منگل, اکتوبر 28, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

بشار کے اقتدار کا خاتمہ ؟ الاسدکے دمشق سے فرار کا دعویٰ

امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ شامی فوج دمشق کے مضافات سے پیچھے ہٹ گئی

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 8, 2024
in اخبارجہاں
0
بشار کے اقتدار کا خاتمہ ؟ الاسدکے دمشق سے فرار کا دعویٰ
0
SHARES
64
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دمشق: شام سے موصولہ تازہ ترین میں دعویٰ کیا جارہاہے کہ صدر بشار الاسد اور ان کی فوج کو شدید پسپائی کا سامنا ہے،کیونکہ باغیوں کی پیش قدمی کا سلسلہ مزید آگے بڑھتا دکھائی دے رہاہے۔اس درمیان دعویٰ کیا گیا ہے کہ شامی صدر بشار الاسد دمشق میں نہیں ہیں، جبکہ امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ شامی فوج دمشق کے مضافات سے پیچھے ہٹ گئی۔ادھر امریکہ نے شام کے صدر بشار الاسد پر اقتدار سے علاحدگی کے لیے بڑھتے دباؤ کی طرف اشارہ کیا ہے۔ایک امریکی اہلکار نے انکشاف کیا کہ حمص پر دھڑوں کا کنٹرول اب چند دنوں کی بات ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کا خیال ہے کہ شامی صدر کی حکومت کے خاتمے کا امکان بڑھتا جا رہا ہے۔الم مانیٹر کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے وضاحت کی کہ واشنگٹن توقع کرتا ہے کہ حمص کے سقوط کے بعد دھڑوں کی توجہ دارالحکومت دمشق کی طرف مبذول ہو گی۔اس درمیان خبر ہے کہشامی صدر بشار الاسد کی کابینہ اور بڑی تعداد میں فوجی ایئر بیس میں جمع ہیں۔دریں اثناءامریکی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ شامی صدر بشار الاسد دمشق میں نہیں ہیں، جبکہ امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ شامی فوج دمشق کے مضافات سے پیچھے ہٹ گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق شامی اسٹیک ہولڈرز نے بشار الاسد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد کا پلان تیار کرلیا ہے، مجوزہ پلان میں بشار الاسد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد عبوری حکومت تشکیل دی جائے گی۔وائٹ ہاؤس نے موجودہ صورت حال کا ذمہ دار بشارالاسد کو ٹھہراتے ہوئے العربیہ/الحدث سے انٹرویو میں کہا کہ "شام کے صدر کے سیاسی عمل میں شرکت سے مسلسل انکار پر دمشق کے روس اور ایران پر ان کا انحصار مزید بڑھ گیا ہے، حالانکہ سلامتی کونسل کی قرارداد میں شام میں سیاسی شراکت داری پر زور دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ "شمال مغربی شام میں اسد حکومت کی صفوں کا خاتمہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد میں ناکامی کا نتیجہ ہے”۔جبکہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی شامی صدر کے مستقبل کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ "شام کے صدر کے انجام کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا”۔

کریملن کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ روس جاری تصادم میں خاص طور پر شامی فوج کے اپنی پوزیشنوں سے انخلاء کے ساتھ عسکری طور پر حصہ لینے کے لیے تیار نہیں ہے۔دریں اثنا ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حمص کے بعد دھڑوں کا اگلا ہدف دمشق ہے۔ انہوں نے امید کا اظہارکیاکہ شامی دھڑے بغیر کسی رکاوٹ کے دمشق کے لیے اپنا سفر جاری رکھیں گے۔گذشتہ ہفتے سے دھڑوں نے اپنے اچانک حملے کے ساتھ اور تیزی سے پیش قدمی کرتے ہوئے شام کے متعدد شہوں کا کنٹرول سنھبال لیا ہے۔گذشتہ روز مقامی دھڑوں نے ملک کے جنوب میں واقع درعا اور سویدا کا کنٹرول سنبھال لیا۔امریکی حمایت یافتہ سیریئن ڈیموکریٹک فورسز نے کل جمعہ کو دیر الزور کا کنٹرول سنبھال لیا۔

Tags: الم مانیٹربشار الاسدشامی صدرشامی فوجشدید پسپائیعرب میڈیاوائٹ ہاؤس
ShareTweetSend
Previous Post

مشہورکامیڈین کپل شرما ایوارڈ سے نوازے گئے

Next Post

شام میں بشار الاسدکے اقتدار کا خاتمہ

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
شام میں بشار الاسدکے اقتدار کا خاتمہ

شام میں بشار الاسدکے اقتدار کا خاتمہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In