جمعہ, اکتوبر 31, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

سابق ایرانی نائب وزیر دفاع علی رضا اکبری کو پھانسی دے دی گئی

Hindustan Express by Hindustan Express
جنوری 14, 2023
in اخبارجہاں, خاص خبریں
0
سابق ایرانی نائب وزیر دفاع علی رضا اکبری کو پھانسی دے دی گئی
0
SHARES
22
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

برطانیہ کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں انہیں ایرانی عدلیہ نے سزائے موت سنایا تھا

تہران(ایجنسیاں):ایران نے اپنے سابق نائب وزیر دفاع علی رضا اکبری کو برطانیہ کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں دی گئی سزائے موت کے فیصلے پر عملدرآمد کر دیا ہے۔ بی بی سی اردو ڈاٹ کام کی خبر کے مطابق ایران سے تعلق رکھنے والے علی رضا اکبری برطانوی شہریت کے حامل بھی تھے اور انھیں میں 2019 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر برطانیہ کے لیے جاسوسی کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا تاہم انھوں نے ہمیشہ اس الزام کی تردید کی۔علی رضا اکبری کے اہلخانہ کو گذشتہ بدھ کے روز ’آخری ملاقات‘ کے لیے جیل آنے کے لیے کہا گیا تھا اور ان کی اہلیہ نے بتایا تھا کہ ملاقات کے بعد انھیں قید تنہائی میں رکھا گیا۔سابق نائب ایرانی وزیر دفاع کو 2019 میں گرفتار کیا گیا تھا اور بعدازاں انھیں سزائے موت سنائی گئی جس پر عملدرآمد اب کیا گیا ہے۔
برطانیہ کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ علی رضا اکبری کو ’پھانسی دینا ایک بزدلانہ فعل تھا، جسے ایک وحشی حکومت نے انجام دیا تھا۔‘
برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ ایران کے حکمرانوں کو ’اپنے لوگوں کے انسانی حقوق کا کوئی احترام نہیں ہے۔‘
ایرانی عدلیہ کے سرکاری نیوز ایجنسی ’میزان‘ نے ہفتے کے روز اطلاع دی تھی کہ علی رضا اکبری کو پھانسی دے دی گئی ہے، تاہم یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ انھیں کس دن اور کس وقت پھانسی کے پھندے پر لٹکایا گیا۔

یہ خبر اس وقت سامنے آئی جب ایران میں حکام نے رواں ہفتے کے شروع میں علی رضا اکبری کی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں بظاہر ان سے زبردستی اعتراف کروایا گیا ہے۔ یہ ویڈیو ایران کی انٹیلیجنس ادارے کے اس دعوے کے بعد سامنے آئی تھی کہ جس میں علی رضا کو ’ایران میں برطانوی انٹیلیجنس سروس کا ایک اہم ترین ایجنٹ‘ قرار دیا تھا۔تاہم بی بی سی فارسی نے بدھ کے روز اکبری کا ایک آڈیو پیغام نشر کیا جس میں انھوں نے بتایا کہ انھیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور کیمرے کے سامنے ان جرائم کا اعتراف کرنے پر مجبور کیا گیا جو انھوں نے نہیں کیے تھے۔

یاد رہے بہت سے دیگر ممالک کے علاوہ امریکہ بھی ایران سے اکبری کو پھانسی نہ دینے کے مطالبات میں شامل ہوا تھا۔ امریکی سفارتکار ویدانت پٹیل نے کہا تھا کہ ’علی اکبر کی پھانسی دینے کا اقدام غیر ذمہ دارانہ ہوگا‘۔ اور انھوں نے علی رضا پر عائد کردہ الزامات کو سیاسی بنیادوں پر لگائے جانے کی بات کرتے ہوئے اس کی مذمت کی تھی۔

برطانیہ کے دفتر خارجہ نے علی رضا اکبری کا معاملہ بارہا ایرانی حکام کے ساتھ اٹھایا۔ برطانیہ نے علی رضا تک فوری قونصلر رسائی کی درخواست بھی کی تھی۔ یہ درخواست اس بنیاد پر کی گئی تھی کیونکہ علی رضا برطانوی شہریت بھی رکھتے تھے۔ تاہم اسے قبول اس لیے نہیں کیا گیا کیونکہ ایران کی حکومت ایرانیوں کی دوہری شہریت کو تسلیم نہیں کرتی۔

3500 گھنٹے تک تشدد کا نشانہ بنایا گیا
علی رضا اکبری نے اپنے آڈیو پیغام میں کہا تھا کہ وہ چند سال قبل تک بیرون ملک مقیم تھے جب انھیں ایک اعلیٰ ایرانی سفارتکار کی درخواست پر ایران کے دورے کی دعوت دی گئی تھی۔ یہ ایرانی سفارتکار عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری مذاکرات میں بھی شامل تھے۔

ایران پہنچنے پر اُن پر الزام لگایا گیا کہ انھوں نے ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی سے ’پرفیوم کی بوتل اور ایک شرٹ کے بدلے میں خفیہ معلومات حاصل کیں۔‘
علی رضا اکبری نے الزام لگایا کہ انٹیلیجنس ایجنٹوں نے ’3,500 گھنٹے سے زیادہ‘ ان سے ’تفتیش کی اور تشدد کیا۔‘
انھوں نے کہا کہ ’جسمانی اور نفسیاتی حربوں کا استعمال کرتے ہوئے انھیں توڑا گیا اور پاگل پن کی طرف دھکیل دیا گیا اور مجھے جو سب وہ چاہتے تھے وہ کرنے پر مجبور کیا گیا۔اسلحے کے زور پر اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے ذریعے انھوں نے مجھ سے جھوٹے الزامات کا اعتراف کروایا۔‘
انھوں نے ایران پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ وہ انھیں پھانسی دے کر برطانیہ سے بدلہ لینا چاہتا ہے۔آڈیو پیغام نشر ہونے کے چند گھنٹے بعد، میزان نیوز ایجنسی نے پہلی بار تصدیق کی تھی کہ علی رضا اکبری جاسوسی کے مرتکب پائے گئے ہیں، اور سپریم کورٹ نے ان کی سزائے موت کے خلاف معافی کی اپیل بھی مسترد کر دی ہے۔برطانیہ اور ایران کے درمیان تعلقات حالیہ مہینوں میں خراب ہوئے ہیں جب سے برطانیہ نے حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف ایرانی حکام کے پرتشدد کریک ڈاؤن کے جواب میں ایران کی اخلاقی پولیس اور دیگر اعلیٰ سکیورٹی شخصیات پر پابندیاں عائد کی تھیں۔ایران نے حالیہ برسوں میں درجنوں ایرانیوں کو دوہری شہریت یا غیر ملکی مستقل رہائشی ہونے کی بنیاد پر گرفتار کرتے ہوئے ان پر جاسوسی اور قومی سلامتی کی خلاف ورزی جیسے الزامات لگائے ہیں۔

Tags: جاسوسیسابق ایرانی نائب وزیر دفاععلی رضا اکبری
ShareTweetSend
Previous Post

کانگریسی رکن پارلیمنٹ سنتوکھ سنگھ چودھری کا انتقال

Next Post

ایران کے پاس 4 ایٹم بم بنانے کا مواد موجود

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ایران کے پاس 4 ایٹم بم بنانے کا مواد موجود

ایران کے پاس 4 ایٹم بم بنانے کا مواد موجود

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In