نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز کے لیور کی پیوندکاری آج دہلی کے معروف اسپتال انسٹی ٹیوٹ آف لیور اینڈ بلیری سائنسزمیں ہونی ہے۔خیال رہے کہ موصوف گزشتہ ۱۲ سال سے جگر کے مسئلے سے دوچار تھے اور ILBS میں لیور سیروسس کا علاج کرا رہے تھے ۔ آج ان کے لیور کی پیوندکاری ہوگی جو ان کی رفیق حیات عطیہ کر رہی ہیں- آپ سب سے دونوں کیلئے خصوصی دعا کی درخواست ہے۔
خیال رہے کہ انسٹی ٹیوٹ آف لیور اینڈ بلیری سائنسز اپنی نوعیت کا پہلا خصوصی اور مکمل جگر کے علاج کا منفرد مرکزہے،جہاں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیمیں اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ ہر مریض کو نہ صرف بہترین بلکہ صحیح علاج ملے۔یہ ادارہ نےایک دہائی کے قلیل عرصے میں نہ صرف ایک بہترین مرکز بن گیا ہے بلکہ اس نے ہندوستان کے پبلک سیکٹر یونیورسٹی ہسپتالوں میں پہلی بار لیور ٹرانسپلانٹ سرجری کے لیے اعلیٰ معیارات قائم کیے ہیں۔ یہ ا واحد مرکز ہے جس نے بالغ اور اطفال دونوں کے لیے جگر کی پیوند کاری کا کامیاب پروگرام قائم کیا ہے۔شمس پرویز یہاں لمبی مدت سے علاج کرارہے تھے،جن کے لیور کی پیوند کاری آج ہونی ہے،جوان کی رفیق حیات عطیہ کررہی ہیں۔بتادیں کہ شمس پرویز ہندوستان ایکسپریس کے مدیر و مالک ڈاکٹر پرویز صہیب احمد کے برادرخاص ہیں۔











