ہفتہ, اپریل 11, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں بہار نامہ

مدنی پبلک اسکول سنگرام میں مولانا سیداسجدمدنی کی آمد

اس موقع پرمولانا سید اسجد مدنی نے طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آج کے بدلتے ہوئے حالات میں اپنے دین وایمان پر مضبوطی سے کاربندرہتے ہوئے جدیدتعلیم کے حصول میں آگے بڑھنے کی کوشش کرنی چاہئے

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 8, 2024
in بہار نامہ
0
مدنی پبلک اسکول سنگرام میں مولانا سیداسجدمدنی کی آمد
0
SHARES
41
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

مدھوبنی، 8 دسمبر (یواین آئی) شمالی بہارکے جھنجھارپوربلاک میں واقع دینی وعصری تعلیم کے مثالی و معیاری تربیت گاہ’ مدنی پبلک اسکول سنگرام‘ میں اسکو ل کے سرپرست مولانا سیداسجدمدنی نائب صدرجمعیۃعلماء ہند کی آج آمدہوئی۔اسکول انتظامیہ نے ان کے اعزازمیں ایک پروقارتقریب کاانعقادکیا۔اس موقع پرمولانا سید اسجد مدنی نے طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آج کے بدلتے ہوئے حالات میں اپنے دین وایمان پر مضبوطی سے کاربندرہتے ہوئے جدیدتعلیم کے حصول میں آگے بڑھنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ ہمارے لئے سب سے پہلے ایمان کی حفاظت اوراس کی بقاضروری ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسلام کسی بھی نافع علم کے حصول میں ہرگزمانع نہیں ہے بلکہ ہمیں اپنے ایمان پر کاربندرہتے ہوئے آگے بڑھناہے اوراس میں نمایاں کامیابی حاصل کرنی ہے۔


انہوں نے مزیدکہاکہ آپ سب اپنے اندر قوت یقین پیدا کریں جس سے آپ کے اندر خود اعتمادی پیدا ہوگی اور خوداعتمادی کامیابی کا پہلا زینہ ہے جس کے سہارے آپ آگے کی منزل آسانی سے عبورکرسکتے ہیں اورملک وملت کیلئے کارآمدبن سکتے ہیں۔

انہوں نے اسکول کے اساتذہ، منتظم اورطلباکے ڈسپلن کا بغورجائزہ لینے کے بعد اپنے اعتمادکا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ اسی لگن اورجذبہ کے ساتھ اسکول کی تعلیمی ترقی میں اپنابھرپورکردارادا کریں گے اور ضروری تبدیلیوں کو نافذ کرنے کے لیے اسکول انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔آپ سب کے مخلصانہ اقدامات سے طلبا کے لیے مثبت ماحول پیدا کرنے میں ہمیں آسانی ہوگی۔

اس دوران اسکول کے طلباوطالبات کے درمیان موسم سرماکو دیکھتے ہوئے مولانا مدنی نے اپنے ہاتھوں سے سوئیٹرس اورجیکٹ بھی تقسیم کئے جسے پاکر طلباوطالبات بہت خوش نظرآرہے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ مولانا مدنی کایہ دورہ ’مولانا حسین احمد مدنی ایجوکیشنل ٹرسٹ دیوبند کے تحت چلنے والے ادارہ کی تعلیمی ترقی کا جائزہ اوراسکول انتظامیہ کی حوصلہ افزائی تھا، تقریب کے اہم شرکاء میں مولانا حیدرالاسلام قاسمی نائب صدرجمعیۃعلماء بہار،محمد سعداللہ منتظم اسکول، مولانا ظفراللہ قاسمی پرنسپل اسکول، مولانا ارشادعالم ندوی، اسکول کے تمام ہی اساتذہ کرام، محمد رشیدسابق مکھیہ سنگرام، قاری فرقان، ماسٹر امجد، شرف عالم،علاقہ کے معززین اوربچوں کے والدین قابل ذکرہیں۔

Tags: اساتذہجھنجھارپورجیکٹخود اعتمادیسوئیٹرسشمالی بہارطلباءمخلصانہ اقداماتموسم سرمامولانا حسین احمد مدنی ایجوکیشنل ٹرسٹمولانا سید اسجد مدنی
ShareTweetSend
Previous Post

ہماچل پردیش میں سیزن کی پہلی برف باری

Next Post

کشمیرمیں ٹھٹھرتی سردی کے درمیان برفباری

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
کشمیرمیں ٹھٹھرتی سردی کے درمیان برفباری

کشمیرمیں ٹھٹھرتی سردی کے درمیان برفباری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

تمل ناڈو  کے  9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

تمل ناڈو کے 9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

اپریل 6, 2026
چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

اپریل 1, 2026
جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز  کے جگر کی پیوندکاری آج

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز کے جگر کی پیوندکاری آج

مارچ 31, 2026
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In