ہفتہ, نومبر 22, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ’جے ایم آئی کین کون: اورل آنکولوجی’ کے موضوع پر سمپوزیم‘

Hindustan Express by Hindustan Express
فروری 15, 2023
in آئینہ شہر
0
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ’جے ایم آئی کین کون: اورل آنکولوجی’ کے موضوع پر سمپوزیم‘
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی(ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک): ڈینٹسٹری فیکلٹی کے شعبہ اورل اینڈ میکسیلو فیشیل سرجری،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے’جے ایم آئی کین کن: سمپوزین آن اورل آنکولوجی‘ کے موضوع پر گیارہ فروری دوہزار تئیس کو ایف ٹی کے۔سی آئی ٹی ہال،جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ایک سمپوزیم منعقد کیا۔جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ ریلیز کے مطابق پروفیسر نجمہ اختر(پدم شری) شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ پروگرام کی سرپرست اور سمپوزیم کے سرپرست پروفیسر ناظم حسین الجعفری،مسجل،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے پروگرام کو غیر مشرو ط تعاون دیاہے۔پروگرام کی منتظمہ کمیٹی میں سرپرست اور ڈین پروفیسر (ڈاکٹر) سنجے سنگھ،آرگنائزنگ چیئر پرسن پروفیسر (ڈاکٹر) محمد فیصل،جوائنٹ آرگنائزنگ چیئر پرسن، پروفیسر (ڈاکٹر)سید انصار احمد،آرگنائزنگ سکریٹری،پروفیسر(ڈاکٹر)عمران خان،جوائنٹ آرگنائزنگ سیکریٹری،ڈاکٹر دیبوراہ سائی بل، سائنٹفک کوآرڈی نیٹر،ڈاکٹر افرا اختراور متعلقہ فیکلٹی کے دیگر شعبہ جات کے فیکلٹی اراکین شامل ہیں۔
پروگرام ان معنوں میں بے حد کامیاب رہاکہ اس میں سو سے زیادہ شرکا بہ نفس نفیس شریک رہے۔علاوہ ازیں،قومی اہمیت کے اداروں اور اسپتالوں جیسے کہ آرمی ڈینٹل کارپس(آراینڈ آر) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی،بنارس ہندو یونیورسٹی،مولانا آزاد انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائسنز،آئی ٹی ایس ڈینٹل کالج،مرادنگر جے پی ہاسپٹل اورمیکس ہاسپٹل وغیرہ سے متعدد ماہرین آئے تھے۔پروگرام کے افتتاحی اجلاس کی صدارت مہمان خصوصی برگ(ڈاکٹر) ایس۔کے رائے چودھری (سینا میڈل)آرمی اسپتال (آر ایند آر) نئی دہلی کے پروفیسراور کنسلٹنٹ (او ایم ایف ایس) نے کی۔پروگرام کا آغا ز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اس کے بعد آرگنائزنگ چیئرپرسن پروفیسر(ڈاکٹر)محمد فیصل نے مہمانوں اور سامعین کا استقبال کیااور ڈین کا خطبہ پروفیسر (ڈاکٹر)سنجے سنگھ نے دیا۔اپنے افتتاحی خطبے میں مہمان خصوصی برگ (ڈاکٹر) ایس کے رائے چودھری،ایس ایم نے پروگرام کے مرکزی خیال کی دل کھول کر تعریف کی ساتھ ہی اس کی تشکیل اور انجام دہی کی بھی ستائش کی اور اس بات کی تجویزرکھی کہ اس طرح کا پروگرام باقاعدگی سے ہوتے رہنا چاہیے۔انھوں نے اسٹیج پر جلوہ افروز مہمانوں اور مندوبین اور مقررین کوبھی اس موقع پر تہنیئت پیش کی۔آرگنائزنگ سیکریٹری پروفیسر (ڈاکٹر)عمران خان کے اظہار تشکرکے بعد قومی ترانہ گایا گیا اور اس کے ساتھ ہی پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔
سمپوزیم میں شرکت کے لیے پانچ ممتاز مقررین اور بارہ مشہور ومعروف چیئر پرسن کو مدعو کیا گیا کہ وہ اپنے بیش قیمت تجربات سے پروگرام کی وقعت و اہمیت میں اضافہ کریں گے۔’اورل کینسر‘ کے موضوع پر یہ سمپوزیم اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام تھا۔اس میں اورل کینسر کی تشخیص،جانچ اور مینجمنٹ کے موضوعات سے متعلق ڈاکٹر سعید الاسلام(میڈیکل کینسر اسپتال، مغربی بنگال)ڈاکٹر مہتاب احمد(اے ایم یو) ڈاکٹر نتن لیکھا(جے پی اسپتال) ڈاکٹر روہت چندرا(میکس اسپتال) اور ڈاکٹر اکھیلش سنگھ (بی ایچ یو) کے معلمانہ لیکچرز اور خطبات تھے۔
ڈاکٹر سعید الاسلام(میڈیکل کینسر اسپتال، مغربی بنگال) نے کرانیو فیشل ریکنسٹرکٹیو سرجرسی کے موضوع پر کلیدی خطبہ دیاجو کہ پورے پروگرام کا اہم ترین حصہ تھا۔اس کے بعد ’اورل کینسرکے مینجنمٹ میں اختلافات و تنازعات‘کے موضوع پر پینل ڈسکشن تھا۔ مباحثے کے ہمارے اراکین ڈاکٹر روہت پنگا، ڈاکٹر نتن لیکھا اور ڈاکٹر اکھیلش سنگھ تھے جنھوں نے سرگرمی کے ساتھ مباحثے میں شرکت کی۔پروگرام کا اختتام مختلف کالج کے پوسٹ گریجویٹ طلباکے لیے ایک کوئز مقابلے سے ہوا جس کاعنوان ’آنکوپیڈیا کوئز‘ تھا۔مجموعی طورپر پروگرام انتہائی کامیاب رہا جس سے بیش قیمت تجربات حاصل ہوئے۔اس نے اورل کینسر سے متعلق اساتذہ،ڈاکٹروں اور طلبا کی معلومات کو بہتر کرکے اور علاج میں ان کے تفہیمی افق کو وسعت دے کرسب کے لیے دروازے کھول دیے ہیں۔

Tags: جامعہ ملیہ اسلامیہجے ایم آئی کین کون: اورل آنکولوجیسمپوزیم
ShareTweetSend
Previous Post

پروفیسر خالد محمود اور پروفیسر تسنیم فاطمہ دوحہ قطر کے عالمی مشاعرے میں مدعو

Next Post

مرزا غالب کے یوم وفات کی مناسبت سے ’یوم غالب‘ کا انعقاد

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
مرزا غالب کے یوم وفات کی مناسبت سے ’یوم غالب‘ کا انعقاد

مرزا غالب کے یوم وفات کی مناسبت سے ’یوم غالب‘ کا انعقاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

بہار حکومت کے وزراء کے درمیان قلمدانوں تقسیم

بہار حکومت کے وزراء کے درمیان قلمدانوں تقسیم

نومبر 21, 2025
منریگا میں 26 کروڑ سے زائد رجسٹرڈ مزدور

منریگا میں 26 کروڑ سے زائد رجسٹرڈ مزدور

نومبر 21, 2025
ہند-بنگلہ دیش کے قومی سلامتی  کےمشیروں کی ملاقات

ہند-بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کےمشیروں کی ملاقات

نومبر 20, 2025
وزیر خارجہ آج سعودی عرب جائیں گے

دہشت گردی پر کوئی سمجھوتہ نہيں: ایس جے شنکر

نومبر 20, 2025
بی جے پی  بہارکی نمبرون پارٹی بن گئی

بی جے پی بہارکی نمبرون پارٹی بن گئی

نومبر 18, 2025
دہلی دھماکہ کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان

دہلی دھماکہ کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان

نومبر 11, 2025
بہارمیں بنے گی این ڈی اے کی  سرکار:ایگزٹ پولز

بہارمیں بنے گی این ڈی اے کی سرکار:ایگزٹ پولز

نومبر 11, 2025
دہلی کے دھماکہ کے بعد کی تصویری جھلکیاں

دہلی کے دھماکہ کے بعد کی تصویری جھلکیاں

نومبر 10, 2025
دہلی  دھماکہ  کے بعد قومی دارالحکو مت میں الرٹ

دہلی دھماکہ کے بعد قومی دارالحکو مت میں الرٹ

نومبر 10, 2025
مہنگائی شباب پر، غریب مشکل میں:اکھلیش

بہار تبدیلی کے لئے تیار ہے: اکھلیش یادو

نومبر 6, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In