کولکتہ(یو این آئی)مغربی بنگال کی وزیر اعلی اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے پیر کو کہا کہ ریاست میں روزگار میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے جبکہ غریبی بھی کم ہور ہی ہے۔محترمہ بنرجی نے کہا ،”ریاست میں 12لاکھ روزگارپیدا ہوئے ہیں۔ ذات پات،ہندو مسلم کی تفریق کئے بغیرسبھی کو اسکالر شپ دی جاتی ہے۔کورونا کے دورمیں ریاست کی جی ڈی پی میں اضافہ ہوا ہے۔ ریاستی حکو مت کی ’ دوارے حکومت اسکیم ‘ کو مرکزی حکومت کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔“اس سال کی جی 20-چوٹی کانفرنس کی پہلی میٹنگ پیر کو یہاں بسوا بنگلہ کنونشن سینٹر میں شروع ہوئی ، جس میں محتر مہ بنرجی نے کانفرنس کا افتتاح کیا۔
تین روزہ جی20-چوٹی کانفرنس میٹنگ بدھ تک چلے گی ۔میٹنگ کا اہم موضوع ڈیجیٹل مالیاتی نظام ہے۔
میٹنگ سے اتحاد کا پیغام دیتے ہوئے محترمہ بنرجی نے کہا کہ لوگوں کی ترقی ہونا ضروری ہے۔سبھی سے سیاست چھوڑ کرترقی کے لئے مل کر کام کرنے کی درخواست کی۔
جی 20-کی اس میٹنگ کا اہم مقصدمحروم لوگوں کی بینکنگ نظام میں لانا اور ان کی انفرادی اورقومی آمدنی میں اضافہ کرنا ہے۔میٹنگ میں جی 20-ملکوں کے رکن کے علاوہ یورپی یونین ملکوں کے رکن ،ایشیائی ترقی بینک، ورلڈ بینک ،نابارڈ اور آئی ایم ایف کے نمائدے بھی حصہ لے رہے ہیں ۔
ہندوستان اس سال کے جی20-کانفرنس کی صدارت کرے گا۔
ریاستی سکریٹریٹ نبناکے ذرائع کے مطابق پہلے دن کی میٹنگ کے بعد مہمانوں کے لئے گنگا کے کنارے ڈنر کروز کا انتظام کیا گیا ہے۔نیو ٹاو¿ن کے پل کڑیر میں منگل کو رات کے کھانے کے بعدایک ثقافتی پروگرام ہوگا۔
بدھ ،11جنوری کو مہمان وکٹوریہ میموریل کی سیر کریں گے۔ انھیں اسٹریٹ فوڈ کا لطف اٹھانے کا موقع بھی ملے گا۔
یو این آئی۔ خ س۔