ہفتہ, مارچ 21, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home فلسطین- اسرائیل جنگ

حماس نے یرغمالیوں کی رہائی موخر کردی

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 25, 2023
in فلسطین- اسرائیل جنگ
0
حماس نے یرغمالیوں کی رہائی موخر کردی
0
SHARES
15
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

غزہ: اسرائیل کی جانب سے عارضی جنگ بندی کی خلاف ورزی پر حماس نے یرغمالیوں کے دوسرے گروپ کی رہائی موخر کردی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق حماس کو آج 14 یرغمالیوں کو رہا کرنا تھا۔حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ یرغمالیوں کے دوسرے گروپ کی رہائی مؤخر کر رہے ہیں کیونکہ اسرائیل معاہدے کی پاسداری نہیں کر رہا۔ القسام بریگیڈ کے مطابق معاہدے کے تحت اسرائیل کو شمالی غزہ میں امدادی ٹرکوں کی رسائی دینی ہوگی۔ معاہدے کے تحت رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں میں سینئر قیدیوں کو شامل کرنا ہوگا۔اس درمیان خبر ہے کہ یرغمالیوں کے دوسرے گروپ کی رہائی مؤخر کرنے پر اسرائیل نے حماس کو دھمکی دے دی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق صہیونی حکومت نے کہا ہے کہ حماس نصف شب تک یرغمالیوں کو رہا کرے یا حملوں کےلئے تیار ہوجائے۔
اس سے قبل امریکی میڈیا سی این این کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کرنا شروع کردیا۔دوسری جانب عرب میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ آج رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں کو رام اللّٰہ کے نزدیک عوفر جیل پہنچا دیا گیا ہے۔تاہم خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ حماس نے شمالی غزہ میں امدادی ٹرکوں کی فراہمی تک یرغمالیوں کےدوسرے گروپ کی رہائی مؤخر کردی ہے۔خیال رہے کہ غزہ میں 4 روزہ عارضی جنگ بندی کا دوسرا روز ہے۔ آج 18 خواتین، 24 بچوں سمیت 42 فلسطینیوں کو اسرائیلی جیلوں سے رہا کیا جانا تھا جبکہ 14 اسرائیلی یرغمالی بھی آج رہا کیے جانے تھے۔ گذشتہ روز 39 فلسطینی اسرائیلی قید سے رہا ہو کر اپنے پیاروں سے ملے۔ 13 یرغمالی بھی واپس اسرائیل پہنچ گئے۔ رفح کراسنگ سے خوراک، پانی، طبی سامان سمیت انسانی امداد کے 196 ٹرک غزہ میں داخل ہوئے۔ اسرائیلی انتظامیہ کے مطابق ہفتے کی صبح ایندھن اور گیس کے 8 ٹرک غزہ میں داخل ہوئے ہیں۔خان یونس میں ایندھن اور گیس ملنے کے منتظر فلسطینیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ خان یونس، نصیرات کے بازاروں میں تازہ سبزیاں، کھانے پینے کی اشیا میسر ہوگئیں۔کئی ہفتوں سے بنیادی ضروریات سے محروم فلسطینوں کا بازاروں میں رش لگ گیا۔ اقوام متحدہ کے مطابق غزہ کے 22 لاکھ افراد کو خوراک کی قلت کا سامنا ہے۔

Tags: امریکی میڈیاجنگ بندیحماسعرب میڈیایرغمالی
ShareTweetSend
Previous Post

تلنگانہ میں بی جےپی برسر اقتدارآئی تو 4 فیصد مسلم ریزرویشن ختم :امت شاہ

Next Post

اسرائیلی بربریت کیخلاف امریکہ سمیت کئی مغربی ممالک میں احتجاجی مظاہرے

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
اسرائیلی بربریت کیخلاف امریکہ سمیت کئی مغربی ممالک میں احتجاجی مظاہرے

اسرائیلی بربریت کیخلاف امریکہ سمیت کئی مغربی ممالک میں احتجاجی مظاہرے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In