ممبئی: بالی ووڈ کی معروف کوریوگرافر و ہدایتکارہ فرح خان کی والدہ 79 برس کی عمر میں وفات پاگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلمی مبصر کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے فرح خان اور ساجد خان کی والدہ کی وفات کی تصدیق کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام شیئر کرتے ہوئے کے آر کے نے لکھا کہ فرح خان کی والدہ کا انتقال ہوگیا ہے۔
کے آر کے کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے صارفین تعزیت کا اظہار کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ میڈیا کے مطابق فی الحال فرح خان یا ساجد خان نے اس خبر کی تصدیق نہیں کی ہے۔اگر فرح خان کے سوشل میڈیا پر نظر ڈالیں تو انہوں نے 2 ہفتے قبل اپنی والدہ مینکا ایرانی کی سالگرہ کے موقع پر پوسٹ شیئر کی تھی۔
اس درمیان میڈیا میں یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ ٹی سیریز کے سربراہ بھوشن کمار نے فرح خان کی والدہ کی تعزیت کے لیے ان کی رہائش گاہ کا دورہ کیا۔انہیں حال ہی میں فرح کے یوٹیوب چینل پر دیکھا گیا تھا۔خیال رہے کہ کوریوگرافر و ہدایت کار فرح خان اور ہدایت کار ساجد خان کی والدہ کا نام میناکا ایرانی ہے۔ وہ 79 سال کی تھیں۔ میناکا چائلڈ اداکاروں ڈیزی ایرانی اور ہنی ایرانی کی بہن تھیں۔ اس نے فلم بچپن (1963) میں بطور اداکار بھی کام کیا، جس میں سلمان خان کے والد اور اسکرپٹ رائٹر سلیم خان نے بھی کام کیا تھا۔ بعد میں انہوں نے فلمساز کامران سے شادی کی۔ اطلاعات کے مطابق میناکا کچھ عرصے سے بیمار تھیں۔تجربہ کار اداکار نے صرف دو ہفتے قبل اپنی 79 ویں سالگرہ منائی تھی۔ ف