نئی دہلی:نئے سال کے موقع پرہندوستان اورپاکستان کے درمیان جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرستوں کا تبادلہ ہوا۔ذہن نشیں رہے کہ 2025 کے آغاز پر 1988 کے معاہدے کی روشنی میں ہندوستان اورپاکستان کے سفارت خانوں نے ایک دوسرے ممالک کے ساتھ تنصیبات اور سہولیات کی فہرستوں کا سالانہ تبادلہ کیا۔اس درمیان ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ فہرستوں کا تبادلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور سہولیات پرحملوں کی روک تھام کے معاہدے کے تحت ہوا ہے۔پاکستان میں جوہری تنصیبات کی فہرست وزارت خارجہ میں ہندوستانی ہائی کمیشن کے نمائندے کو فراہم کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق رہندوستان کی وزارت خارجہ نے جوہری تنصیبات کی فہرست نئی دلی میں پاکستان ہائی کمیشن کے نمائندے کو فراہم کیں۔پاکستان اور ہندوستان کے درمیان قیدیوں اور گرفتار ماہی گیروں کی فہرستوں کا بھی تبادلہ ہوا ہے۔
ہندوستانی حکومت نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے افسر کوہندوستانی جیلوں میں قید پاکستانی 462 قیدیوں کی فہرست دی۔ بھارتی ہائی کمیشن کے نمائندے کو پاکستان میں موجود 266 بھارتی قیدیوں کی فہرست دی گئی۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کاکہناہےکہ ہندوستان میں قید 52 شہری اور 56 ماہی گیر اپنی سزا مکمل کرچکے ہیں۔ہندوستانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سزا مکمل کرنے والے تمام قیدیوں کو رہا کیا جائے، پاکستان نے 1965 اور 1971 کی جنگوں کے 38 لاپتہ دفاعی اہلکاروں کی قونصلر رسائی کےلیے بھی درخواست کی ہے۔