نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے کانگریس جنرل سکریٹری سرجے والا پر 48 گھنٹے کی مہم پر پابندی عائد کردی ہے۔الیکشن کمیشن نے منگل کو کانگریس کے رکن پارلیمان اور پارٹی کے جنرل سکریٹری رندیپ سرجے والا کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزام میں دو دن کے لیے انتخابی مہم چلانے پر پابندی لگا دی۔
رندیپ سرجے والا نے مبینہ طور پر بی جے پی ایم پی ہیما مالنی کے بارے میں ایک متنازعہ بیان دیا تھا، جس کے بارے میں خواتین کمیشن نے الیکشن کمیشن سے شکایت کی تھی۔ اس شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے کمیشن نے یہ فیصلہ لیا ہے۔ انتخابی مہم کی یہ پابندی 16 اپریل 2024 کی شام 6 بجے سے شروع ہوگی۔