جمعرات, نومبر 13, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

پاکستان میں عمران خان کا جادوبرقرار

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 16, 2022
in اخبارجہاں
0
پاکستان میں عمران خان کا جادوبرقرار
0
SHARES
50
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

قومی اسمبلی کی آٹھ میں سے پانچ حلقوں کے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریکِ انصاف نے کامیابی کا جھنڈا لہرایا

اسلام آباد(ایجنسیاں):پاکستان میں قومی اسمبلی کی آٹھ نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریکِ انصاف نے پانچ نشستیں جیت لی ہیں جب کہ پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے اُمیدوار دو نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں۔ پنجاب اسمبلی کی تین میں سے دو نشستوں پر تحریکِ انصاف جب کہ ایک پر مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیا ہے۔کراچی کے حلقہ این اے 239 کے مکمل پولنگ اسٹیشنز کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔تاہم عمران خان کو اس نشست پر بھی برتری حاصل ہے۔
عمران خان نے پشاور، چارسدہ، مردان، فیصل آباد، ننکانہ صاحب جب کہ پیپلزپارٹی کے اُمیدواروں نے ملتان اور کراچی میں قومی اسمبلی کے حؒلقوں میں جیت اپنے نام کی۔ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز اتوار کی صبح آٹھ بجے ہوا تھا جو بلاتعطل شام پانچ بجے تک جاری رہی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے غیر حتمی نتائج کے مطابق عمران خان نے پشاور کے حلقہ این اے 31 میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے اُمیدوار غلام احمد بلور کو شکست دی۔ عمران خان نے 57 ہزار 818 ووٹ حاصل کیے جب کہ غؒلام احمد بلور 32 ہزار 252ووٹ لے سکے۔
عمران خان نے مردان کے حلقہ این اے 22 میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مولانا قاسم کو شکست دی۔سربراہ تحریکِ انصاف نے فیصل آباد کے حلقے این اے 108 سے عابد شیر علی کو شکست دی۔ عمران خان نے 99 ہزار 841 جب کہ عابد شیر علی نے 75ہزار 266 ووٹ حاصل کیے۔این اے 118 ننکانہ صاحب سے عمران خان 90 ہزار 180 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جب کہ مسلم لیگ (ن) کی شذرہ منصب علی نے 78 ہزار 24 ووٹ حاصل کیے۔این اے 24 چارسدہ میں عمران خان نے اے این پی کے ایمل ولی خان کو شکست دی۔ عمران خان نے 78 ہزار 579 جب کہ ایمل ولی خان نے 68 ہزار 356 ووٹ حاصل کیے۔این اے 237 کراچی سے پیپلزپارٹی کے عبدالحکیم بلوچ نے عمران خان کو شکست دے دی جب کہ کراچی کے حلقہ این اے 239 میں عمران خان متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سید نیئر رضا پر واضح برتری حاصل کیے ہوئے ہیں۔ این اے 239 کے مکمل پولنگ اسٹیشنز کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔
ملتان کے حلقہ این اے 157 میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے علی موسیٰ گیلانی ایک لاکھ سات ہزار 327 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جب کہ اُن کے مدِمقابل مہربانو قریشی نے 82 ہزار 141 ووٹ حاصل کیے۔پولنگ کے آغاز پر پولنگ اسٹیشنز پر رش کم رہا، تاہم دوپہر کے بعد کچھ حلقوں میں عوام ووٹ ڈالنے پولنگ اسٹیشن آئے۔ماہرین کے مطابق چند ماہ قبل ہونے والے ضمنی انتخابات میں ووٹنگ کی شرح زیادہ رہی تھی، تاہم ان انتخابات میں ٹرن آؤٹ نسبتاً کم رہا۔پنجاب اسمبلی کے جن تین حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوئے، ان میں پی پی 139 شیخوپورہ سے مسلم لیگ (ن) کے چوہدری افتحار احمد 40 ہزار 829 لے کر کامیاب قرار پائے جب کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے محمد ابوبکر 37 ہزار 712 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔پی پی 241 بہاولنگر سے پی ٹی آئی کے ملک محمد مظفر خان 59 ہزار 957 لے کر کامیاب جب کہ مسلم لیگ (ن) کے امان اللہ ستار 48 ہزار 147 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔پی پی 249 خانیوال سے پی ٹی آئی کے محمد فیصل خان نیازی 71 ہزار 156 لے کر کامیاب جب کہ مسلم لیگ (ن) کے چوہدری ضیا الرحمٰن نے 57 ہزار 603 ووٹ حاصل کیے۔ضمنی انتخابات میں مجموعی طور پر صورتِ حال کنٹرول میں رہی، تاہم بعض حلقوں میں بے امنی کے کچھ واقعات پیش آئے۔

Tags: پاکستان تحریک انسافجلوہعمران خان
ShareTweetSend
Previous Post

دہلی کے رنجیت نگرمیں بجرنگ دل کے کارکن کا قتل

Next Post

سرسید ڈے آج، اے ایم یو میں ہوگی شاندار تقریب

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
سرسید ڈے آج، اے ایم یو میں ہوگی شاندار تقریب

سرسید ڈے آج، اے ایم یو میں ہوگی شاندار تقریب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی دھماکہ کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان

دہلی دھماکہ کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان

نومبر 11, 2025
بہارمیں بنے گی این ڈی اے کی  سرکار:ایگزٹ پولز

بہارمیں بنے گی این ڈی اے کی سرکار:ایگزٹ پولز

نومبر 11, 2025
دہلی کے دھماکہ کے بعد کی تصویری جھلکیاں

دہلی کے دھماکہ کے بعد کی تصویری جھلکیاں

نومبر 10, 2025
دہلی  دھماکہ  کے بعد قومی دارالحکو مت میں الرٹ

دہلی دھماکہ کے بعد قومی دارالحکو مت میں الرٹ

نومبر 10, 2025
مہنگائی شباب پر، غریب مشکل میں:اکھلیش

بہار تبدیلی کے لئے تیار ہے: اکھلیش یادو

نومبر 6, 2025
ملک میں انگریزوں جیسا مودی کا سامراج : پرینکا

ملک میں انگریزوں جیسا مودی کا سامراج : پرینکا

نومبر 6, 2025
کشمیرمیری فلمی زندگی کا سنگ میل رہا ہے: راج ببر

کشمیرمیری فلمی زندگی کا سنگ میل رہا ہے: راج ببر

نومبر 6, 2025
امریکہ میں کارگو طیارہ حادثہ کا شکار، 7  ہلاک

امریکہ میں کارگو طیارہ حادثہ کا شکار، 7 ہلاک

نومبر 5, 2025
فلپائن میں سمندری طوفان، 66 افراد ہلاک

فلپائن میں سمندری طوفان، 66 افراد ہلاک

نومبر 5, 2025
’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In