جمعرات, اکتوبر 30, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

فراڈ امریکی ’ارب پتی‘خاتون کو 11 سال قید کی سزا

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 19, 2022
in اخبارجہاں
0
فراڈ امریکی ’ارب پتی‘خاتون کو 11 سال قید کی سزا
0
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تھیرانوس کمپنی کی بانی ایلزبتھ ہومزکو کبھی ’دنیا کی سب سے کم عمر خود ساختہ خاتون ارب پتی‘ قرار دیا گیا تھا

کیلیفورنیا(ایجنسیاں): امریکہ میں تھیرانوس کمپنی کی بانی ایلزبتھ ہومز، جنھیں ’دنیا کی سب سے کم عمر خود ساختہ خاتون ارب پتی‘ قرار دیا گیا تھا، کو سرمایہ کاروں کے ساتھ فراڈ کرنے کا جرم ثابت ہونے پر 11 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے ڈراپ آؤٹ ہونے والی ہومز نے ایک کمپنی قائم کی تھی، جس کی مالیت ایک وقت میں نو ارب ڈالر تھی۔ اُن کا دعویٰ تھا کہ ان کی ایجاد کردہ ٹیکنالوجی خون کے چند قطروں کی مدد سے کینسر اور ذیابیطس جیسی بیماریوں کا فوری پتہ لگا سکتی ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 38 سالہ ہومز، جن پر تین ماہ کے مقدمے کے بعد رواں سال جنوری میں فراڈ کرنے کا جرم ثابت ہوا تھا، نے عدالت میں رندھی ہوئی آواز میں بتایا کہ وہ ان تمام لوگوں کے لیے درد رکھتی ہیں جو اُن کے فراڈ کی وجہ سے گمراہ ہوئے۔
امید کی جا رہی ہے کہ ہومز، جنھیں کسی زمانے میں ’مستقبل کا سٹیو جابز‘ بھی کہا جاتا تھا، سزا کے خلاف اپیل کریں گی۔ سنہ 2014 میں ایلزبتھ ہومز، جو اس وقت 30 سال کی تھیں، شہرت کی بلندی پر تھیں۔
19 سال کی عمر میں سٹینفورڈ یونیورسٹی سے ڈراپ آؤٹ ہونے والی ہومز نے ایک کمپنی قائم کی جس کی مالیت ان کے دعوے کے بعد راتوں رات بڑھ گئی اور ان کی کمپنی میں ہینری کسنجر سے لے کر روپرٹ مرڈوک جیسے بڑے لوگوں نے سرمایہ کاری کی تھی۔
لیکن 2015 تک اس کمپنی کا پول کھلنا شروع ہوا اور ایک سال کے اندر اندر ہومز کو بے نقاب کر دیا گیا۔ انھوں نے جس ٹیکنالوجی کے دعوے کیے تھے وہ بالکل کسی کام کی نہیں تھی اور 2018 تک ان کی قائم کردہ کمپنی ختم ہو چکی تھی۔
امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں مقدمے کے دوران استغاثہ کی جانب سے بتایا گیا کہ ہومز نے جانتے بوجھتے ہوئے ڈاکٹرز اور مریضوں کو اپنی ایڈیسن مشین کے بارے میں دھوکہ دیا۔ انھوں نے یہ الزام بھی لگایا کہ ہومز نے سرمایہ کاروں کے سامنے اپنی کمپنی کی صلاحیتوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔
عدالت کی جیوری نے ان کے خلاف فراڈ کے چار الزامات کو درست قرار سمجھا جن میں 20 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ تاہم ان کے خلاف چار دیگر الزامات پر ان کو بری کر دیا گیا۔ ہومز کو مجموعی طور پر 11 الزامات کا سامنا تھا اور وہ عوام کو دھوکہ دینے سے متعلق چار الزامات میں قصوروار نہیں پائی گئیں۔
جمعے کے دن مقدمہ سننے والے جج ایڈورڈ ڈویلا کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے سے قبل ہومز نے روتے ہوئے سرمایہ کاروں اور مریضوں سے معافی مانگی۔
انھوں نے کہا کہ ’میں اپنی ناکامی کی وجہ سے بہت شرمندہ ہوں۔ میرے دل میں ان تمام لوگوں کے لیے بہت درد ہے جو میری ناکامی کی وجہ سے مشکل سے گزرے۔‘
جج نے ہومز سے کہا کہ ’ناکامی معمول کی چیز ہے لیکن فراڈ ٹھیک نہیں۔‘ عدالتی فیصلے کے تحت ہومز کو اپنی قید کی سزا کا آغاز 27 اپریل سے کرنا ہو گا۔
ہومز اور ان کے سابق کاروباری شریک اور ساتھی رمیش بلوانی کے خلاف 2018 میں فرد جرم عائد ہوئی تھی۔ ان پر وائر فراڈ کرنے کا الزام تھا۔ بلوانی کے خلاف الگ مقدمہ چلا جس میں ان کو فراڈ کے الزام میں قصور وار قرار دیا گیا۔ ان کی سزا کا فیصلہ اگلے ماہ ہو گا۔
عدالت میں مقدمے کے دوران استغاثہ کی جانب سے درخواست کی گئی کہ ہومز کو15 سال قید کی سزا کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاروں کو 800 ملین ڈالر واپس کرنے کا حکم دیا جائے جن میں سابق امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس بھی شامل ہیں جنھوں نے عدالت میں ان کے خلاف گواہی بھی دی۔ ہومز کی کمپنی میں سرمایہ کاری کرنے والوں میں سافٹ ویئر دنیا کا بڑا نام لیری الیسن بھی شامل ہے۔
تاہم ہومز کا دفاع کرنے والے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ ان کی نیت غلط نہیں تھی اور وہ لوگوں کی مدد کرنے کی کوشش کر رہی تھیں۔ انھوں نے عدالت سے درخواست کی کہ ہومز کو صرف 18 ماہ کے لیے گھر میں نظر بندی کی سزا سنائی جائے۔ جمعے کو جج نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ہومز نے سرمایہ کاروں کو 121 ملین ڈالر کا نقصان پہنچایا جن میں امریکہ میں وال مارٹ کا مالک خاندان اور روپرٹ مرڈوک بھی شامل ہیں۔ عدالت آئندہ تاریخ پر اس رقم کا تعین کرے گی جو ہومز کو واپس ادا کرنا ہو گی۔
دوسری جانب ہومز کے دوستوں، خاندان اور تھیرانوس کمپنی کے سابقہ ملازمین کی جانب سے جج کو ایک درخواست بھیجی گئی جس میں رحم کی اپیل کی گئی۔
انھوں نے لکھا کہ ہومز ایک ماں ہیں جن کا بیٹا جولائی 2021 میں پیدا ہوا اور اس وقت بھی وہ حاملہ ہیں۔
ہومز اس وقت حاملہ ہیں اور اُن کے وکلا کی کوشش ہو گی کہ ان کے دوسرے بچے کی پیدائش تک ان کو جیل نہ جانے دیا جائے۔ان کے پارٹنر بلی ایونز نے جج سے کہا کہ ’وہ ایک ایسے مستقبل سے خوفزدہ ہیں جس میں ان کا بیٹا ایک ایسے ماحول میں پرورش پائے گا جہاں اس کی ماں محافظوں کے سائے تلے جیل میں شیشے کی دوسری جانب بیٹھی ہو گی۔‘
تاہم ایلین لیپیرا، جو سیلیکون ویلی میں بطور سیکریٹری کام کرتی ہیں اور تھیرانوس کے فراڈ میں ان کی خطیر رقم ڈوب گئی تھی، نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ ہومز کو ہونے والی سزا سے خوش ہوئی ہیں۔ ان کے بقول ’میرا خیال ہے کہ یہ منصفانہ فیصلہ ہے اگر آپ کیس کے حقائق کو دیکھیں۔ وہ جانتی تھی کہ یہ فراڈ ہے اور اس نے جانتے بوجھتے ہوئے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالیں۔‘

Tags: ایلزبتھ ہومزتھیرانوس کمپنیفراڈ امریکی
ShareTweetSend
Previous Post

دھمکیوں کا جواب جوہری ہتھیاروں سے دیں گے:کم جونگ ان

Next Post

بینک ملازمین کی آج ہونے والی ملک گیر ہڑتال منسوخ

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
بینک ملازمین کی آج ہونے والی ملک گیر ہڑتال منسوخ

بینک ملازمین کی آج ہونے والی ملک گیر ہڑتال منسوخ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In