اتوار, جون 29, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں کانفرنس

ہندوستان جی -20 کی صدارت سے سبکدوش، گروپ کی کمان برازیل کے سپرد

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
ستمبر 10, 2023
in کانفرنس
0
ہندوستان جی -20 کی صدارت سے سبکدوش، گروپ کی کمان برازیل کے سپرد
0
SHARES
18
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

وزیر اعظم کا آخری اجلاس سے خطاب،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کا مطالبہ

نئی دہلی (یو این آئی) دنیا میں کثیرالجہتی کو مضبوط کرنے اور اقوام متحدہ سمیت تمام کثیر جہتی اداروں میں اصلاحات کے مطالبے کے ساتھ، جی20 سربراہی اجلاس آج اختتام پذیر ہوا اور ہندوستان نے جی-20 گروپ کی صدارت برازیل کو سونپ دی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جی-20 کے تیسرے اور آخری اجلاس سے خطاب کیا اور پھر جی-20 صدارت کا نشانی بیٹن برازیل کے صدر لوئز اناسیو لولا ڈی سلوا کے حوالے کیا اور سمٹ کے اختتام کا اعلان کیا۔ انہوں نے نومبر میں جی-20 رہنماؤں کی ورچوئل سربراہی اجلاس بلانے کی بات کی اور تمام رہنماؤں سے اس میں شرکت کی اپیل کی۔


اس سے پہلے اپنے خطاب میں مسٹر مودی نے کہا، ’’کل ہم نے ون ارتھ اور ون فیملی سیشن میں وسیع بات چیت کی۔ میں مطمئن ہوں کہ آج جی-20 ایک زمین، ایک خاندان اور مشترکہ مستقبل کے وژن کے ساتھ پرامید کوششوں کا پلیٹ فارم بن گیا ہے۔ یہاں ہم ایک ایسے مستقبل کے بارے میں بات کر رہے ہیں جس میں ہم گلوبل ویلج سے آگے بڑھتے ہیں اور گلوبل فیملی کو ایک حقیقت بنتے ہوئے دیکھتے ہیں۔ ایک ایسا مستقبل جس میں نہ صرف ملکوں کے مفادات جڑے ہوں بلکہ دل بھی جڑے ہوں۔میں نے مسلسل آپ کی توجہ جی ڈی پی پر مرکوز نقطہ نظر کے بجائے انسان مرکوز وژن کی طرف مبذول کرائی ہے۔ آج ہندوستان جیسے بہت سے ممالک کے پاس بہت کچھ ہے جو ہم پوری دنیا کے ساتھ بانٹ رہے ہیں۔ ہندوستان نے انسانی مفاد میں چندریان مشن کا ڈیٹا سب کے ساتھ شیئر کرنے کی بات کی ہے۔ یہ انسانی مرکزی ترقی کے لیے ہماری وابستگی کا بھی ثبوت ہے۔ ہندوستان نے ٹکنالوجی کو شمولیت پر مبنی ترقی کے لیے ، آخری میل تک ترسیل کے لیے استعمال کیا ہے ۔ ہمارے چھوٹے سے چھوٹے گاؤں میں، چھوٹے سے چھوٹے تاجر بھی ڈیجیٹل ادائیگی کر رہے ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ ہندوستان کی صدارت میں ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کے لیے ایک مضبوط فریم ورک پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اسی طرح ترقی کے لیے ڈیٹا کے استعمال سے متعلق جی 20 اصولوں کو بھی قبول کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کو ایک بہتر مستقبل کی طرف لے جانے کے لیے ضروری ہے کہ عالمی نظام موجودہ حقائق سے ہم آہنگ ہو۔ آج ’’اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل‘‘ بھی اس کی ایک مثال ہے۔ مسٹر مودی نے کہا کہ اقوام متحدہ کا قیام عمل میں آیا تو اس وقت کی دنیا آج سے بالکل مختلف تھی۔ اس وقت اقوام متحدہ میں 51 بانی ارکان تھے۔ آج اقوام متحدہ میں ممالک کی تعداد تقریبا 200 ہوچکی ہے۔اس کے باوجود اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان اب بھی وہی ہیں۔ اس کے بعد سے دنیا ہر لحاظ سے بہت بدل چکی ہے۔ ٹی آرٹرانسپورٹ ہو، کمیونیکیشن ہو، صحت ہو، تعلیم ہو، ہر شعبہ بدل چکا ہے۔ ان نئے حقائق کی عکاسی ہمارے نئے عالمی ڈھانچے میں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یہ فطرت کا قانون ہے کہ ایک شخص اور ادارہ جو وقت کے ساتھ خود کو تبدیل نہیں کرتا وہ اپنی مطابقت کھو دیتا ہے۔ ہمیں کھلے ذہن کے ساتھ سوچنا ہوگا کہ کیا وجہ ہے کہ گزشتہ برسوں میں بہت سے علاقائی فورم وجود میں آئے ہیں اور وہ موثر بھی ثابت ہو رہے ہیں۔آج ہر عالمی ادارے کی اصلاح کی ضرورت ہے تاکہ اس کی افادیت کو بڑھایا جا سکے۔ اسی سوچ کے ساتھ ہم نے گزشتہ روز افریقی یونین کو جی 20 کا مستقل رکن بنانے کے لیے ایک تاریخی پہل کی ہے۔ اسی طرح ہمیں کثیر ملکی ترقیاتی بینکوں کے مینڈیٹ کو بھی بڑھانا ہوگا۔ اس سمت میں ہمارے فیصلے فوری اور موثر ہونے چاہئیں۔تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں ہمیں تبدیلی کے ساتھ ساتھ پائیداری اور استحکام کی بھی ضرورت ہے۔ ہاں! آئیے گرین ڈیولپمنٹ پیکٹ، پائیدار ترقیاتی اہداف سے متعلق ایکشن پلان، انسداد بدعنوانی، ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر اور ایم ڈی بی اصلاحات سے متعلق اعلیٰ سطحی اصولوں کی قراردادوں کو حتمی شکل دینے کا عہد کریں۔
انہوں نے کہا کہ گلوبل ساؤتھ کی ترقی کے لیے ’’ڈیٹا فار ڈیولپمنٹ کیپسٹی بلڈنگ انیشی ایٹو‘‘ شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہندوستان کی صدارت میں اسٹارٹ اپ 20 انگیجمنٹ گروپ کی تشکیل بھی ایک بڑا قدم ہے۔آج ہم نئی نسل کی ٹکنالوجی میں ناقابل تصور پیمانے اور رفتار کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ مصنوعی ذہانت کی مثال ہمارے سامنے ہے۔ 2019 میں ، جی 20 نے ’’مصنوعی ذہانت کے اصول‘‘ کو اپنایا۔ آج ہمیں ایک قدم آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرا مشورہ ہے کہ اب ہم ذمہ دار انسان پر مبنی مصنوعی ذہانت کی حکمرانی کے لیے ایک فریم ورک تشکیل دیں۔ ہندوستان اس سلسلے میں اپنی تجاویز بھی پیش کرے گا۔ ہماری کوشش ہوگی کہ تمام ممالک سماجی و اقتصادی ترقی، عالمی افرادی قوت اور آر اینڈ ڈی جیسے شعبوں میں مصنوعی ذہانت کا فائدہ حاصل کریں۔آج ہماری دنیا کے سامنے کچھ اور بھی سلگتے ہوئے مسائل ہیں، جو ہمارے تمام ممالک کے حال اور مستقبل دونوں کو متاثر کر رہے ہیں۔ ہم سائبر سیکورٹی اور کرپٹو کرنسی کے چیلنجوں سے واقف ہیں۔ کرپٹو کرنسی، سماجی نظم و ضبط، مالیاتی اور مالی استحکام کا میدان، ہر ایک کے لیے ایک نئے موضوع کے طور پر ابھرا ہے۔ لہذا، ہمیں کرپٹو کرنسیوں کو منظم کرنے کے لیے عالمی معیارات تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمارے سامنے ایک ماڈل کے طور پر بینک ریگولیشن پر بیسل معیارات ہیں۔اس سمت میں جلد از جلد ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ اسی طرح سائبر سیکیورٹی کے لیے بھی عالمی تعاون اور فریم ورک کی ضرورت ہے۔ سائبر دنیا سے دہشت گردی کو نئے ذرائع، فنڈنگ کے نئے طریقے مل رہے ہیں۔ یہ ہر ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے ایک بہت اہم موضوع ہے۔جب ہم ہر ملک کی سلامتی، ہر ملک کی حساسیت کا خیال رکھیں گے تو ایک مستقبل کا جذبہ مضبوط ہوگا۔

Tags: برازیلہندوستانوزیر اعظم
ShareTweetSend
Previous Post

چندرا بابو نائیڈو کی گرفتاری کا صدمہ ، 6 افراد کی موت

Next Post

جو بائیڈن جی ۔20 کے اختتامی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
جو بائیڈن جی ۔20 کے اختتامی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے

جو بائیڈن جی ۔20 کے اختتامی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In