منگل, مارچ 10, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

جڈیجہ کے والد کی بہو کے خلاف” ٹائٹ فیلڈنگ”

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 29, 2022
in خاص خبریں
0
جڈیجہ کے والد کی بہو کے خلاف” ٹائٹ فیلڈنگ”
0
SHARES
14
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

احمد آباد(ہندوستان ایکسپریس ویبڈیسک):گجرات میں یکم دسمبر اور 5 دسمبر کو دو مراحل میں اسمبلی انتخاب کی تاریخ مقرر ہے۔ سبھی پارٹیوں نے اپنی طرف سے کوئی کسر نہیں چھوڑ رکھی ہے، اور اپنے امیدواروں کی جیت کے لیے پورا زور لگا دیا ہے۔ اس درمیان ایک ایسی خبر سامنے آ رہی ہے جو بی جے پی کے لیے فکر انگیز ہے۔ دراصل کرکٹر رویندر جڈیجہ کی بیوی ریوابا جڈیجہ جام نگر شمال سیٹ سے بی جے پی امیدوار کے طور پر کھڑی ہوئی ہیں۔ اب دقت یہ پیش آ رہی ہے کہ رویندر جڈیجہ کے والد یعنی ریوابا جڈیجہ کے سسر ہی ان کے خلاف ووٹ مانگتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
قومی آواز ڈاٹ کام کے مطابق معاملہ کچھ یوں ہے کہ رویندر جڈیجہ کے والد انیرودھ سنگھ جڈیجہ کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے۔ اس میں وہ گجرات کی جام نگر شمال سیٹ سے کانگریس امیدوار کے لیے ووٹ مانگتے نظر آ رہے ہیں۔ انیرودھ سنگھ جڈیجہ کی یہ اپیل سبھی کے لیے حیرت انگیز ہے۔ یہ دیکھ کر بی جے پی کارکنان فکر میں مبتلا دکھائی دے رہے ہیں کہ آخر ریوابا جڈیجہ کے سسر اس کے خلاف ہی کیوں تشہیر کر رہے ہیں۔

गुजरात में रविंद्र जडेजा के पिता ने अपनी भाजपा प्रत्याशी बहू के खिलाफ फिल्डिंग टाइट कर दी है!

उन्होंने लोगों से कांग्रेस उम्मीदवार को जिताने की अपील की है। pic.twitter.com/4VyAiYnKwI

— Indian Youth Congress (@IYC) November 29, 2022

انیرودھ سنگھ جڈیجہ کی ویڈیو یوتھ کانگریس کے ذریعہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ہے۔ اس ویڈیو کے ساتھ لکھا گیا ہے ’’گجرات میں رویندر جڈیجہ کے والد نے اپنی بی جے پی امیدوار بہو کے خلاف فیلڈنگ ٹائٹ کر دی ہے! انھوں نے لوگوں سے کانگریس امیدوار کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔‘‘ ویڈیو میں انیرود جڈیجہ اپیل کرتے ہوئے سنے جا سکتے ہیں کہ ’’میں انیرودھ سنگھ جڈیجہ کانگریس امیدوار بھوپیندر سنگھ جڈیجہ کو ووٹ دینے کی اپیل کر رہا ہوں۔ وہ میرے چھوٹے بھائی کی طرح ہیں۔ میں خصوصی طور سے راجپوت ووٹروں سے بھوپیندر سنگھ کو ووٹ دینے کی اپیل کرتا ہوں۔‘‘
قابل ذکر ہے کہ کرکٹر رویندر سنگھ جڈیجہ جام نگر شہر میں اپنی بیوی کے لیے انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں اور وہ جام نگر اور دیوبھومی دوارکا ضلع میں بھی بی جے پی امیدواروں کے لیے تشہیر کر رہے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ اسی سیٹ پر رویندر جڈیجہ کی بہن نینابا جڈیجہ جارحانہ طریقے سے کانگریس امیدوار کے لیے انتخابی تشہیر کر رہی ہیں اور اپنی بھابھی پر حملے کرنے سے بھی نہیں جھجک رہی ہیں۔

Tags: ٹائٹ فیلڈنگجڈیجہحیرت انگیز
ShareTweetSend
Previous Post

عام بجٹ کے حوالے سے مشورہ طلبی

Next Post

’جسٹس فار شردھا‘ اور’بیٹی بچاؤ‘ پروگرام میں چپل سے پٹائی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
’جسٹس فار شردھا‘ اور’بیٹی بچاؤ‘ پروگرام میں چپل سے پٹائی

’جسٹس فار شردھا‘ اور’بیٹی بچاؤ‘ پروگرام میں چپل سے پٹائی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In