جمعرات, جنوری 8, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں کانفرنس

ہندوستان کی جی20 صدارت میں نئے کثیرپہلو نظام کا آغازہوا: مودی

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 30, 2023
in کانفرنس
0
مودی حکومت کے خلاف کانگریس کے تحریک عدم اعتماد کو اسپیکر کی منظوری
0
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی 30 نومبر (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ جی 20 کی صدارت کے دوران ہندوستان نے کثیرپہلو نظام کا احیاء کیا، گلوبل ساؤتھ کی آواز بلند کی، ترقی کی حمایت کی اور ہر جگہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے جدوجہد کی۔ہندوستان کی جی20 صدارت کے آخری دن ایک مضمون میں مسٹر مودی نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں ان شعبوں میں تیز رفتاری سے کام کیا جائے گا۔
مسٹرمودی نے کہا، ’’اب جب کہ ہم جی-20 کی صدارت برازیل کے حوالے کررہے ہیں، تو ہم اس اعتماد کے ساتھ ایسا کررہے ہیں کہ تمام لوگوں، زمین، امن اور خوشحالی کے لیے ہمارے اجتماعی اقدامات کی گونج آنے والے برسوں میں مسلسل سنائی دیتی رہے گی۔”وزیر اعظم نے کہا کہ جی-20 کی ہندوستان کی صدارت کے دوران ہندوستان نے جغرافیائی سیاسی مسائل اور اقتصادی پیش رفت اور ترقی پر ان کے اثرات پر وسیع پیمانے پر بات چیت کی قیادت کی۔ ہندوستان واضح ہے کہ دہشت گردی اور شہریوں کا قتل مکمل طور پر ناقابل قبول ہے اور ہمیں زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپناکر اس سے نمٹنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دشمنی سے آگے بڑھ کر انسانیت پسندی کو اپنانا ہوگا اور اس بات کا اعادہ کرنا ہوگا کہ یہ جنگ کا دور نہیں ہے۔
مسٹر مودی نے کہا کہ ہندوستان کی جی-20 کی صدارت سنبھالے ہوئے 365 دن مکمل ہو چکے ہیں۔ یہ ‘واسودھیو کٹمبکم’ کے جذبے پر غور کرنے، اس کے لئے دوبارہ پرعزم ہونے اور اسے زندہ کرنے کا لمحہ ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال جب ہندوستان کو یہ ذمہ داری ملی تو دنیا مختلف چیلنجوں سے نبرد آزما تھی۔ مزید یہ کہ کمزورہوتے کثیرپہلو نظام ان چیلنجوں کومزید سنگین بنارہے تھے۔ بڑھتے ہوئے تنازعات اور مسابقت کے درمیان مختلف ممالک کے درمیان باہمی تعاون کا جذبہ کم ہوا اور اس سے عالمی ترقی متاثر ہوئی۔جی20 کی صدارت سنبھالنے کےبعد ہندوستان نے دنیا کے سامنے جی ڈی پی مرتکز نظریے سے آگے بڑھ کر انسان مرتکز ترقی کی جانب پیش رفت کی۔ ہندوستان نے دنیا کو یہ یاد دلانے کی کوشش کی کہ کون سے چیزہمیں متحد کرتی ہے۔ ہماری توجہ اس بات پر نہیں تھی کہ کون سی چیز ہمیں منقسم کرتی ہے۔ آخر کار ان کوششوں کا نتیجہ سامنے آیا، عالمی مکالمہ آگے بڑھا اور چند ممالک کے محدود مفادات کی جگہ کئی ممالک کی امنگوں کو اولیت دی گئی۔ اس کے لیے کثیر پہلو نظام کی بنیادی اصلاح درکار تھی۔
انہوں نے کہا کہ مبنی بر شمولیت، اولوالعزم، عملی پہلوؤں سے مملو، اور فیصلہ کن – یہ چار الفاظ بطور جی 20 صدر ہمارے نظریے کی وضاحت کرتے ہیں اور نئی دہلی کے قائدین کے اعلانیے (این ڈی ایل ڈی) کو اتفاق رائے سے تمام جی 20 اراکین نے اختیار کیا جو اس بات کا بین ثبوت ہے کہ ہم ان اصولوں پر نتائج بہم پہنچانے کے لیے پابند عہد ہیں۔

Tags: جی20 صدارتکثیرپہلو نظاممودیہندوستان
ShareTweetSend
Previous Post

کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برف باری، میدانی علاقوں میں بارش

Next Post

عام انتخابات میں کثیر جہتی مقابلہ ہوگا:مایاوتی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
پسماندہ مسلم سماج کا راگ بی جے پی کا نیا شگوفہ:مایاوتی

عام انتخابات میں کثیر جہتی مقابلہ ہوگا:مایاوتی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025
مودی عمان  کے اعلیٰ ترین اعزاز  سے سرفراز

مودی عمان کے اعلیٰ ترین اعزاز سے سرفراز

دسمبر 26, 2025
بنگلہ دیش میں واقع ہندوستانی ویزا سینٹر عارضی طور پر بند

بنگلہ دیش میں واقع ہندوستانی ویزا سینٹر عارضی طور پر بند

دسمبر 18, 2025
100 نئی الیکٹرک بسیں ڈی ٹی سی کے بیڑے میں شامل

100 نئی الیکٹرک بسیں ڈی ٹی سی کے بیڑے میں شامل

دسمبر 18, 2025
عمر خالد و دیگر کی ضمانت پر  فیصلہ محفوظ

عمر خالد و دیگر کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ

دسمبر 10, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In