جمعہ, مارچ 13, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

جے این یو میں ڈاکٹر سید تقی عابدی کا ’’باقیات اقبال: اہمیت و افادیت‘‘ پر خصوصی لیکچر

Hindustan Express by Hindustan Express
اپریل 10, 2023
in آئینہ شہر
0
جے این یو میں ڈاکٹر سید تقی عابدی کا ’’باقیات اقبال: اہمیت و افادیت‘‘ پر خصوصی لیکچر
0
SHARES
62
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:ہندوستانی زبانوں کا مرکز،جے این یو اوروورلڈ اردو ایسوسی ایشن، نئی دہلی کی طرف سے ’باقیات اقبال: اہمیت و افادیت‘ پر ایک خصوصی خطبے کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان مقرر کی حیثیت سے ڈاکٹر سید تقی عابدی، کناڈا نے شرکت کی۔ اس موقع پر وورلڈ اردو ایسو سی ایشن کے چئیرمین پروفیسر خواجہ اکرام الدین نے تعارفی کلمات ادا کیا۔موصوف نے سید تقی عابدی کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے خوش آئند بات ہے کہ عالمی شہرت یافتہ محقق اور ادیب ہمیں میسر ہیں اور ہم ان سے مستفید ہو سکتے ہیں۔
ہندوستانی زبانوں کا مرکز، جے این یو کے چیرپرسن پروفیسر سدھیرپرتاپ سنگھ نے شعبہ کی طرف سے مہمانوں کا استقبال کیا اور اپنے مختصر خطاب میں اردو کی ہمہ گیریت پر گفتگو کی۔ ڈاکٹر سید تقی عابدی’باقیات اقبال: اہمیت و افادیت‘ پر خطبہ دیتے ہوئے ڈاکٹر سید تقی عابدی نے کلام اقبال کا وہ حصہ جو اب تک شایع نہیں ہوا اس پر مثالوںسے دلائل دیے۔ علامہ اقبال کی باقیات کا شائع کرنا اور عوام الناس میں پہنچانا ایک اہم ادبی فریضہ ہے۔موصوف نے اقبال کے ابتدائی کلام کی نئی تواریخ اور نئے گوشے سامنے لائے۔اس کے علاوہ اقبال کے مکاتیب اور خطبات پر سیر حاصل گفتگو کی۔موصوف کی تحقیقی صلاحیت کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ انھوں نے ان تمام 65اخبار و جرائد کا حوالہ دیا جس میں اقبال کا کلام شایع ہوا تھا۔اس کے علاوہ اس تمام کلام کا حوالہ دیا جو اقبال نے اپنے کلام میں شامل نہیں کیا ان میں 30مکمل اور 26 متروک نظموں کا بھی ذکر ہے۔
خصوصی خطبے کی صدارت سابق چئیر پرسن ہندوستانی زبانوں کا مرکز ،جواہر لال نہرو یونیورسٹی پروفیسر سید انوار عالم (انورپاشا) نے انجام دیا۔موصوف نے سید تقی عابدی کے تحقیقی ذوق اور انتھک محنت کو سلام کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تحقیقی پیرایے اور باریک بینی کی خصوصیات سے ریسرچ اسکالر ز بہت استفادہ کرسکتے ہیں۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے پروفیسر اخلاق احمدآہن نے پروگرام میں شرکت کی اور اقبال کے فارسی کلام پر مختصر مگر جامع گفتگو کی۔
اس موقع پرڈاکٹر سید تقی عابدی کی چار کتابوں کا رسم اجرا بھی عمل میں آیا۔ان میں ’’مقالات حالی، سید تقی عابدی کے مضامین کا بن، سید تقی عابدی: تعارف، تقاریب، تاثرات اول اور دوم‘‘ خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔اس کے علاوہ موریشس سے تشریف لائیں خاتون ناول نگار نوشین نورمحمد کا ناول ’’بالکونی‘‘کا اجرا بھی عمل میں آیا۔ نظامت کے فرائض مشہور ناظم و استاذ ڈاکٹر شفیع ایوب ، جے این یو نے جب کہ شکریہ ڈاکڑ محمد رکن الدین ڈائریکٹر ،ورلڈ اردو ایسوسی ایشن، نے ادا کیا۔ اس خصوصی لیکچر میں ڈاکٹر شیو پرکاش، ڈاکٹر محمد جلیل اقبال خاکی، محمد شہباز رضا، پرویز عالم، نثار احمد، طریق العابدین،محمدعارف، شاذیہ،عبد الحکیم نرگس فاطمہ، انیم قادری کے علاوہ بڑی تعداد میں ریسرچ اسکالرز اور طلبا و طالبات موجود تھے۔

Tags: باقیات اقبال: اہمیت و افادیتجے این یوڈاکٹر سید تقی عابدی
ShareTweetSend
Previous Post

چھتیس گڑھ اُردو اکادمی کے زیر اہتمام سیمینار

Next Post

ابوعاصم اعظمی کو پولس نے ان کی رہائش گاہ پر کیا نظربند

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
سڑک پر نکلنے والے سبھی مذاہب کے جلوس پر قدغن لگے: ابو عاصم اعظمی

ابوعاصم اعظمی کو پولس نے ان کی رہائش گاہ پر کیا نظربند

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In