پیر, فروری 2, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے لوگ شاندار ہیں، یہ سب کے لئے بڑی کامیابی ہے، جنگ بندی ایران سمیت سب کیلئے بڑی جیت ہے

Hindustan Express by Hindustan Express
جون 27, 2025
in اخبارجہاں
0
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار
0
SHARES
349
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دی ہیگ (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ جنگ کے آخری دنوں میں ایران کی جانب سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیٹو سربراہی کانفرنس میں گفتگو میں اعتراف کیا کہ جنگ کے آخری دو دن میں ایران سے اسرائیل کو بہت بُری مار پڑی ہے، ایرانی بیلسٹک میزائلز نے اسرائیل کی متعدد عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے جس سے کئی عمارتیں تباہ ہوئیں۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے لوگ شاندار ہیں، یہ سب کے لئے بڑی کامیابی ہے، جنگ بندی ایران سمیت سب کیلئے بڑی جیت ہے، ایرانی شاندار لوگ ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ ایران اسرائیل جنگ سے سویلین کو نقصان پہنچا، ایران اور اسرائیل اسکول کے بچوں کی طرح لڑے، میرا نہیں خیال کہ ایران اور اسرائیل اب ایک دوسرے سے لڑیں گے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ جنگ بندی کی تھوڑی بہت خلاف ورزی ہوئی تھی لیکن اب اسرائیل ایران سیز فائر پر اچھے سے عمل ہورہا ہے، میرے کہنے کے بعد اسرائیلی طیارے واپس آگئے۔
دریں اثناء ایک یورپی اہلکار کے مطابق مسٹر ٹرمپ نے 22 جون کو ایران کے جوہری تنصیبات پر بی-2 لڑاکا طیاروں کو حملہ کرنے کا حکم دینے سے پہلے یورپی اتحادیوں کو خبردار نہیں کیا تھا۔ تاہم، مسٹر ٹرمپ نے کینیڈا میں جی-7 سربراہی اجلاس میں ایسا حملہ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔ساتھ ہی اسکائی نیوز نے ڈاؤننگ اسٹریٹ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ برطانوی حکومت کو اس حملے کے بارے میں پیشگی اطلاع دی گئی تھی۔

اسرائیل نے ایران پر خفیہ فوجی جوہری پروگرام کا الزام لگایا اور 13 جون کو ایک بڑا فوجی آپریشن شروع کیا جس سے مشرق وسطیٰ کی صورتحال مزید خراب ہو گئی۔ جواب میں ایران نے ‘آپریشن ٹرو پرومیس III’ شروع کیا اور اسرائیلی فوجی اڈوں پر حملہ کیا۔ 22 جون کو امریکہ نے تین ایرانی جوہری تنصیبات نتنز، فردو اور اصفہان پر حملہ کرکے اسرائیل کی کارروائی کی حمایت کی۔ حملے کے بعد مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو اب جنگ ختم کرنی ہوگی ورنہ اسے مزید سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔قابل ذکر ہے کہ امریکی حملے کے جواب میں ایران نے پیر کو قطر میں امریکی العدید ایئربیس پر میزائل حملہ کیا تھا، حالانکہ تقریباً تمام میزائلوں کو ناکارہ بنا دیا گیا تھا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل اور ایران نے جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے جس کی تصدیق انہوں نے منگل کو کی۔ ایران نے واضح طور پر اس بات کی تردید کی ہے کہ اس کے جوہری پروگرام کا کوئی فوجی مقصد ہے۔
اسی درمیان اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ٹرمپ کی قصیدہ خوانی کرتےہوئے کہا کہ اسرائیل کو آج تک وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ سے بہتر کوئی دوست نہیں ملا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے ٹرمپ کا بیانیہ دہراتے ہوئے کہا کہ اگر ایران نے ایٹمی منصوبے کی دوبارہ کوشش کی تو ناکام بنائیں گے۔اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپنے وجودکیلئے 2 خطروں، ایٹمی اور میزائل منصوبے کو ختم کردیا، ایران کے خلاف تاریخی کامیابی حاصل کی، جو نسلوں تک یاد رہے گی۔نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اسرائیل کو آج تک وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ سے بہتر کوئی دوست نہیں ملا، ہم حماس کو شکست دیں گے اور غزہ سے زندہ اور مردہ یرغمالیوں کو واپس لائیں گے۔

 

Tags: اسرائیلالعدید ایئربیسامریکی صدرجنگ بندیجوہری پروگرامجوہری تنصیباتڈونلڈ ٹرمپفوجی آپریشننیتن یاہونیٹو سربراہی کانفرنسیورپی اہلکار
ShareTweetSend
Previous Post

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

Next Post

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In