منگل, مارچ 31, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home بزم شمال

یو پی القاعدہ کیس میں لکھنؤ ہائی کورٹ سے محمد معید کی ضمانت منظور

Hindustan Express by Hindustan Express
اپریل 4, 2023
in بزم شمال
0
یو پی القاعدہ کیس میں لکھنؤ ہائی کورٹ سے محمد معید کی ضمانت منظور
0
SHARES
5
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ایک ماہ قبل اسی مقدمہ میں ماخوذ دو ملزمین محمد شکیل اور محمد مستقیم کو بھی ملی تھی راحت

ممبئی:ممنوعہ دہشت گرد تنظیم القائدہ کے رکن ہونے اور ہندوستان میں دہشت گردانہ کاروائیاں انجام دینے جیسے سنگین الزامات کا سامنا کررہے محمد معید کی آج الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بینچ نے مشروط ضمانت منظور کرلی۔ ایک ماہ قبل ہائی کورٹ نے اسی مقدمہ میں ماخوذ دو ملزمین محمد شکیل اور محمد مستقیم کی بھی ضمانت منظور کی تھی، جمعیۃ علماء ہند (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کی جانب سے تینوں ملزمین کو قانونی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ یہ اطلاع آج یہاں ممبئی میں جمعیۃ علماء قانونی امدادکمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے دی۔
گلزار اعظمی کے مطابق ملزم محمد معید کی ضمانت عرضداشت پر آج لکھنؤ ہائی کورٹ میں ایڈوکیٹ عارف علی نے بحث کی جبکہ ان کی معاونت ایڈوکیٹ فرقان پٹھان، ایڈوکیٹ مجاہد احمد، ایڈوکیٹ سیف نے کی۔ لکھنؤ ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ کے جسٹس عطاالرحمن مسعودی اور جسٹس سروج یادونے ضمانت عرضداشت کی سماعت کی جس کے دوان ایڈوکیٹ عارف علی نے بتایا کہ ملزم تقریباً دو سال سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے مقید ہے نیز استغاثہ (این آئی اے) نے ملزم کے خلاف نچلی عدالت میں چارج شیٹ داخل کردی ہے۔ایڈوکیٹ عارف علی نے دو رکنی بینچ کو مزید بتایا کہ چار ج فریم کرتے وقت ملزم پر یو اے پی اے کی سخت دفعات کا اطلاق نہیں کیا گیا ہے حالانکہ گرفتاری کے وقت ملزم کو یو اے پی اے قانون کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ایڈوکیٹ عار ف علی نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ماضی میں کسی بھی طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں تھا نیز ملزم کو استغاثہ نے محض شک کی بنیاد پر انہیں گرفتار کیا ہے، گرفتاری کے قت ملزم کے قبضے سے کسی طرح کی غیر قانونی چیزیں نہیں ملی تھی۔ ایڈوکیٹ عارف علی نے عدالت سے درخواست کی کہ ملزم کی مزید جیل تحویل ملزم کے ساتھ زیادتی ہوگی لہذا عدالت اس کے ساتھ نرم رویہ اختیاکرتے ہوئے ضمانت پر رہا کرے، عدالت کو مزید بتایا گیا کہ اسی مقدمہ کا سامنا کررہے دو ملزمین کی ضمانت عدالت پہلے ہی منظور کرچکی ہے لہذا یکسانیت کے اصولوں کے تحت ملزم کو بھی ضمانت پر رہا کیا جائے۔
اسی درمیان سینئر سرکاری وکیل سکسینہ نے عدالت سے گذارش کی کہ ملزم کی ضمانت عرضداشت مستر د کی جائے کیونکہ ملزم سنگین الزامات کاسامنا کررہا ہے۔سرکاری وکیل نے عدالت کو مزید بتایا کہ دہشت گردی جیسے سنگین معاملات میں یو اے پی اے قانون کی دفعہ 43-Dکے تحت ملزم کو ضمانت نہیں دی جاسکتی ہے لہذا عدالت ملزمین کی ضمانت عرضداشت مسترد کردے۔فریقین کے دلائل کی سماعت کے بعد عدالت نے ملزم کو مشروط ضمانت پر ہا کیئے جانے کا حکم جاری کیا، ہائی کورٹ نے نچلی عدالت کو حکم دیا کہ وہ ملزمین کی ضمانت پر رہائی کی شرائط طئے کرے۔
واضح رہے کہ قومی تفتیشی ایجنسی این آئی اے نے پانچ ملزمین مشیرالدین، منہاج احمد، شکیل، مستقیم اور محمد معید کے خلاف ماہ جنوری2023 میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔ملزمین پر یو اے پی اے قانون کی دفعات 13,18,18-B, 20, 39، تعزیرات ہند کی دفعات 121-A, 122, 123 اور دھماکہ خیز مادہ کے قانون کی دفعات 4,5 کے تحت فرج جرم عائد کیا گیا ہے۔ملزمین پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ القاعدہ (انصار غزوۃ الہند) سے جڑے ہوئے ہیں اور ہندوستان بالخصوص اتر پردیش میں دہشت گردانہ کارروائیاں انجا م دے کرحکومت ہند کے خلاف جنگ چھیڑنا چاہتے تھے۔اس مقدمہ کا سامنا کررہے تین ملزمین محمد شکیل، محمد مستقیم اور محمد معید کو جمعیۃ علماء قانونی امداد فراہم کررہی ہے۔

Tags: لکھنؤ ہائی کورٹْمحمد معیدیو پی القاعدہ کیس
ShareTweetSend
Previous Post

جعفرآبادمیں آپ لیڈر صدام پردھان کی جانب سے روزہ افطارپارٹی اور جلسہ کا اہتمام

Next Post

قاضی شہر مالیگائوں مولانا عبد الاحد ازہری کا انتقال

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
قاضی شہر مالیگائوں مولانا عبد الاحد ازہری کا انتقال

قاضی شہر مالیگائوں مولانا عبد الاحد ازہری کا انتقال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز  کے جگر کی پیوندکاری آج

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز کے جگر کی پیوندکاری آج

مارچ 31, 2026
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In