پیر, اکتوبر 27, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

پنجاب میں کسانوں کے بھارت بند کا ملا جلا اثر

Hindustan Express by Hindustan Express
فروری 16, 2024
in خاص خبریں
0
پنجاب میں کسانوں کے بھارت بند کا ملا جلا اثر
0
SHARES
25
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

جالندھر، 16 فروری (یو این آئی) کسانوں کی ‘دہلی چلو’ تحریک کے درمیان جمعہ کو سنیکت کسان مورچہ اور دیگر ٹریڈ یونینوں کی طرف سے گرامین بھارت بند کی کال کا پنجاب میں ملاجلا اثر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ایم ایس پی کی قانونی ضمانت سمیت کسانوں کے مطالبات کو قبول کرنے کے لئے حکومت پر دباؤ بنانے کے لئے سنیکت کسان مورچہ کی بھارت بند کی کال کے جواب میں پنجاب میں مسافروں کو جمعہ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، کیونکہ کئی بسیں سڑکوں سے ندارد رہیں۔
ریاست کے بیشتر شہروں میں دکانوں پر تالے پڑے رہے اور بازار سنسان نظر آرہے ہیں۔ پنجاب کے شہر رائے کوٹ میں تمام بازار بند ہیں اور سڑکوں پر سناٹا ہے۔ گورداسپور میں تمام دکانوں کو تالے لگے ہوئے ہیں، بازار میں صرف چند لوگ نظر آرہے ہیں۔
کھنہ میں بھارت بند کا کوئی اثر نہیں دیکھا گیا، دکانیں اور سبزی منڈی بھی روز کی طرح کھل گئی۔ مکتسر میں مکمل بند رہا۔ ابوہر میں بند کے باعث بس اسٹینڈ سے کوئی بھی بس نہیں نکلی۔ کھنہ کے بازار، سبھاش بازار، کتاب مارکیٹ، لالہیڑی روڈ مارکیٹ، سمرالہ روڈ مارکیٹ، ریلوے روڈ مارکیٹ، ہائی وے پر واقع بازار اور املوہ روڈ پر بڑی سبزی منڈی پہلے کی طرح کھلی۔ بھارت بند کو موہالی ضلع میں ملا جلا ردعمل ملا۔ کھارڑ، موہالی، زیرکپور اور کرالی جیسے شہروں میں کئی دکانیں کھل گئیں۔
بھارت بند کی وجہ سے بسوں کے پہیے تھم گئے ہیں جس کی وجہ سے بس اسٹینڈ بھی سنسان دکھائی دے رہے ہیں۔ پنجاب کی بیشتر ریاستی اور قومی شاہراہیں چار گھنٹے تک بند رہیں۔ جالندھر کے پی اے پی چوک کو کسانوں نے بند کر دیا ہے جس کی وجہ سے ہماچل پردیش، پٹھان کوٹ، جموں اور ہماچل پردیش جانے والے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ امتحان دینے جا رہے طلبہ کو کسانوں کی طرف سے پریشان نہیں کیا گیا ہے۔ شہر کے بھگت سنگھ چوک، پھگواڑہ گیٹ، جیوتی چوک، نکودر چوک، دوآبہ چوک، لمبا پنڈ چوک، بستی دانش مندہ چوک، کشن پورہ چوک، شیخا بازار، راما منڈی بازار، بھارگو کیمپ، لاڈووالی روڈ سمیت کئی دیگر علاقے بھی شدید متاثر ہیں۔
مورچہ نے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ کارپوریٹ لوٹ ختم کرنے، زراعت اور ہندوستان کو بچانے کے لئے کسانوں کی جدوجہد کو کامیاب بناتے ہوئے بھارت بند کی حمایت کریں۔ صبح چھ بجے سے شروع ہونے والا بند شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔ اس دوران کیتی باڑی کی تمام سرگرمیاں، منریگا کام اور دیہی کام کاج بند رہیں گے۔ کوئی بھی کسان، کھیت مزدور یا دیہی مزدور کام پر نہیں جائے گا۔
کسان تنظیموں نے اپنے ‘دہلی چلو’ کے تحت پنجاب کی سرحدوں پر جمع ہوئے مظاہرین کسانوں پر پولیس لاٹھی چارج کے خلاف اپنے غصے کا اظہار کرنے کے لئے جمعہ کو دوپہر 12 بجے سے 3 بجے تک ریاست کے تمام ٹول پلازوں پر قبضہ کرنے کی کال دی ہے۔
پنجاب روڈ ویز، پنبس اور پی آر ٹی سی کنٹریکٹ ورکرز یونینیں سنیکت کسان مورچہ (ایس کے ایم) کی بند کال کی حمایت کر رہی ہیں۔

Tags: 'دہلی چلو' تحریکپنجابسنیکت کسان مورچہ
ShareTweetSend
Previous Post

نتیش نے زیر تعمیر ڈاکٹر اے پی جے سائنس سٹی کامعائنہ کیا

Next Post

مستحکم جمہوری نظام معاشی ترقی کو فروغ دیتا ہے:اوم برلا

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
جمہوریت اور تنوع ملک کی طاقت ہیں: اوم برلا

مستحکم جمہوری نظام معاشی ترقی کو فروغ دیتا ہے:اوم برلا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In