منگل, جون 10, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں کشمیرنامہ

کشمیری صحافی آصف سلطان کو ضمانت مل گئی

Hindustan Express by Hindustan Express
مئی 15, 2024
in کشمیرنامہ
0
کشمیری صحافی آصف سلطان کو ضمانت مل گئی
0
SHARES
14
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سری نگر، 15 مئی (یو این آئی) سری نگر کی ایک عدالت نے کشمیری صحافی آصف سلطان کو سال 2019 میں سری نگر سینٹرل جیل میں قیدیوں کے احتجاج سے متعلق ایک کیس میں ضمانت دے دی ہے۔موصوف صحافی کو جن شرائط کی بنیاد پر یہ ضمانت دی گئی ہے ان میں سے ایک شرط یہ ہے کہ ضرورت پڑنے پر ان کو تحقیقاتی افسر کے سامنے حاضر ہونا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج جو نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی ایکٹ کے تحت نامزد ایک خصوصی جج ہے، نے 10 مئی کو آصف سلطان کو یہ کہتے ہوئے ضمانت دے دی ہے کہ ملازم کی مزید نظر بندی کا کوئی معنی نہیں ہے۔

جج نے مشاہدہ کیا: ‘یہ واقعہ زائد از 5 برس قبل پیش آیا تھا اور ملزم/ درخواست گذار کی حراست میں پوچھ تاچھ کے لئے تفتیشی ایجنسی کو قرب ڈھائی ماہ (72 دن) کا کافی وقت دیا گیا ہے ‘۔انہوں نے کہا: ‘ملزم/ درخواست گذار پہلے ہی فروری 2024 تک پی ایس اے کے تحت بند تھا اور ملزم/ درخواست گذار کی مزید نظر بندی کا کوئی مقصد نہیں ہے ‘۔عدالت نے کہا: ‘ملزم کے خلاف الزامات کی نوعیت اور اس کے لئے مقرر کردہ سزا، ملزم کی مدت حراست یعنی وہ 72 دنوں سے زیر حراست ہے ‘۔

عدالت نے کہا: ‘جائے وقوعہ سے بازیابی کی گئی ہے جس کو ایف ایس ایل کے لئے بھیج دیا گیا اور اس کیس کی بیشتر تفتیش مکمل ہوچکی ہے اور اس مرحلے پر درخواست گذار کی ضمانت منظور کرنے کی صورت میں انصاف کا مفاد پورا ہوگا’۔کورٹ حکمنامے میں کہا گیا: ‘عرضی گذار/ ملزم کی ضمانت منظور کی جاتی ہے بشرطیکہ وہ ایک لاکھ روپیے کا ضمانتی مچلکہ جمع کرے ‘۔آصف سلطان پر سری نگر کی سینٹرل جیل سے متعلق ایک کیس میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں اپریل 2019 میں قیدیوں کی طرف سے کچھ قیدیوں کو منتقل کرنے کی افواہوں پر احتجاج کیا گیا تھا۔مظاہرین نے مبینہ طور پر ایک عارضی پناہ گاہ کو آگ لگا دی تھی تاہم اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔سماعت کے دوران عدالت کی جانب سے طلب کردہ پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزموں کے خلاف یہ الزامات ہیں کہ 4 اپریل 2019 کو سینٹرل جیل سری نگر میں انہوں نے جیل کے کچھ دوسرے قیدیوں کے ساتھ مل کر کچھ بیرکوں کو نذر آتش کر دیا،ملک مخالف نعرے لگائے اور جیل ملازموں پر پتھراؤ کیا جس سے کچھ اہلکار زخمی ہوگئے۔

اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن رعنا واری میں آر پی سی کے متعلقہ دفعات بشمول 307 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔آصف سلطان کو سال 2018 میں مبینہ طور پر ایک کالعدم جنگجو تنظیم کے ساتھ کام کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان کے خلاف یو اے پی اے اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔وہ ابتدائی طور پر اپریل 2022 تک سری نگر سینٹرل جیل میں بند تھے اور بعد میں انہیں پی ایس اے کے تحت اتر پردیش کی ایک جیل میں منتقل کر دیا گیا تھا۔جموں وکشمیر ہائی کورٹ نے دسمبر 2023 میں ان پر عائد پی ایس اے کو منسوخ کر دیا تھا اور مارچ میں اتر پردیش کے جیل سے رہا کر دیا گیا تھا تاہم جموں وکشمیر پولیس نے سال 2019 کے سری نگر سینٹرل جیل کیس کے سلسلے میں ان کو دوبارہ گرفتار کیا تھا۔قابل ذکر ہے کہ دوران نظر بندی ہی آصف سلطان کو سال 2019 میں امریکن نیشنل پریس کلب کی طرف سے جان اوبچون پریس فریڈم ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Tags: آصف سلطانسری نگر سینٹرل جیلصحافیضمانتکشمیر
ShareTweetSend
Previous Post

ممتا بنرجی اقلیتوں کو خوش کرنے کیلئے دراندازی سے سمجھوتہ کرلیا ہے: جے پی نڈا

Next Post

ممبئی کے این جی اچاریہ کالج میں حجاب پر لگی پابندی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ممبئی کے این جی اچاریہ کالج میں حجاب پر لگی پابندی

ممبئی کے این جی اچاریہ کالج میں حجاب پر لگی پابندی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ  اُڑا دی گئی

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ اُڑا دی گئی

مئی 30, 2025
حملوں میں اب تک  16 ہزار 503  بچوں کی موت

حملوں میں اب تک 16 ہزار 503 بچوں کی موت

مئی 25, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 25, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025
دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

مئی 11, 2025
پاکستان  کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

پاکستان کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

مئی 10, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

کرنل صوفیہ قریشی پر ہندوستان نازاں

مئی 8, 2025
ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

مئی 7, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In