جمعہ, دسمبر 26, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

بنگلہ دیش میں واقع ہندوستانی ویزا سینٹر عارضی طور پر بند

ہندستان نے موصولہ دھمکی کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے "سنگین سکیورٹی کی خلاف ورزی" اور سفارتی تعلقات پر ویانا کنونشن کی "واضح خلاف ورزی" قرار دیا

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 18, 2025
in دیار وطن
0
بنگلہ دیش میں واقع ہندوستانی ویزا سینٹر عارضی طور پر بند
0
SHARES
19
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

میں واقع ہندوستانی ویزا سینٹر عارضی طور پر بند
ڈھاکہ(یو این آئی) سینٹر فار انٹیگریٹڈ اینڈ ہولیسٹک اسٹڈیز (سی آئی ایچ ایس) نے جمعرات کو ڈھاکہ، بنگلہ دیش میں ہندستانی ہائی کمیشن کو ملنے والی دھمکی کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے "سنگین سکیورٹی کی خلاف ورزی” اور سفارتی تعلقات پر ویانا کنونشن کی "واضح خلاف ورزی” قرار دیا۔سی آئی ایچ ایس نے کہا کہ سفارتی مشنوں کی سلامتی اور سالمیت میزبان ملک کی اٹل ذمہ داری ہے۔ قابل اعتماد سکیورٹی خدشات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے طور پر ڈھاکہ میں ہندوستان کے ویزا درخواست مرکز کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

تاہم، ہندوستانی ہائی کمیشن پوری طرح سے کام کر رہا ہے اور ہندوستانی شہریوں کو "بغیر کسی رکاوٹ” خدمات فراہم کر رہا ہے۔ ہندوستانی شہریوں کو جنہیں فوری مدد کی ضرورت ہے انہیں ہائی کمیشن کی آفیشل ویب سائٹ یا اس کی 24/7 ایمرجنسی ہیلپ لائن سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
بنگلہ دیش میں سکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے درمیان، ہندوستان نے بدھ کے روز بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کونئی دہلی میں طلب کرکے ہندوستانی ہائی کمیشن کو ملنے والی دھمکیاں اور بنگلہ دیشی سیاسی رہنماؤں کی جانب سے ہندوستان مخالف بیانات پر سخت سفارتی احتجاج درج کرایا۔ خاص طور پر "کچھ انتہا پسند عناصر کی سرگرمیوں” کے حوالے سے یہ قدم ڈھاکہ میں ہندوستانی مشن کی سیکورٹی کے تعلق سے قومی دارالحکومت کی "سنگین تشویش” کی عکاسی کرتا ہے، جنہوں نے ڈھاکہ میں ہندوستانی مشن کے ارد گرد سیکورٹی صورتحال پیداکرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایک سرکاری بیان میں، وزارت خارجہ نے کہا کہ ہندوستان توقع کرتا ہے کہ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت اپنی سفارتی ذمہ داریوں کو مکمل دیانتداری کے ساتھ پورا کرے گی، خاص طور پر اپنی سرزمین کے اندر کام کرنے والے تمام غیر ملکی مشنوں اور پوسٹوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے حوالے سے۔میٹنگ کے دوران ہندوستان نے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کو ان پیش رفتوں کے حوالے سے اپنے سنگین تحفظات سے آگاہ کیا۔ وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہندوستان "کچھ حالیہ واقعات کے بارے میں انتہا پسند عناصر کی طرف سے گھڑے جانے والے جھوٹے بیانیے کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔”

ہندوستان نے اس بات پر مایوسی کا اظہار کیا کہ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے نہ تو واقعات کی جامع تحقیقات کی ہیں اور نہ ہی نئی دہلی کے ساتھ کوئی ٹھوس ثبوت شیئر کیا ہے۔یہ سفارتی طلب اس وقت ہے جب ہندستان نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے ان الزامات کو واضح طور پر مسترد کردیا، جن میں کہا گیا تھا کہ ہندوستانی سرزمین بنگلہ دیش کے مفادات کے خلاف سرگرمیوں کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔
ایک بیان میں، وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ ہندوستان نے کبھی بھی اپنی سرزمین کو بنگلہ دیش کے دوست لوگوں کے خلاف سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی ہے اور اس توقع کا اعادہ کیا ہے کہ محمد یونس کی قیادت میں عبوری حکومت داخلی امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی، جس میں فروری میں ہونے والے پرامن انتخابات کو آسان بنانا بھی شامل ہے۔

یہ پیش رفت اس وقت ہوئی جب بنگلہ دیش نے اتوار کے روز ڈھاکہ میں ہندوستانی ہائی کمشنر پرنائے ورما کو طلب کیا تھا۔ اس دوران انہیں عبوری حکومت کے ان خدشات سے آگاہ کیا گیا، جنہیں اس نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے "مسلسل اشتعال انگیز بیانات” کے طور پر بیان کیا۔ شیخ حسینہ کو اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد انہیں نئی دہلی میں پناہ ملی ہے۔بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ کے مطابق، بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم حسینہ کو مبینہ طور پر ایسے بیانات دینے کی اجازت دی جا رہی ہے جو ان کے حامیوں کو آئندہ انتخابات کوکمزور کرنے کے مقصد سے پرتشدد سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر اکساتے ہیں۔ ہندستانی ہائی کمشنر کو یہ بھی بتایا گیا کہ کالعدم عوامی لیگ کے مفرور رہنما اور کارکن مبینہ طور پر ہندستانی سرزمین سے دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر کے بنگلہ دیش کے سیاسی عمل کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
بنگلہ دیشی میڈیا آؤٹ لیٹ پرتھم الونے رپورٹ کیا کہ بنگلہ دیش نے ہندوستان سے "فاشسٹ دہشت گرد” کے طورپر بیان کردہ لوگوں کو گرفتار کرکے حوالے کرنے کی اپیل کی ہے۔ ہندوستان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ عبوری حکومت سے داخلی امن و امان کو یقینی بنانے اور پرامن انتخابات کے لیے سازگار حالات پیدا کرنے کی توقع کرتا ہے۔

بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا کہ وہ ایک پڑوسی ملک کے طور پر ہندوستان سے توقع کرتی ہے کہ وہ (ہندستان) بنگلہ دیش کے عوام کو انصاف اور جمہوری اقدار کے تحفظ میں مدد فراہم کرے۔ جواب میں ہندوستانی ہائی کمشنر نے پرامن انتخابی عمل کے لیے ہندوستان کی حمایت کا اعادہ کیا اور اس سلسلے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
مزید برآں، بنگلہ دیش نے زور دیا کہ اگر دائیں بازو کی تنظیم انقلاب منچ کے کنوینر شریف عثمان ہادی کی حالیہ شوٹنگ میں ملوث حملہ آوروں کے ہندستان فرار ہونے کی تصدیق ہو جاتی ہے تو انہیں گرفتار کر کے حوالے کیا جائے۔ جولائی بغاوت کے حامی عثمان ہادی کو گزشتہ جمعہ کو ڈھاکہ میں گولی مار دی گئی تھی اور وہ ابھی تک تشویشناک حالت میں ہیں۔ بنگلہ دیشی میڈیا رپورٹس میں قیاس کیا گیا ہے کہ حملہ آور واقعہ کے بعد ہندستان فرار ہوسکتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال 5 اگست کو شیخ حسینہ کی سربراہی والی عوامی لیگ کی حکومت کے خاتمے اور یونس کی قیادت والی عبوری حکومت کے قیام کے بعد سے ہندوستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات کشیدہ ہیں۔ کئی عوامل کی وجہ سے دوطرفہ کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، جن میں اقلیتوں خصوصاً ہندوؤں پر اسلام پسند گروپوں کے مسلسل حملے، عبوری انتظامیہ کے مشیروں کی طرف سے ہند مخالف بیان بازی، پاکستان کے ساتھ ڈھاکہ کی بڑھتی ہوئی قربت اور مبینہ جرائم کے لیے بنگلہ دیش کی حسینہ کی حوالگی کی درخواست پر ہندستان کی خاموشی شامل ہیں۔ عبوری حکومت نے عوامی لیگ پر پابندی بھی لگا دی ہے۔
تازہ ترین سفارتی تنازعہ کی فوری وجہ بنگلہ دیش کی نیشنل سٹیزنز پارٹی کے ایک رہنما کا ایک اشتعال انگیز بیان بتایا جارہا تھا، جس میں اس نے کھلم کھلا ہند مخالف قوتوں کو پناہ دینے اور ہندستان کی شمال مشرقی ریاستوں – جنہیں عام طور پر "سیون سسٹرز” کے نام سے جانا جاتا ہے – کو ملک کے باقی حصوں سے الگ کرنے میں مدد کرنے کی دھمکی دی۔ یہ تبصرے طلبہ کی زیر قیادت این سی پی کے رہنما حسنات عبداللہ نے انقلاب منچ کے زیر اہتمام ایک ریلی میں کیے تھے۔

عبداللہ نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ "سیون سسٹرز کو ہندوستان سے الگ کیا جائے گا۔” نیز انہوں نے بغیر ثبوت کے الزامات کی تجدید کی کہ ہندوستان طالب علم رہنما عثمان ہادی پر حملے کے ملزمان کی حمایت کر رہا ہے۔ ہندوستان نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ذریعے دہرایا کہ وہ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت سے توقع کرتا ہے کہ وہ امن و امان برقرار رکھنے اور پرامن انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔

Tags: بنگلہ دیشڈھاکہسکیورٹیسینٹر فار انٹیگریٹڈ اینڈ ہولیسٹک اسٹڈیزہائی کمیشنہندوستانی ویزا سینٹروزارت خارجہویزا درخواست
ShareTweetSend
Previous Post

100 نئی الیکٹرک بسیں ڈی ٹی سی کے بیڑے میں شامل

Next Post

مودی عمان کے اعلیٰ ترین اعزاز سے سرفراز

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
مودی عمان  کے اعلیٰ ترین اعزاز  سے سرفراز

مودی عمان کے اعلیٰ ترین اعزاز سے سرفراز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

مودی عمان  کے اعلیٰ ترین اعزاز  سے سرفراز

مودی عمان کے اعلیٰ ترین اعزاز سے سرفراز

دسمبر 18, 2025
بنگلہ دیش میں واقع ہندوستانی ویزا سینٹر عارضی طور پر بند

بنگلہ دیش میں واقع ہندوستانی ویزا سینٹر عارضی طور پر بند

دسمبر 18, 2025
100 نئی الیکٹرک بسیں ڈی ٹی سی کے بیڑے میں شامل

100 نئی الیکٹرک بسیں ڈی ٹی سی کے بیڑے میں شامل

دسمبر 18, 2025
عمر خالد و دیگر کی ضمانت پر  فیصلہ محفوظ

عمر خالد و دیگر کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ

دسمبر 10, 2025
امت  شاہ اور راہل کے درمیان لوک سبھا میں بحث

امت شاہ اور راہل کے درمیان لوک سبھا میں بحث

دسمبر 10, 2025
قومی دستکاری ایوارڈ تقسیم

قومی دستکاری ایوارڈ تقسیم

دسمبر 10, 2025
ایف بی آئی پاسپورٹ چور- ٹرمپ کا سنگین الزام

ٹرمپ نے ہندوستان کو دی نئی دھمکی

دسمبر 10, 2025
کچی آبادی کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کا وزیر اعلیٰ کا عزم

کچی آبادی کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کا وزیر اعلیٰ کا عزم

دسمبر 10, 2025
ایران میں سونے کی چٹان دریافت

ایران میں سونے کی چٹان دریافت

دسمبر 3, 2025
آلودگی پر قابو پانے  کیلئے حکومت دہلی سنجیدہ

آلودگی پر قابو پانے کیلئے حکومت دہلی سنجیدہ

دسمبر 3, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In