جمعرات, اپریل 2, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دہلی نامہ

غالب کی شاعری میں تصوف کے عنوان سے لیکچر

جلسے کے صدر ڈاکٹر جی آر کنول نے کہا کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ کے رخصت ہونے سے بہت بڑا نقصان ہوا ہے جس کی بھر پائی ممکن نہیں وہ جب بیمار ہوئے تو وہ دیوان غالب کا مطالعہ کرتے تھے۔

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 29, 2024
in دہلی نامہ
0
غالب کی شاعری میں تصوف کے عنوان سے لیکچر
0
SHARES
83
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:گزشتہ روز غالب اکیڈمی،نئی دہلی میں وزارت ثقافت حکومت ہند کے تعاون سے غالب کے 227ویں یوم پیدائش کے موقع پر ایک جلسے کا انعقاد کیا گیا۔پہلے مزار غالب پر گل پوشی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔جلسے کے آغاز میں سابق وزیر اعظم ہند ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پرملال پر رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔ڈاکٹر عقیل احمد نے کہا کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ کا شمار عالمی سطح کے ماہر اقتصادیات میں کیا جاتا ہے۔ وہ ہندوستان کے اعلیٰ اقتصادی عہدوں پر فائز رہے وہ دس سال تک ہندوستان کی وزیر اعظم رہے وہ ہندوستان میں اقتصادی اصلاحات کے معمار تھے۔ ان کی اصلاحات آج کام آرہی ہیں۔وہ اردو نواز تھے، جلسے کے صدر ڈاکٹر جی آر کنول نے کہا کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ کے رخصت ہونے سے بہت بڑا نقصان ہوا ہے جس کی بھر پائی ممکن نہیں وہ جب بیمار ہوئے تو وہ دیوان غالب کا مطالعہ کرتے تھے۔ خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ڈاکٹر جی آر کنول نے کہا کہ غالب ایک قلندر تھا اسے اک گونہ بے خودی چا ہیے وہ دنیا کے رنج والم کو بھول جانا چاہتا تھا۔ اک گونہ بے خودی ہر کسی کو چاہیے۔غالب پوری دنیا کا شاعر تھا۔

اس موقع پر پروفیسر جانکی پرساد شرما نے غالب کی شاعری میں تصوف کے عنوان سے لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ غالب جس اونچائی اور جس انداز میں گفتگو کرتے ہیں اس میں تصوف کے اقدار کا کوئی نہ کوئی پہلو ضرور نکلتا ہے۔ ان کے جوخیالات ہیں ان کا ایک سرا تصوف سے بھی منسلک ہے۔ ان کی بہت سی باتیں صوفیائے کرام کے اقوال سے مطابقت رکھتی ہیں جگہ جگہ ان کے یہاں ہمہ اوست کی گونج سنائی دیتی ہے۔لیکن غالب اصطلاحی معنی میں صوفی نہیں تھے۔اپنی ذاتی زندگی میں وہ توحید کے نظریہ لاموجوالا اللہ پر یقین رکھتے تھے۔غالب نے اپنی تحریروں میں اقرار کیا ہے کہ نہ کبھی روزہ رکھا نہ کبھی نماز پڑھی۔ساری عمر فسق اور فجور میں گزری۔مسائل تصوف کے ساتھ ساتھ غالب نے انسان دوستی کے اظہار کا راستہ نکال لیا دراصل انسان دوستی صوفیا کی تعلیمات کی توسیع ہے۔ غالب نے اپنے ایک خط میں لکھا ہے کہ جس شہر میں رہوں اس شہر میں تو کوئی بھوکا ننگا نظر نہ آئے۔غالب موحد تھے۔درد مند تھے۔سائل ان کے دروازے سے خالی ہاتھ نہیں جاتا تھا۔سفر کلکتہ کے درمیان غالب نے بنارس میں قیام کیا اور مثنوی چراغ دیر تحریر کی۔ بنارس کو ہندوستان کا کعبہ کہہ کر اس کے مذہبی وقار کا احترام کیا۔کعبہ اور کاشی کا خیال کسی ہندوستانی شاعر کے ذہن میں ہی آسکتا ہے۔ غرض کہ غالب نے تصوف کے خیالا ت وافکار کو ہندوستانی معاشرے کی سچائیوں کے تناظر میں اپنے تخلیقی شعور کا حصہ بنایا ہے۔
اس موقع پر مشہور مورخ پروفیسر ظہیر حسین جعفری نے اپنے لیکچر میں کہا کہ غالب اپنے معاشرے سے متاثر تھے۔وہ بادشاہ اور نوابین کے وظیفہ حاصل کرنے کی جدوجہد میں ر ہے اور نئی حکومت سے خاندانی پنشن حاصل کرنے کے لیے کلکتہ کا سفر بھی کرتے ہیں۔1819میں جامع مسجد کی مینار کی مرمت اور حوض کے پانی کو دوبارہ جاری کرنے کی ضرورت پیش آئی تو مغل حکومت نے نہیں انگریزوں نے اسے درست کیا۔یہ معاشرہ تھا، کوشش کی جارہی تھی کہ انگریز غالب آ جائیں۔ہر دور میں دو متضاد تحرکیں ہوتی ہیں کچھ حکومت کا ساتھ دیتے کچھ اسے بدلنے والی طاقت کے ساتھ ہوتے ہیں۔مولانا فضل حق خیر آبادی نے انگریزوں کے پیش کار ہوتے ہوئے اس کے خلاف چلنے والی تحریک کا ساتھ دیا۔ غالب نے ذو معنی شاعری کی اور خطوط میں حقیقت بیان کی۔اس موقع پر پروفیسر شریف حسین قاسمی نے کہا کہ غالب کا تصوف عملی نہیں،نظری تھا۔وہ تصوف کے اسکالر تھے اپنی شاعری میں جگہ جگہ اس کا اظہار کرتے تھے۔غالب شاعری میں سوال کرتے ہیں۔ اس موقع پر متین امروہوی نے اپنا کلام پیش کیا۔ممبئی سے تشریف لائیں محترمہ اندرا نائک نے غالب کی کئی غزلیں موسیقی کے ساتھ پیش کیں۔ محفل کلام غالب کی نظامت ڈاکٹر شفیع ایوب نے کی۔ اس موقع پر عربی اور اردو سیکھنے والے طلبا کو اسناد تقسیم کی گئیں۔سرد موسم اور بارش کے باوجود کثیر تعداد میں شائقین غالب موجود تھے۔ پنکج سنگھ، شری کانت کوہلی، ڈاکٹر ذکی طارق،ظہیر برنی، اظہر زئی،سید سکندر علی، روی پٹ وردھن، فضل بن اخلاق، کمال الدین، ثروت عثمانی،عبد الباری مسعود،اسرار رازی،پروین ویاس، شیخ جیلانی،عربی اور اردو کے طلبا موجود تھے۔

 

Tags: تصوفجانکی پرساد شرماڈاکٹر منموہن سنگھغالب اکیڈمیفاتحہ خوانیقلندرگل پوشیلیکچرماہر اقتصادیاتہندوستان
ShareTweetSend
Previous Post

”بانگ درا“کے سوسال مکمل ہونے پر قومی سمینار

Next Post

جنوبی کوریا میں طیارہ حادثہ، 177مسافر ہلاک

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
جنوبی کوریا میں طیارہ حادثہ، 177مسافر ہلاک

جنوبی کوریا میں طیارہ حادثہ، 177مسافر ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

اپریل 1, 2026
جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز  کے جگر کی پیوندکاری آج

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز کے جگر کی پیوندکاری آج

مارچ 31, 2026
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In