جمعرات, جولائی 17, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

اسلامی تعاون تنظیم کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا ہنگامہ اجلاس

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 18, 2023
in اخبارجہاں
0
اسلامی تعاون تنظیم کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا ہنگامہ اجلاس
0
SHARES
15
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

غزہ پٹی میں فلسطینیوں پر حملے بند کرانے کے لیے فوری اقدام کا مطالبہ

جدہ: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی صدارت میں بدھ کو جدہ میں غزہ کی صورتحال پر غور کے لیے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا کھلا ہنگامی اجلاس ہوا۔ ہنگامی اجلاس کے اختتام پر جاری مشترکہ اعلامیے میں غزہ پٹی میں فلسطینیوں پر حملے بند کرانے کے لیے فوری اقدام کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ایس پی اے کے مطابق اعلامیے میں مسلم ممالک نےغزہ پٹی سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کو مسترد کردیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ’ تمام شہریوں کی سلامتی کا تحفظ چاہتے ہیں اور کسی بھی شکل میں ان پر حملے کے مخالف ہیں‘۔مسلم ممالک نے واضح کیا کہ’ شہریوں پر جارحانہ حملے بین الاقوامی قانون اور تمام آسمانی مذاہب کے منافی ہیں‘۔ اعلامیے میں غزہ پٹی میں شہریوں کی زندگی کا تمام تر ذمہ داری قابض اسرائیلی حکام کو قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ ’غزہ کے باشندے ناکہ بندی ، گولہ باری، بجلی، پانی اور خوراک سے مسلسل محرومی کے ماحول میں حقیقی المیے سے دوچار ہیں۔ اس پر انہیں ان کے گھروں سے زبردستی بے دخل بھی کیا جارہا ہے‘۔

On now: The extraordinary meeting of the OIC Executive Committee to address the bloody and continuing Israeli aggression against the Palestinian people in the #Gaza Strip. pic.twitter.com/uKYGkqYi3B

— OIC (@OIC_OCI) October 18, 2023

مسلم وزرائے خارجہ نےغزہ پٹی کے پرائیویٹ ہسپتال المعمدانی پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس حملے سے سیکڑوں مریض زخمی اور بے قصور پناہ گزین شہری ہلاک و زخمی ہوئے۔’اسرائیلی افواج کا یہ حملہ جنگی جرم، بین الاقوامی انسانی قانون کی کھلی خلاف ورزی، قتل عام، بین الاقوامی انسانی قوانین، اخلاقیات اورعالمی کنونشنز کے منافی ہے‘۔’عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیلی قبضے کو اس جنگ کا ذمہ دار ٹھرائے، فلسطینی عوام اور انسانیت کے خلاف جنگی جرائم کے ارتکاب پر قابض اسرائیلی حکام کا احتساب اور فوری اقدام کرے۔ فلسطینیوں کا قتل عام بند کرانے کے لیے فوری مداخلت کی جائے‘۔
قبال ازیں اجلاس میں سعودی وزیر خارجہ نے سعودی عرب کا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ’ غزہ پٹی اور گردو نواح میں بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی سے پیدا ہونے والی خطرناک صورتحال کا جائزہ لینے اور خطے کو درپیش المناک تبدیلیوں کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس طلب کیا گیا ہے’۔ انہوں نے پھر کہا ’سعودی عرب قابض اسرائیلی افواج کی جانب سے بڑھتے ہوئے حملوں اور مسلسل جارحانہ کارروائیوں کو پوری قوت سے مسترد کرتا ہے۔اسرائیل حملے فوری بند کرنے کی اپیلوں کے باوجود جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے۔ بچے، عورتیں اور نہتے بوڑھے شہری حملوں سے ہلاک ہو رہے ہیں‘۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ دین اسلام کے بتائے ہوئے اصول اور اقدار ناحق کسی بھی انسان کا خون بہانے، امن پسندوں کو خوفزدہ کرنے، بچوں، عورتوں اور بوڑھوں کو جارحیت کا نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیتے‘۔
ان کا کہنا تھا ’ سعودی عرب حالات کی دھماکہ خیزی کے خطرات اور انجانے نتائج سے بار بار خبردار کرچکا ہے۔ سعودی عرب مسلسل اس امر کی جانب توجہ مبذول کرا رہا ہے کہ جارجانہ حملوں سے انتہا پسندی کے فروغ والا ماحول سازگار ہوگا۔ تشدد بھڑکے گا اور بحران کا دائرہ وسیع ہوگا‘۔
سعودی وزیر خارجہ نے کہا ’حالیہ المناک حالات نے ثابت کردیا کہ سنگین صورتحال سے بچنے کا تقاضا ہے کہ عالمی برادری ذمہ دارانہ موقف اختیار کرے‘۔
عالمی برادری فلسطینی شہریوں کو تحفظ فراہم کرے اور بین الاقوامی انسانی قانون کی پابندی میں دہرا معیار اور امتیازی طریقہ نہ اپنائے۔ جبری بے دخلی کو مسترد کرے۔ غزہ کی ناکہ بندی ختم کرائے اور بنیادی ڈھانچے نیز اہم ریاستی مفادات کو تباہ کرنے پر بندش عائد کرے‘۔ انہوں نے کہا’ بدترین انسانی حالات کا مداوا کرنے اور غزہ میں بڑھتے ہوئے مصائب کو روکنے کے لیے مشترکہ ٹھوس کوشش ضروری ہے‘۔
’ضرورت اس بات کی ہے کہ زخمیوں کے انخلا کا مطالبہ کیا جائے۔ انسانی امداد، دوائیں اور طبی سازوسامان کی متاثرین تک رسائی کی اجازت کے لیے انسانی راہداریاں کھولنے پر زور دیا جائے تاکہ بڑے انسانی المیے کے وقوع پذیر ہونے کو روکا جاسکے۔ استحکام کی بحالی اور حالات کو کنٹرول کرنے والی کوششوں پر زور دیا جائے‘۔
سعودی وزیر خارجہ نے پھر اس موقف کا اعادہ کیا کہ ’تشدد اور مصائب کی بھول بھلیوں سے نکلنے کے لیے قیام امن کو سٹراٹیجک حل ماضی کی طرح حال میں بھی مانتے ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ’ ہمارا غیر متزلزل موقف ہے1967 کی سرحدوں کے دائرے میں خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتے رہے ہیں اور کرتے رہیں گے‘۔
ہم چاہتے ہیں کہ مشرقی القدس فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہو۔ عالمی برادری سے مطالبہ ہےکہ وہ بین الاقوامی قراردادوں کے نفاذ اور امن عمل کی بازیابی کے لیے مناسب ماحول بنانے کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ فلسطینی عوام کو ان کے جائزہ حقوق ملیں اور مبنی بر انصاف ایسا پائیدار امن قائم ہو جو علاقاْئی و بین الاقوامی امن و سلامتی کے قیام میں مدد گار بنے۔ شہزادہ فیصل بن فرحان نے مزید کہا ’سعودی عرب غزہ بحران ختم کرانے کے لیے اپنے برادر ملکوں اور بین الاقوامی دوستوں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا تاکہ مسلم ممالک کے عوام اور قائدین کی امنگیں پوری ہوں اور فلسطینی بھائیوں کو مبنی برانصاف پائیدار امن کے ماحول میں پروقار زندگی گزارنے اور اپنے جائز حقوق کا موقع ملے‘۔
او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں سعودی وفد نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی، سیکریٹری خارجہ برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی اور او آئی سی میں تعینات سعودی مندوب ڈاکٹر صالح السحیبانی بھی شریک تھے۔

Tags: او آئی سیغزہفلسطینہنگامہ اجلاس
ShareTweetSend
Previous Post

روہت نے آئی سی سی رینکنگ میں پانچ مقام کی چھلانگ لگائی

Next Post

راکٹ حملہ کا خوف:جرمن چانسلر اسرائیلی ہوائی اڈہ پر اوندھے منہ ۔۔۔!

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
راکٹ حملہ کا خوف:جرمن چانسلر اسرائیلی ہوائی اڈہ پر اوندھے منہ ۔۔۔!

راکٹ حملہ کا خوف:جرمن چانسلر اسرائیلی ہوائی اڈہ پر اوندھے منہ ۔۔۔!

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

الکٹورل بانڈ معاملے میں بی جے پی کے پاس جواب نہیں:اکھلیش

بی جے پی حکومت بجلی کے نظام کو خراب کررہی ہے: اکھلیش

جولائی 13, 2025
دہلی میں بجلی کی تاروں کو زیر زمین کرنے کا عمل شروع

دہلی میں بجلی کی تاروں کو زیر زمین کرنے کا عمل شروع

جولائی 13, 2025
غزہ  پٹی پراسرائیل کی جانب سے فضائی حملے

غزہ میں اسرائیلی درندگی، مزید 60 فلسطینی شہید

جولائی 13, 2025
صدر بازار میں آگ لگی، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

صدر بازار میں آگ لگی، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

جولائی 13, 2025
بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

جولائی 13, 2025
دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In