جمعہ, مارچ 20, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

سرنگ سے مزدوروں کو نکالنے والی منا قریشی کی ٹیم مبارکباد کی مستحق : مولانا سجاد نعمانی

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 30, 2023
in خاص خبریں
0
سرنگ سے مزدوروں کو نکالنے والی منا قریشی کی ٹیم مبارکباد کی مستحق : مولانا سجاد نعمانی
0
SHARES
30
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (یو این آئی) اتراکھنڈ میں سرنگ میں پھنسے مزدوروں کے بحفاظت نکالے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی نے اپنے بیان میں کہا کہ اتراکھنڈ میں زیر تعمیر سرنگ میں ہمارے 41 مزدور بھائی کئی دنوں سے زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے تھے۔ اب بحفاظر باہر نکل آئے ہیں خوشی کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرنگ سے نکالنا بہت مشکل تھا، امریکہ سے جدید مشینری منگوائی گئی لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکی۔ اس کے بعد دہلی کے ایک چھوٹے سے گروپ نے جس میں منا قریشی، وکیل خان، فیروز اور کچھ غیر مسلم بھائی شامل تھے۔ ان کی ٹیم نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر کئی دنوں سے سرنگ میں پھنسے کارکنوں کو بحفاظت نکالنے کا بہترین کام سر انجام دیا۔
مولانا سجاد نعمانی نے کہا کہ اس پر ہر بھارتی شہری بے حد خوش ہے۔ میں اس پورے گروپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے ملک کے مفاد میں اتنا بڑا کام کیا ہے۔ میں مزدور بھائیوں کے اہل خانہ کی خوشیوں میں پوری طرح شریک ہوں۔ میری کوشش ہے کہ جس گروپ نے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر مزدوروں کی زندگی بچانے کی کامیاب کوشش کی، ان کی بطور انعام کچھ خدمت کر سکوں یا ان کے پریوار اور بچوں کو مٹھائی بھیج سکوں۔ کیونکہ انہوں نے ملک کے مفاد میں بہت بڑا کام کیا ہے۔ قرآن کے مطابق ایک انسان کی جان بچانے کا مطلب پوری انسانیت کو بچانا ہے۔ میں اس گروپ کے تمام ممبران دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتا ہوں۔
معروف اسلامی اسکالر مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی نے کہا کہ میں ‘انڈیا’ کی جانب سے گجرات ہائی کورٹ کے بینچ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ گجرات ہائی کورٹ کا فیصلہ آیا ہے جس میں مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک PIL دائر کی گئی تھی۔ چیف جسٹس کی بنچ نے اس کیس کی سماعت کی اور اسے مسترد کر دیا۔ عدالت نے تبصرہ کیا، "آپ کو مساجد سے صوتی آلودگی نظر آتی ہے، لیکن آپ کو مختلف پوجا، تہواروں کے دوران ڈی جے بجانے، سڑکوں پر ناچ گانا اور مندروں سے بلند آوازوں سے ہونے والی صوتی آلودگی نظر نہیں آتی؟” مولانا نعمانی نے کہا کہ میں چیف جسٹس کو مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے بھارتی آئین اور ‘آئیڈیا آف انڈیا’ کا احترام کیا اور بہت واضح فیصلہ دیا۔
مولانا نعمانی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے ملک کے جو حالات ہیں، اس میں عدلیہ ہی آخری امید رہ گئی ہے۔ ہر بھارتی شہری کا فرض ہے کہ جب وہ عدالت اپنا فرض ادا کرتی ہے شکریہ ادا کریں۔ میں دل کی گہرائیوں سے گجرات ہائی کورٹ اور پوری عدلیہ کو مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے نان ایشو کو ایشو نہیں بننے دیا۔ مجھے امید ہے کہ اگر یہ لوگ اس کیس کو سپریم کورٹ میں لے جائیں گے تو وہاں بھی ایسا ہی واضح فیصلہ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کو انصاف کی ضرورت ہے۔ جو ملک دشمن ہیں وہ ہمارے ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو پہچاننا چاہیے کہ وہ ملک کے دشمن ہیں۔
مولانا سجاد نعمانی نے کہا کہ میں مسلمانوں سے درخواست کرتا ہوں کہ مساجد کے لاؤڈ سپیکر کا زیادہ استعمال نہ کریں۔ میں کہنا چاہتا ہوں کہ رمضان کی راتوں میں مختصر وقفوں سے مساجد میں سحری کا اعلان غیر ضروری ہے۔ کیونکہ اب ہر گھر میں گھڑیاں موجود ہیں۔ ہمارے قانون نے ہمیں جو آزادی دی ہے اس کا صحیح استعمال کرتے ہوئے ایک ذمہ دار شہری بنیں۔ میں چاہتا ہوں کہ مسلمان بھی اپنا رویہ بہتر بنائیں اور ملک کی ترقی میں قائدانہ کردار ادا کریں۔

Tags: جدید مشینریسرنگفیروزمزدورمنا قریشیمولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانیوکیل خان
ShareTweetSend
Previous Post

عصری تعلیم کیلئے اسکول وکالج کا قیام ضروری: مولانا ارشدمدنی

Next Post

بنگال اسمبلی میں گھمسان کے درمیان پولس طلب

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
بنگال اسمبلی میں گھمسان کے درمیان پولس طلب

بنگال اسمبلی میں گھمسان کے درمیان پولس طلب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In