تھروونتھپورم(ایجنسیاں)ملیالم اداکار دلیپ شنکر اتوار کو تھروونتھپورم شہر میں واقع ایک ہوٹل کے کمرے میں مردہ پائے گئے۔ ان کی موت کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی ہے، مقامی میڈیا کے مطابق وہ 19 دسمبر سے اس ہوٹل میں موجود تھے۔ ان کے ساتھی اداکار انہیں فون کر رہے تھے لیکن فون نہیں اٹھایا گیا، جس کے بعد وہ انہیں چیک کرنے آئے اور ہوٹل کے اسٹاف کو بتایا، جس پر جب دروازہ کھولا گیا تو وہ کمرے میں مردہ پائے گئے۔
معلوم ہوا ہے کہ وہ ٹی وی سیریز پنچنگنی کی شوٹنگ کے لیے یہاں آئے تھے، شو کے ڈائریکٹر نے پولیس کو بتایا کہ دلیپ شنکر کافی بیمار تھے اور ان کا علاج چل رہا تھا۔پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے، دلیپ شنکر ملیالم ٹیلی ویژن شوز جن میں اماں اری ایتے، پنچنگنی اور سنداری کا حصہ رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں ٹی وی شو ’امیری یاتھے‘ میں دلیپ شنکر کے ’پیٹر‘ کے کردار کو لوگوں نے خوب پسند کیا تھا۔ مداحوں نے ان کی اداکاری کی جم کر تعریف کی تھی۔ اداکار دلیپ کی اچانک موت سے ان کے ساتھی اداکاروں کو بھی کافی صدمہ ہوا ہے۔ اداکارہ سیما جی نائر نے دلیپ کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک نوٹ شیئر کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ’’یہ افسوسناک ہے، آپ نے 5 روز پہلے ہی مجھے فون کیا تھا لیکن میں تب آپ سے ٹھیک سے بات نہیں کر پائی تھی۔ اب حال ہی میں ایک جرنلسٹ نے مجھے فون کر کے اس بات کی جانکاری دی۔ اِس وقت میں مزید کچھ اور لکھنے سے قاصر ہوں۔‘‘
ملیالم اداکار دلیپ کی اچانک موت سے ملیالم اندسٹری میں سوگ کی لہر دور گئی ہے۔ کسی کو یقین نہیں ہو پا رہا ہے کہ ان کے ہردلعزیز اداکار کی اچانک کیسے موت ہو گئی۔ ملیالم اداکار دلیپ شنکر نے ٹی وی کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا ہے۔ اداکار دلیپ شنکر کو آخری بار سیریل ’پنج گنی‘ میں چندر شینن کے کردار میں دیکھا گیا تھا۔