بدھ, جولائی 16, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن دیارِ ملت

مسلمان انصاف اور امن کی آواز بنیں: امیر جماعت اسلامی ہند

کل ہند اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دنیا کے اخلاقی، روحانی، سماجی، سیاسی اور معاشی مسائل اور مشکلات کو اجاگر کیا

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 16, 2024
in دیارِ ملت, دیار وطن
0
مسلمان انصاف اور امن کی آواز بنیں: امیر جماعت اسلامی ہند
0
SHARES
9
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

حیدرآباد (یواین آئی) امیرجماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے وادیِ ہدیٰ گراؤنڈ، پہاڑی شریف میں منعقدہ کل ہند اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے آج موجودہ دنیا کے اخلاقی، روحانی، سماجی، سیاسی اور معاشی مسائل اور مشکلات کو اجاگر کرتے ہوئے ارکان جماعت اور امت مسلمہ کو آگے بڑھ کر عدل و قسط کا علمبردار بننے کا پیغام دیا۔

انہوں نے ارکین جماعت کو ان کی ذمہ داریوں کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ” پرامن اور عادلانہ معاشرہ کی تعمیر کے لیے ہمیں اعلیٰ اخلاقی کردار کی ضرورت ہے۔ اس اجتماع میں اس بڑے پیمانے پر ارکان جماعت کی شرکت تحریک اقامت دین سے ہمارے مضبوط تعلق کی دلیل ہے۔”

اجتماع کے مقاصد پر بات کرتے ہوئے سید سعادت اللہ حسینی صاحب نے کہا کہ یہ اجتماع تحریکی تجربات کے تبادلے، اعلیٰ مقاصد کے لیے جذبہ قربانی، نظم و ضبط، ذہنی و فکری ہم آہنگی کے حصول اور اجتماعی اخلاقی قوت کے اضافے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ دنیا بھر میں اسلام اور اس کی تعلیمات پر جاری عوامی مباحث ہمیں بڑے پیمانے پر شہادت حق کے سنہری مواقع فراہم کرتے ہیں۔ ہمیں اس ماحول کو اسلام کے حوالے سے مثبت رائے عامہ کی تشکیل کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہاکہ جب اعتدال کا راستہ چھوڑ دیا جاتا ہے تو انتہا پسندی جنم لیتی ہے، جو ناانصافی کی طرف لے جاتی ہے۔ ہمیں خود بھی اس سے بچنا چاہیے اور دوسروں کو بھی بچانا چاہیے۔مسلمانوں اور دیگر پسماندہ طبقات کو درپیش مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے امیر جماعت نے اتحاد اور ثابت قدمی پر زور دیا اور کہا کہ موجودہ حالات سخت ضرور ہیں لیکن کامیابی کے راستے سخت مراحل ہی سے ہوکر گزرتے ہیں۔

امیر جماعت نے ارکین جماعت کو ان لوگوں سے تحریک لینے کی تلقین کی جو حالات کا ماتم کرنے یا الزام تراشیوں میں مصروف رہنےکے بجائے اپنے کام پر توجہ مرکوز کرتے ہیں، اللہ سبحان تعالیٰ ایسے لوگوں کی مدد فرماتا ہے۔ ایسے افراد کی کارکردگی ، ان کے تجربات اور کارنامے ہم سب کے لیے قیمتی سرمایہ ہیں۔”
اجتماع میں جماعت کی اعلیٰ قیادت کی نظریاتی اور تنظیمی پہلوؤں پر تقاریر کے علاوہ قیم جماعت ٹی عارف علی کی جانب سے جماعت کی گزشتہ دس سالوں کی رپورٹ پیش کی گئی، رپورٹ میں جماعت اور اس سے وابستہ اداروں کی کوششوں اور خدمات کا احاطہ کیا گیا۔

Tags: اعتدالجماعتجماعت اسلامی ہندسعادت اللہ حسینیقیم جماعتوادیِ ہدیٰ گراؤنڈ
ShareTweetSend
Previous Post

جھانسی کے اسپتال میں لگی آگ،10 بچوں کی موت

Next Post

شرومنی اکالی دل کے صدر کے عہدہ سے سکھبیر بادل مستعفی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
پنجاب اورخالصہ پنتھ کے مفادات سے کوئی سمجھوتہ نہیں: سکھبیر بادل

شرومنی اکالی دل کے صدر کے عہدہ سے سکھبیر بادل مستعفی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

الکٹورل بانڈ معاملے میں بی جے پی کے پاس جواب نہیں:اکھلیش

بی جے پی حکومت بجلی کے نظام کو خراب کررہی ہے: اکھلیش

جولائی 13, 2025
دہلی میں بجلی کی تاروں کو زیر زمین کرنے کا عمل شروع

دہلی میں بجلی کی تاروں کو زیر زمین کرنے کا عمل شروع

جولائی 13, 2025
غزہ  پٹی پراسرائیل کی جانب سے فضائی حملے

غزہ میں اسرائیلی درندگی، مزید 60 فلسطینی شہید

جولائی 13, 2025
صدر بازار میں آگ لگی، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

صدر بازار میں آگ لگی، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

جولائی 13, 2025
بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

جولائی 13, 2025
دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In