منگل, جون 10, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

ارکانِ پارلیمان کی معطلی کیخلاف انڈیا اتحاد کے قائدین کا جنترمنتر پر احتجاج

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 22, 2023
in خاص خبریں
0
ارکانِ پارلیمان کی معطلی کیخلاف انڈیا اتحاد کے قائدین کا جنترمنتر پر احتجاج
0
SHARES
41
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی(یواین آئی) اپوزیشن پارٹیوں کے انڈیا اتحاد کے قائدین نے کہا ہے کہ مودی حکومت ملک کی جمہوریت کو تباہ کرکے آمریت پر اتر آئی ہے اور ان تمام ارکان پارلیمنٹ کو معطل کردیا ہے جنہوں نے پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں کوتاہی کی حکومت سے سوالات پوچھے تھے کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، پارٹی لیڈر راہل گاندھی، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے لیڈر شرد پوار، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ کے سیتارام یچوری، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے ڈی راجہ، ڈی ایم کے کے تروچی سیوا اور اتحاد کی تقریباً تمام آئینی جماعتوں کے لیڈروں نے اراکین پارلیمنٹ نے معطلی کے خلاف یہاں جنتر منتر پر نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2024 میں مودی حکومت کو باہر کا راستہ دکھانے اور ملک کو بچانے کے لیے اکٹھا ہونا ہے، اس لئے انڈیا اتحاد بنایا گیا ہے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر کھڑگے نے کہاکہ ‘مودی جی اور امت شاہ جی نے ملک کی جمہوریت اور آئین کو تباہ کرنے کی پہل کی ہے۔ یہ لوگ دلتوں، مزدوروں، خواتین اور کسانوں کو کچلنے کا کام کر رہے ہیں، اس لیے ہم نے ملک کو بچانے کے لیے انڈیا اتحاد بنایا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ‘میں ایک دلت ہوں، اسی لیے بی جے پی حکومت مجھے، ایک دلت کو بولنے نہیں دیتی۔ اعلیٰ آئینی عہدوں پر فائز لوگ میری ذات کا نام لے کر میری توہین کرتے ہیں۔ مجھے ایوان میں نوٹس پڑھنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔ بی جے پی حکومت دلتوں کو بولنے نہیں دیتی۔ ہمیں آئین میں اظہار رائے کی آزادی ملی ہے۔ یہ آزادی ہمیں مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو اور ڈاکٹر امبیڈکر نے دی تھی۔ آپ نے اپوزیشن کے اراکین اسمبلی کو ایوان سے باہر نکال دیا اور تمام مجوزہ قوانین بغیر کسی مخالفت کے منظور کروائے۔ یہ جمہوریت کے لیے اچھا نہیں ہے۔ ہم مودی حکومت سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ آپ ہمیں مٹی میں دفن کرنے کی کتنی ہی کوشش کر لیں، ہم دفن نہیں ہوں گے کیونکہ ہم بیج ہیں، ہمیں بار بار اگنے کی عادت ہے۔

مسٹر گاندھی نے کہا کہ اگر ملک کی پارلیمنٹ میں لوگوں کو آواز اٹھانے کی اجازت نہیں ہے تو پھر پارلیمنٹ کی کیا ضرورت ہے۔ پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں کوتاہی پر پہلا سوال یہ ہے کہ وہ اندر کیسے پہنچے؟ انہوں نے مظاہرہ کیوں کیا؟ جواب ہے بے روزگاری۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارے ملک کے نوجوان تقریباً ساڑھے سات گھنٹے موبائل فون پر گزارتے ہیں، اس کی وجہ بے روزگاری ہے کیونکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ان سے روزگار چھین لیا ہے۔ انہوں نے میڈیا پر بھی حملہ کرتے ہوئے کہاکہ “ملک کا میڈیا بے روزگاری پر بات نہیں کرتا، وہ صرف توجہ ہٹانے کی کوشش کرتا ہے۔ جن ارکان پارلیمنٹ کو معطل کیا گیا ہے وہ صرف افراد نہیں بلکہ ہندوستان کے عوام کی آواز ہیں۔ آپ نے نہ صرف اراکین پارلیمنٹ کی توہین کی ہے بلکہ ہندوستان کے لوگوں کو بھی خاموش کرایا ہے۔ مودی حکومت نے اگنی ویر یوجنا لا کر ہندوستان کے نوجوانوں سے حب الوطنی کا جذبہ چھین لیا۔ جب نوجوان کھڑے ہوئے کہ وہ اگنی ویر یوجنا نہیں چاہتے تو آپ نے انہیں ڈرانا شروع کر دیا۔ اگر آپ سوچتے ہیں کہ آپ نوجوانوں کو ڈرا سکتے ہیں تو آپ ہندوستان کو نہیں سمجھتے۔
مسٹر راہل گاندھی نے کہاکہ ’’یہ لڑائی نفرت اور محبت کے درمیان ہے۔ ہم نفرتوں کے بازار میں محبت کی دکان کھول رہے ہیں۔ بی جے پی جتنی نفرت پھیلائے گی، اتنا ہی پیار انڈیا الائنس پھیلائے گا۔‘‘
آر جے ڈی کے منوج جھا نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ”جو شخص اقتدار میں ہے اسے اب اپوزیشن سے پاک پارلیمنٹ، مزاحمت سے پاک سڑکیں، کھلاڑی سے پاک کھیل اور سوالوں سے پاک میڈیا کی ضرورت ہے۔ یہ لڑائی صرف معطل ارکان پارلیمنٹ کی نہیں بلکہ پورے ملک کی ہے۔‘‘
مسٹر یچوری نے کہاکہ ”پورے ملک میں جمہوریت کا قتل ہو رہا ہے۔ اگر ہم ملک میں جمہوریت اور آئین کو بچانا چاہتے ہیں تو ہمیں مودی حکومت کو اقتدار سے ہٹانا ہوگا۔
مسٹر راجہ نے کہاکہ”ہمارے آئین کےمعمار ڈاکٹر امبیڈکر جی نے واضح کیا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے کیونکہ یہ عوام کی خود مختاری کی نمائندگی کرتی ہے۔ پارلیمنٹ بے معنی ہو گئی تو جمہوریت کا قتل! کیا ہم ایسی فاشسٹ آمریت کو ملک پر قبضہ کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں؟
نیشنل کانفرنس کے لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ حسنین مسعودی نے کہاکہ "ہم ایوان میں بیان دینے کا مطالبہ کر رہے تھے کہ پارلیمنٹ میں سیکورٹی میں کس طرح خرابی ہوئی۔ ایسا دوبارہ ہونے سے روکنے کے لیے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں، لیکن جن اراکین پارلیمنٹ نے سوالات کئے انہیں معطل کر دیا گیا۔
سماج وادی پارٹی کے لوک سبھا ممبر ایس ٹی حسن نے کہاکہ "یہ ممبران پارلیمنٹ کی معطلی نہیں ہے، بلکہ ملک کی جمہوریت کی معطلی ہے، جمہوریت کے اعلیٰ ترین ادارے پر بلڈوزر چلا کر پیغام دیا گیا ہے کہ آواز نہ اٹھاؤ، سوال مت پوچھو اگر تم نے ایسا کیا تو یہی حشر ہوگا۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہاکہ “مودی حکومت ملک کے آئین کا گلا گھونٹ رہی ہے اور جمہوریت خطرے میں ہے۔ ایسے میں انڈیا اتحاد خاموش نہیں رہے گا، ہم اپنی آخری سانس تک ملک کے عوام کے لیے لڑیں گے۔
کانگریس کے گورو گوگوئی نے کہاکہ “مودی حکومت کے تکبر کو توڑنے کا وقت آ گیا ہے۔ مودی سرکار کو لگتا ہے کہ ممبران پارلیمنٹ کو معطل کرکے ہمیں ڈرایا جاسکتا ہے یا جھکایا جاسکتا ہے، لیکن انڈیا اتحاد نہ ڈرے اور نہ ہی جھکے، ہم لڑائی کے لیے تیار ہیں۔ کیونکہ لڑائی ہمارے خون اور تاریخ میں ہے۔

Tags: ارکانِ پارلیمانانڈیا اتحادجنترمنترراہل گاندھیمعطلینیشنلسٹ کانگریس پارٹی
ShareTweetSend
Previous Post

پارلیمنٹ میں دراندازی کے ملزم للت جھا کی حراست میں توسیع

Next Post

فرقہ ورانہ ہم آہنگی کے زبردست حامی تھے مولانا مظہر الحق : ڈاکٹر اکھلیش

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
فرقہ ورانہ ہم آہنگی کے زبردست حامی تھے مولانا مظہر الحق : ڈاکٹر اکھلیش

فرقہ ورانہ ہم آہنگی کے زبردست حامی تھے مولانا مظہر الحق : ڈاکٹر اکھلیش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ  اُڑا دی گئی

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ اُڑا دی گئی

مئی 30, 2025
حملوں میں اب تک  16 ہزار 503  بچوں کی موت

حملوں میں اب تک 16 ہزار 503 بچوں کی موت

مئی 25, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 25, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025
دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

مئی 11, 2025
پاکستان  کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

پاکستان کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

مئی 10, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

کرنل صوفیہ قریشی پر ہندوستان نازاں

مئی 8, 2025
ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

مئی 7, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In