جمعرات, اپریل 2, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home کھیل ایکسپریس

ہندوستان نے پاکستان کو پانچ وکٹ سے ہرایا

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
اگست 28, 2022
in کھیل ایکسپریس
0
ہندوستان نے پاکستان کو پانچ وکٹ سے ہرایا
0
SHARES
20
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ایشیا کپ کے دلچسپ مقابلہ میں آخری اوور کی چوتھی گیند پرپانڈیا نے چھکا لگا کر روایتی حریف کے دانت کھٹے کردئے

دبئی (ایجنسیاں)ایشیا کپ 2022 کا سنسنی خیز مقابلہ ہندوستان نے آخری اوور میں 5 وکٹوں سے جیت لیا۔ پاکستان کی جانب سے دیا گیا 148 رنز کا ہدف ہندوستان مقابلہ کے بالکل آخری مرحلے میں اس وقت حاصل کیا،جب صرف 2 گیندکا کھیل باقی تھا ۔ حالانکہ اننگز کے آغاز میں ہندوستان کے اوپننگ بلے باز کے ایل راہل بغیر کوئی رن بنائے پہلی ہی گیند پر نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ ایک کے ہی مجموعے پر تجربہ کار ویراٹ کوہلی کا کیچ ڈراپ ہوا جس کے بعد انہوں نے کپتان روہیت شرما کے ہمراہ 49 رنز کی شراکت بنائی۔
50 کے مجموعے پر محمد نواز نے 12 رنز بنانے والے روہیت شرما جبکہ 53 پر 35 رنز بنانے والے ویراٹ کوہلی کو کیچ آؤٹ کروایا۔ ایسے میں رویندرا جادیجا نے پہلے سریا کمار یادیو کے ساتھ 36 اور پھر ہادیک پانڈیا کے ساتھ 52 رنز کی پارٹنر شپ بنا کر ٹیم کو ہدف کے قریب کردیا۔
میچ آخری اوور تک گیا تو ایسے موقع پر 35 رنز بنانے والے رویندرا جدیجا کو محمد نواز نے بولڈ کردیا، تاہم آخری اوور کی چوتھی گیند پر پانڈیا نے چھکا لگا کر ہندوستانی ٹیم کو فاتح بنایا۔ ہاردیک پانڈیا نے 17 گیندوں پر 33 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے نسیم شاہ نے 2 وکٹیں لیں جبکہ اسپنر محمد نواز کے حصے میں 3 اہم وکٹیں آئیں۔ خیال رہے کہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان ٹیم آخری اوور میں 147 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کرنے کے بعد قومی ٹیم کو 15 رنز پر پہلی وکٹ سے محروم ہونا پڑا جب بابر اعظم پل شاٹ کھیلنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ 42 کے مجموعے پر فخر زمان کیپر کو کیچ دے بیٹھے۔ دونوں نے 10، 10 رنز بنائے۔تیسری وکٹ پر محمد رضوان اور افتخار احمد نے 45 رنز کی پارٹنر شپ بنائی جہاں 87 کے مجموعے پر افتخار احمد 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اس کے بعد محمد رضوان 43 رنز بنانے کے بعد 96 پر جبکہ 2 رنز بنانے والے خوشدل شاہ 97 پر پویلین لوٹے۔
خیال رہے کہ قومی ٹیم کے ابتدائی پانچوں کھلاڑی شاٹ گیند پر آؤٹ ہوئے۔
ہندوستانی گیند بازوں نے پاکستان کے ہارڈ ہٹرز کی بھی ایک نہ چلنے دی آصف علی 9 رنز بنانے کے بعد آسان کیچ دے کر آؤٹ ہوئے تو محمد نواز ایک رن بنا کر کٹ مارتے ہوئے کیپر کو کیچ دے بیٹھے۔آٹھویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شاداب خان تھے جو 128 کے مجموعے پر شاداب خان 10 رنز بنا کر بھونیشور کمار کی گیند پر آؤٹ ہوئے تو اگلی ہی گیند پر نسیم شاہ بھی ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔اننگز کے اختتامی لمحات میں شاہنواز ڈھانی نے 6 گیندوں پر 16 رنز بنا کر جبکہ حارث رؤف نے 7 گیندوں پر 13 رنز بنا کر ٹیم کو 147 کے ٹوٹل پر پہنچایا جہاں قومی ٹیم آل آؤٹ ہوئی۔
ہندوستان کی جانب سے بھونیشور کمار 4 وکٹیں لے کر نمایاں رہے جبکہ ہاردیک پانڈیا نے بھی 3 اہم وکٹیں لے کر پاکستانی بولنگ لائن کو نقصان پہنچانے میں اپنا کردار ادا کیا۔دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
ٹاس کے موقع پر ہندوستانی کپتان روہیت شرما کا کہنا تھا کہ ’میرا نہیں خیال کہ ٹاس بہت اہم ہے، یہاں کئی سالوں سے کھیلتے ہوئے میرا خیال تھا کہ اگر آپ کے سامنے اسکور ہونا اچھی بات ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا پچ پر گھاس موجود ہے اور اہم اس کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ پاکستانی کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم بھی پہلے گیندبازی کرنا چاہتے تھے، لیکن ٹاس ہمارے ہاتھ میں نہیں۔انہوں نے بتایا کہ قومی ٹیم میں تین فاسٹ بولرز ہیں، جہاں نسیم شاہ اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں جبکہ دو اسپنرز بھی شامل کیے گئے ہیں۔ بابر اعظم کی قیادت میں پاکستانی ٹیم میں محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز، نسیم شاہ، حارث رؤف اور شاہنواز دھانی شامل ہیں۔
ہندوستانی ٹیم کپتان روہت شرما، لوکیش راہول، ویراٹ کوہلی، سریاکمار یادو، دنیش کارتھک، ہاردیک پانڈیا، رویندرا جادیجا، بھونیشور کمار، اویش خان، یوزویندر چہل اور ارشدیپ سنگھ پر مشمتمل ہے۔

Tags: ایشیا کپپاکستانٹیم انڈیا
ShareTweetSend
Previous Post

گجرات یونیورسٹی میں زیر تعلیم کشمیری طالب علم کی لاش برآمد

Next Post

ہندوستان اور امریکہ کے خصوصی دستوں کی مشترکہ مشق کا اختتام

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
ہندوستان اور امریکہ کے خصوصی دستوں کی مشترکہ مشق کا اختتام

ہندوستان اور امریکہ کے خصوصی دستوں کی مشترکہ مشق کا اختتام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

اپریل 1, 2026
جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز  کے جگر کی پیوندکاری آج

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز کے جگر کی پیوندکاری آج

مارچ 31, 2026
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In