہ انتخابی مداخلت، خفیہ دستاویزات کی غلط ہینڈلنگ اور پورن فلم اسٹار سٹورمی ڈینیئلز کو منہ بند رکھنے کے لیے ادا کی جانے والی رقم کے علاوہ ہتک عزت کے حوالے سے متعدد دیگر مجرمانہ الزامات کا سامنا ہے۔

Tags: ڈونلڈ ٹرمپسابق امریکی صدرمقدمہ
ShareTweetSend
Previous Post

عراق میں شادی کی تقریب میں آتشزدگی،100 سے زائد ہلاک

Next Post

خالصتانی-گینگسٹر گٹھ جوڑ کے خلاف این آئی اے کی 50 سے زیادہ مقامات پرچھاپہ ماری

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
خالصتانی-گینگسٹر گٹھ جوڑ کے خلاف این آئی اے کی 50 سے زیادہ مقامات پرچھاپہ ماری

خالصتانی-گینگسٹر گٹھ جوڑ کے خلاف این آئی اے کی 50 سے زیادہ مقامات پرچھاپہ ماری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In