منگل, جولائی 8, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home Featured

مولانا آزاد اردو یونیورسٹی میں جشن آزادی کا اہتمام

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
اگست 15, 2022
in Featured, دیار وطن
0
مولانا آزاد اردو یونیورسٹی میں جشن آزادی کا اہتمام
0
SHARES
11
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

 حیدرآباد(پریس نوٹ) ترنگے کے پیچھے بہت ساری قربانیاں ہیں، کتنے لوگوں نے خون بہایا، نہ جانے کتنے لوگ شہید ہوئے، کتنے لو گ جیل گئے۔ انہیں بھلایا نہیں جاسکتا۔ آج ہم جس آزادی کا جشن منارہے ہیں۔ یہ ہمیں بڑی جدوجہد کے بعد ملی ہے۔ ترنگا کے رنگوں میں ایک رنگ طاقت، ہمت اور حوصلہ فراہم کرتا ہے، دوسرا امن کی یاددلاتا ہے، تیسرا ہریالی اور خوشحالی کی علامت ہے۔ یہ تینوں ہی رنگ ہماری زندگی کے لیے مفید اور ہماری صحت کے لیے کارآمد ہیں۔ یہ تنوع کی طرف بھی اشارہ کرتے ہیں۔ اور جب یہ خوشیاں سمٹ کر ہمارے دامن میں آتی ہیں تو ہمیں اس پرچم کو لہرانا ہوتا ہے۔ اور جب لہراتے ہےں تو از خود ہمارے دل و دماغ سے آواز نکلتی ہے ”سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا۔“

مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن نے آج یونیورسٹی کیمپس میں ترنگا لہرانے کے بعد یومِ آزادی پیام دیتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ وائس چانسلر نے اس موقع پر مرکز برائے مطالعاتِ اردو ثقافت میں شعبہ تعلیمات نسواں کے زیر اہتمام خواتین مجاہدین آزادی کی پوسٹر نمائش کا افتتاح کیا۔ یہ نمائش 17 اگست تک جاری رہے گی۔ ڈاکٹر آمنہ تحسین، صدر شعبہ اس کی کنوینر ہیں۔ پروفیسر عین الحسن نے پودہ لگاکر شجر کاری مہم کا بھی آغاز کیا۔ پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار اور پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، سابق پرو وائس چانسلر نے بھی شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔

وزارتِ تعلیم کی ہدایات کے مطابق تحریری اور حب الوطنی گیتوں کے مقابلے منعقد کیے گئے تھے۔ ان کے فاتحین میں آج انعامات تقسیم کیے گئے۔ یونیورسٹی میں آزادی کے امرت مہوتسو کا جوش و خروش کے ساتھ اہتمام کیا گیا۔ این سی سی کیڈٹس نے سیلف لوڈیڈ رائفلس کے ساتھ وائس چانسلر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ کرنل رامیا نے رائفلس کی فراہمی میں تعاون کیا اور حولدار چندرا موہن نے تقریب میں یونٹ کی نمائندگی کی۔

اس موقع پر پروفیسر ایم اے عظیم، پراکٹر اور ان کی ٹیم نے مارچ پاسٹ اور صیانتی انتظامات کیے۔ بڑی تعداد میں اساتذہ و غیر تدریسی عملہ کے اراکین نے سماجی فاصلہ کا خیال رکھتے ہوئے پروگرام میں شرکت کی۔ پروفیسر کرن سنگھ اتوال، صدر شعبہ ہندی اور ڈاکٹر مظفر حسین خان، اسوسیئٹ پروفیسر، شعبہ تعلیم و تربیت اور طلباء و طالبات نے قومی ترانہ پیش کیا۔ ڈاکٹر محمد یوسف خان کی زیر قیادت انتظامی کمیٹی نے انتظامات کی نگرانی کی۔

مرکز برائے مطالعاتِ اردو ثقافت کے زیر اہتمام منعقدہ آزادی کے 75 سال پر جاری آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت ”ہر گھر ترنگا: اہمیت اور پیغام“ کے موضوع پر تحریری اور حب الوطنی گیتوں کے مقابلے منعقد ہوئے تھے۔ مقابلوں میں اول، دوم اور سوم کے انعام یافتگان میں آج وائس چانسلر کے ہاتھوں انعامات تقسیم کیے گئے۔ اردو تحریری مقابلوں میں عبدالقوی عادل، پہلا؛ محمد تفضل عالم، دوسرا اور الفت نظرین کو تیسرا انعام حاصل ہوا۔ ہندی میں عبدالمقیت، اول، محمد شاہنواز عالم دوم اور ضیاءاللہ انصاری نے سوم مقام حاصل کیا۔ جبکہ انگریزی میں فہد خالق اول، مرغوب الرحمن اور ممتاز احمد کو دوم و سوم انعام دیئے گئے۔ حب الوطنی گیتوں کے مقابلوں میں محمد سہیل کو اول، تسکین فاطمہ کو دوم اور محمد عارفین کو تیسرا مقام حاصل ہوا۔ جبکہ عبدالکریم کو ترغیبی انعام دیا گیا۔ ڈاکٹر احمد خان، ڈائرکٹر سی یو سی ایس و کنوینر، لسانی و ثقافتی پروگرام نے طلبہ کے ناموں کا اعلان کیا۔ ڈاکٹر محمد اطہر حسین اور ڈاکٹر محمد مظفر حسین خان تحریری مقابلوں اور حب الوطنی نغموں کے مقابلوں کے کوآرڈینیٹرس تھے۔

ShareTweetSend
Previous Post

قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے دفتر میں پرچم کشائی کی تقریب

Next Post

فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی باکس آفس پر کمائی 4 دنوں میں 50 کروڑ سے بھی کم

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی باکس آفس پر کمائی 4 دنوں میں 50 کروڑ سے بھی کم

فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی باکس آفس پر کمائی 4 دنوں میں 50 کروڑ سے بھی کم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In