پیر, جنوری 26, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

لینڈ سلائیڈ کے خطرے سے متعلق موضوع پر جامعہ ملیہ اسلامیہ میں قومی کانفرنس

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 1, 2022
in آئینہ شہر
0
لینڈ سلائیڈ کے خطرے سے متعلق موضوع پر جامعہ ملیہ اسلامیہ میں قومی کانفرنس
0
SHARES
5
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک): جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ’لینڈ سلائڈ رسک اسیسمنٹ اینڈ میٹی گیشن ان انڈیا‘ کے موضوع پر ایک دوروزہ (یعنی یکم نومبر اور دوم نومبر دوہزار بائیس) قومی کانفرنس آج سے شروع ہوا ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کا شعبہ جغرافیہ یہ قومی کانفرنس منعقد کررہاہے۔
پروفیسر نجمہ اختر،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ ایف ٹی کے۔سی آئی ٹی ہال میں آج منعقد ہونے والے افتتاحی پروگرام کی مہمان خصوصی تھیں۔پروفیسر لبنی صدیقی کانفرنس کی منتظم سیکریڑی نے پروگرا م کے افتتاحی اجلاس کی نظامت کے فرائض بحسن وخوبی انجام دیے۔
پروفیسر ہارون سجاد، صدر شعبہ جغرافیہ،جامعہ ملی اسلامیہ نے تمام ممتا ز مہمانان، مندوبین،عہدیداروں اور ملک کے دیگر اداروں سے بشمول جواہر لعل نہرو یونیورسٹی(جے این یو) دہلی یونیورسٹی،علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی،دہلی، کشمیر یونیورسٹی،کماؤں یونیورسٹی،نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈزاسٹر مینجمنٹ (این آئی ڈی ایم)نئی دہلی انڈین میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی) وغیرہ سے تشریف فیکلٹی اراکین اور رسرچ اسکالروں کا پرجوش خیر مقدم کیا۔پروگرام کے کنوینر پروفیسر مسعود احسن صدیقی نے دو روزہ قومی کانفرنس میں ہونے والی گفتگو کے اہم نکات جیسے کہ تحریک،مرکزی خیال اورممکنہ موضوعات کے متعلق اجمالاً اظہار خیال کیا۔
پروفیسر نجمہ اختر،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے سماجی معنویت اور قومی تعمیر و تشکیل کے مقصد سے آفات سماوی سے متعلق بندوبست اور پائے دار ترقی کے لیے راست طور پر پروگرا م تیار کرنے والی ایجنسیوں اور علمی اداروں کے درمیان بڑی اور سرگرم ساجھیداری کی اپیل کی۔انھوں نے خاص طورپر پہاڑوں اور کوہساروں کے ماحولیات کے کمزوری اور جلدی جلدی بڑے پیمانے پر مٹی کے تودے کھسکنے کے واقعات رونما ہونے کے سلسلے میں اس کی ضرورت کو اجاگر کیا۔انھوں نے ماحولیاتی اور سماجی و معاشی پیچیدگیوں کے ساتھ ساتھ گہری تحقیق اور سروے کی ضرورت کو بھی بتایا۔انھوں نے کہا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی بنیادا ور اس کے خون میں ڈاکٹر ذاکر حسین (سابق صدر جمہوریہ ہند،بلند پایہ ماہر تعلیم اور جامعہ کے بانی)اور مہاتما گاندھی بستے ہیں۔ حال ہی میں انتیس اکتوبر دوہزار بائیس کو جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اپنے قیام کے ایک دودو سال مکمل کیے اس موقع پر پروفیسر نجمہ اختر نے اس کے سفر کو یا د کیا اور سماجی بہبود اور قومی تعمیر و تشکیل کے ساتھ ساتھ افضلیت اور رسر چ کے ماحصل کے لیے جامعہ کی انتھک مساعی کی انفرادیت کو سب کے ساتھ ساجھا کیا۔
جناب کمل کشور ممبر سیکریٹری نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی،وزارت داخلہ حکومت ہند نے قومی کانفرنس میں کلید ی خطبہ پیش کیا۔انھوں نے اس بات پر زور دیاکہ زمین کے تودے کھسکنا یہ بنیادی طورپر ایک مقامی مسئلہ ہے اور اس سے نبرد آزما ہونا ایک چیلنج ہے۔ہندوستان کا بارہ فی صدی حصہ لینڈ سلائڈ والا علاقہ ہے جو کہ یوروپ کے ناروے کے برابر ہے۔گزشتہ دودہائیوں میں اس سے ہونے والی اموات اور سرمایہ کا نقصان دوسری آفات جیسے کے طوفانی بارش اور ہوا اور لو مقابلے کم رہا ہے۔انھوں نے کانفرنس میں ان پانچ اہم نکتوں پر توجہ مرکوز کرنے کہا:
۔لینڈ سلائڈ میٹی گیشن اور باز آبادکاری سے متعلق حتمی کاروائی کے لیے لینڈ سلائڈ کی بہتر میپنگ
۔لینڈ سلائیڈ رسک میٹی گیشن کے لیے اولین وراننگ سسٹم(جوکہ بین علومی مسئلہ ہے)کو بہتر آفات سماوی بندوبست کے لیے کثیر علومی اپروچ کی ضرورت ہے۔
۔بڑے بڑے ہائیوییزا ورانفرااسٹرکچر ڈولپمنٹ کوریڈور میں زمین کے تودے کھسکنے کو روکنا یا ٹھیک کرنا مشکل ہے۔علمی اور تحقیقی اداروں کوبڑے بڑے لینڈ سلائیڈ کی نشان دہی کی ضرورت ہے اور اس با ت کی بھی ضرورت ہے کہ پانچ برسوں تک فیلڈ آبزورویٹیریز کے طور پر کام کریں۔اس سے لینڈ سلائیڈ رسک کو کم کرنے اور ختم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
۔لینڈ سلائیڈ کے شبہ اور رسک کی تخفیف کو جانچنے کے لیے کمیونی ٹی معلومات کا استعمال کرسکتے ہیں۔
۔لینڈ سلائڈ تخفیف میں پیسہ درکار ہوگا اور اسی لیے جن علاقوں میں لینڈ سلائڈ آنے کا خطرہ زیادہ ہو ان کی کچھ مالی مدد کی جائے اور اس کے بندوبست کے لیے تربیت دی جائے۔
پروفیسر سیمی فرحت بصیر،ڈین فیکلٹی آف نیچرل سائنس،جامعہ ملیہ اسلامیہ پروگرام کی معزز مہمان تھیں۔انھوں نے اس موقع پر شعبہ جغرافیہ کی خدمات کی ستائش کی۔
جناب تاج حسان،آئی پی ایس (انیس سو ستاسی بیچ) ایکزیکٹیو ڈائریکٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈساسٹر مینجمنٹ (این آئی ڈی ایم) وزارت داخلہ،حکومت ہند نے متعد د ورکشاپوں کا ذکر کیا جو این آئی ڈی ایم کے اشترا ک کے ساتھ مختلف علمی ادارے اور انتظامی تنظیموں کے ذریعہ منعقد کرائے جارہے ہیں جن کا مقصد آفات سماوی کے بندوبست سے متعلق صلاحیت سازی ہے۔انھوں نے لینڈ سلائڈ پر ہونے والی تحقیق میں آنے والے اخراجات کے متعلق بات کی اور اروناچل پردیش میں ڈساسٹر بندوبست کے سلسلے میں اپنے وسیع تجربات سامعین سے ساجھا کیے۔انھوں نے ڈساسٹر مینجمنٹ پر کام کرنے والے تمام سائنسی کمیو نیٹی سے کہا کہ وہ ڈساسٹر رسک ریڈکشن کے لیے دو صفحے کا ایک جامعہ نوٹ تیار کریں جس میں پروگرام کے نفاذ یا انتظامی ایجنسیوں (ضلع، ذیلی ضلع،شہری باڈی یا گرام پنچائیت)) اسٹینڈرڈ آپیرٹنگ پروسیجر(ایس او پی) ایکش پوائنٹس جو زمینی سطح پر اس مسئلے سے نمٹ رہے ہیں۔انھوں نے ڈی ڈی آر اور قومی تعمیر و تشکیل میں این آئی ڈی ایم کے رول کو بھی اجاگر کیا۔
پروفیسر ناظم حسین الجعفری،مسجل جامعہ ملیہ اسلامیہ نے تمام مہمانوں اور مندوبین کا خیر مقدم کیااور دوروزہ کانفرنس کے دوران میں بامعنی اور نتیجہ خیز بحث و مباحثہ پروفیسر میری طاہر،شعبہ جغرافیہ نے افتتاحی اجلاس کے شرکا کے ساتھ تما م مہمانوں،فیکلٹی اراکین اور رسرچ اسکالروں کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی وجہ سے افتتاحی اجلاس اتنا کامیاب ہوسکا۔کے لیے شرکا کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ShareTweetSend
Previous Post

دہلی میں فضائی آلودگی خطرناک سطح پر

Next Post

گریٹر نوئیڈا کوملی ‘ ہر گھر گنگا جل’ کی سوغات

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
گریٹر نوئیڈا کوملی ‘ ہر گھر گنگا جل’ کی سوغات

گریٹر نوئیڈا کوملی ' ہر گھر گنگا جل' کی سوغات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In