پیر, نومبر 3, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home Featured

21 مسلم جوڑوں کی اجتماعی شادی کا انعقاد

راحت سوشل گروپ جالنہ کے زیر اہتمام 23ویں مسلم اجتماعی شادیوں کی تقریب

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 2, 2024
in Featured
0
21 مسلم جوڑوں کی اجتماعی شادی کا انعقاد
0
SHARES
35
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اورنگ آباد ، 2 دسمبر ( یو این ائی) مہاراشٹر کے ضلع جالنہ میں 21 مسلم جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد کی گئی۔ یہ تقریب راحت سوشل گروپ جالنہ کے زیر اہتمام 23ویں مسلم اجتماعی شادیوں کی تقریب کے طور پر عائشہ لانس، اردو ہائی اسکول کے پیچھے، پرانے جالنہ میں ہوئی، جہاں قاضی سید عبدالواحد نے نکاح کا خطبہ دیا۔

اس موقع پر سابق رکن اسمبلی کیلاش گورنتیال نے اپنے صدارتی خطاب میں راحت سوشل گروپ جالنہ کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ یہ اقدام قابل تحسین ہے کیونکہ مسلم اجتماعی شادیاں بغیر کسی رکاوٹ کے منعقد کی جا رہی ہیں اور اس میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک چھ سو سے زائد مسلم جوڑے اجتماعی شادیوں کی تقریب میں شریک ہو چکے ہیں، اور ہم ہمیشہ راحت سوشل گروپ جالنہ کے ساتھ ہیں۔

رکن اسمبلی ڈاکٹر کلیان کالے نے اس موقع پر راحت سوشل گروپ جالنہ کی کامیاب اجتماعی شادیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف ایک سماجی خدمت ہے بلکہ ملک و قوم کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ راحت سوشل گروپ جالنہ اس اہم فریضہ کو بخوبی نبھا رہا ہے اور ہم ان کے اس کام میں ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔ تقریب میں اقبال پاشا، ونائک مہاراج پھولمبریکر، اور گنیش سپارکر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور راحت سوشل گروپ جالنہ کی کارکردگی کو سراہا۔

اس موقع پر راحت سوشل گروپ جالنہ کی جانب سے مختلف افراد کو "راحت گورو سنمان” سے نوازا گیا جن میں عبید عبدالرحمن ہدا، عمران عنایت خان، عبداللہ چاس، جاوید خان سلیم خان، عائشہ بانو سکندر علی، چندن کابل مل گیہی، شاہ نواز خان، ڈاکٹر شیخ جاوید، ڈاکٹر شیخ عبدالمتین، پولیس کانسٹیبل دگمبر پایجن، فیروز باغبان، اور بشریٰ حسین برکت الدین شامل ہیں۔

تقریب کی ابتدا حافظ سید اسرار کی تلاوت کلام پاک اور نعتیہ کلام سے ہوئی۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر سلیم نواز حشر جعفرآبادی اور سیکرٹری راحت سوشل گروپ جالنہ لیاقت علی خان یاسر نے ادا کیے، جبکہ شکریہ کا کلمہ صدر راحت سوشل گروپ شیخ افسر نے ادا کیا۔

اس تقریب میں دیگر اہم شخصیات میں اقبال پاشا، محمد نسیم چودھری، ونائک مہاراج پھولمبریکر، ایوب خان، حاجی شیخ عبدالواحد، فیصل بن سالم بن سمیعہ، سائی ناتھ پوار، بشارت علی خان اختر، گنیش سپارکر، ماجد عرف سلمان بھائی، موہن اینگل، ڈاکٹر مشیر انعامدار، گوپال موڑ، انس چاؤس، حاجی یوسف خان، پرساد کلکرنی، عتیق احمد خان، عبدالکریم بلڈر، قاضی سید عبدالواحد، حافظ سید اسرار، اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ راحت سوشل گروپ جالنہ کے صدر شیخ افسر، سیکرٹری لیاقت علی خان یاسر، شیخ سلیم شیخ محمد، شیخ سلیم شیخ شکور، سید اختر، شیر زمان خان، سید جاگیردار، سید اعجاز، ظفر خان، محبوب شیخ، شیخ قمر، شیخ رشید، سونو، خضر فاروق، عمار یاسر، اسام شیخ، احمد جاگیردار، شیخ فہیم، شیخ محبوب، سید شاکر، شیخ سلیم شیخ شکور، سید جاگیردار، محمد ہاشم، حسین خان اور شیخ جمیر بھی تقریب میں موجود تھے۔

Tags: اجتماعی شادیجالنہراحت سوشل گروپراحت گورو سنمانقاضی سید عبدالواحدکیلاش گورنتیالمہاراشٹر
ShareTweetSend
Previous Post

بنگال کے آلو تاجرآدھی رات سے ہڑتال پر

Next Post

انتخابی عمل کو شفاف بنانے کا اویسی کا تقاضہ

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ملک کوایک کمزور وزیر اعظم  چاہئے ،طاقتورپی ایم تو دیکھ لیا: اویسی

انتخابی عمل کو شفاف بنانے کا اویسی کا تقاضہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In