نئی دہلی(یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی اور دونوں سرکردہ رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی فائدہ مند اور قابل اعتماد شراکت داری کے عزم کا اظہار کیا۔مسٹر مودی نے مسٹر ٹرمپ کو تاریخی دوسری بار ریاستہائے متحدہ کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں اس بات چیت کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا، “میرے دوست صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کر کے خوشی ہوئی۔
انہیں ان کی تاریخی دوسری میعاد پر مبارکباد دی۔ ہم باہمی طور پر فائدہ مند اور قابل اعتماد شراکت داری کے لیے پرعزم ہیں۔ ہم اپنے لوگوں کی فلاح و بہبود اور عالمی امن، خوشحالی اور سلامتی کے لیے مل کر کام کریں گے۔مسٹر ٹرمپ نے نومبر میں اپنے تیسرے صدارتی انتخابات میں تاریخی فتح درج کرنے کے بعد 20 جنوری کو دوسری بار امریکی صدر کے طور پر حلف لیا۔ مسٹر ٹرمپ 2014 کے الیکشن جیتنے کے بعد 2019 میں اپنا دوسرا الیکشن ہار گئے تھے۔اس بار واشنگٹن میں ان کی حلف برداری کی تقریب میں ہندوستان کی نمائندگی وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر نے کی تھی۔