ہفتہ, اپریل 4, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

منوج سنہا کا شہید فوجی جوان کوخراج عقیدت

Hindustan Express by Hindustan Express
ستمبر 19, 2023
in خاص خبریں
0
منوج سنہا کا شہید فوجی جوان کوخراج عقیدت
0
SHARES
16
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سری نگر(یو این آئی) جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے گڈول کوکرناگ جنگل علاقے میں آپریشن کے دوران جاں بحق ہونے والے سپاہی پردیپ سنگھ کی میت پر پھولوں کی چادر چڑھا کر انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا: ‘میں اپنے بہادر جوان کی مثالی ہمت اور قربانی کے سامنے جھکتا ہوں، قوم ہمیشہ ان کی شہادت کی مرہون منت رہے گی’۔ان کا مزید کہنا تھا: ‘مصیبت کی اس گھڑی میں پوری قوم ان کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے’۔
ذرائع نے بتایا کہ سپاہی پردیپ سنگھ کے جسد خاکی کو آخری رسومات کی ادائیگی کے لئے پورے فوجی اعزاز کے ساتھ اپنے وطن بھیجا جائے گا۔بتادیں کہ سپاہی پردیپ سنگھ گڈول کوکرناگ کے جنگل علاقے میں 13 ستمبر کو انکائوںٹر چھڑنے کے ساتھ ہی لاپتہ ہوئے تھے اور پیر کی شام ان کی لاش بر آمد کی گئی۔دریں اثنا فوج کی چنار کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی اور دیگر اعلیٰ فوجی افسروں نے بھی سپاہی پردیپ سنگھ کی میت پر یہاں بادام باغ فوجی چھائونی میں پھولوں کی چادریں چڑھا کر ان کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔چنار کور نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘بہادر جوان سپاہی پردیپ کا تعلق فوجی 199 آر آر سے تھا جنہوں نے اننت ناگ گڈول آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے عظیم قربانی پیش کی’۔پوسٹ میں مزید کہا گیا: ‘اس شہید کے جسد خاکی کی آخری رسومات ان کے وطن میں فوجی اعزاز کے ساتھ انجام دی جائیں گی’۔پوسٹ میں مزید کہا گیا: ‘مصیبت کی اس گھڑی میں فوج پسماندگان کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے وقار، بہبودی اور تحفظ کے لئے پر عزم ہے’۔13 ستمبر کو شروع ہونے والے اس آپریشن کے آغاز میں ہی ڈی ایس پی ہمایوں بٹ، کرنل منپریت سنگھ اور میجر آشیش دھونک جاں بحق ہوئے تھے۔

Tags: پردیپ سنگھخراج عقیدتشہید فوجیمنوج سنہا
ShareTweetSend
Previous Post

نیشنل کانفرنس خواتین زیرویشن بل کے خلاف نہیں :عمر عبداللہ

Next Post

نوح فساد معاملہ میں مقیم عالم کو سیشن عدالت سے ملی ضمانت

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
68 سالہ سادھو کومعصوم لڑکی کے ساتھ گندی حرکت کرنے پر10 سال قید کی سزا

نوح فساد معاملہ میں مقیم عالم کو سیشن عدالت سے ملی ضمانت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

اپریل 1, 2026
جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز  کے جگر کی پیوندکاری آج

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز کے جگر کی پیوندکاری آج

مارچ 31, 2026
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In