اتوار, مارچ 22, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

اراکین پارلیمنٹ کی معطلی کے خلاف جمعہ کو انڈیا اتحادکا ملک گیر مظاہرہ

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 19, 2023
in خاص خبریں
0
اراکین پارلیمنٹ کی معطلی کے خلاف جمعہ کو انڈیا اتحادکا ملک گیر مظاہرہ
0
SHARES
22
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی، 19 دسمبر (یو این آئی) اپوزیشن جماعتوں کے انڈیا الائنس نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے اپوزیشن اراکین کی معطلی کے خلاف جمعہ (22 دسمبر) کو ملک بھر میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے انڈیااتحاد کے رہنماؤں کی میٹنگ میں، اتحادی جماعتوں نے اگلے عام انتخابات میں جیت کے لیے مل کر کام کرنے اور ریاستی سطح پر سیٹوں کے تال میل کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میٹنگ کے بعد کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ انڈیا اتحاد 22 دسمبر کو پارلیمنٹ سے اپوزیشن اراکین کی معطلی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کرے گا۔ کانگریس کے ترجمان جے رام رمیش نے کہا، "راجیہ سبھا اور لوک سبھا کے کل 151 اپوزیشن اراکین کو معطل کر دیا گیا ہے اور جیسا کہ کھڑگے جی نے کہا ہے، ہم 22 دسمبر کو ہر ریاست میں ایک ساتھ احتجاج کریں گے۔”

میٹنگ کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے، مسٹر کھڑگے نے یہ بھی کہا، "ہماری اہم فکر انتخابات جیتنا اور اتحاد کے اراکین کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اتحاد کے تمام لوگ مل کر کام کریں گے اور سیٹوں کی تقسیم کے حوالے سے مقامی سطح پر بات چیت ہوگی اور اگر کوئی تنازع ہوا تو پارٹی کے مرکزی رہنما اسے حل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں تمام 28 جماعتوں کے رہنماوں نے شرکت کی اور سب نے اجلاس کو موثر بنایا جس پر تمام جماعتوں کے رہنما مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ میٹنگ کے بعد اتحاد مزید مضبوط ہوگا۔اتحاد کے سربراہ کے سوال پر انہوں نے کہا کہ پہلے مل کر سیٹیں جیتنی ہیں پھر مل کر اپنے لیڈر کا فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دو تین ریاستوں میں جیت کے بعد بی جے پی کا غرور بڑھ گیا ہے لیکن انڈیا اتحاد پہلے جیتے گا اور اس کے بعد اس بات پر غور کیا جائے گا کہ ممبران پارلیمنٹ اپنے لیڈر کا انتخاب کیسے کریں گے۔پارلیمنٹ ہاؤس کی سیکورٹی میں زبردست کوتاہی کے معاملے پر سیاسی ہلچل کے درمیان انڈیا اتحاد کی چوتھی میٹنگ یہاں اشوک ہوٹل میں ہوئی۔

کانگریس کی طرف سے مسٹر کھڑگے اور مسٹر جے رام رمیش کے علاوہ کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی، سابق صدر راہل گاندھی اور تنظیم کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے میٹنگ میں شرکت کی۔ میٹنگ میں جنتا دل (یو) کے رہنما اور بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور پارٹی کے صدر راجیو رنجن سنگھ عرف لالن سنگھ، ترنمول کانگریس کے رہنما اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی، پارٹی کے جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی، راشٹریہ جنتا دل کے لالو پرساد یادو اور بہار کے نائب وزیر اعلیٰ اور آر جے ڈی لیڈر تیجشوی یادو، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار اور سپریا سولے، عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان، شیو سینا (ادھو بالا صاحب ٹھاکرے) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے اور آدتیہ ٹھاکرے، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے سیتارام یچوری، کمیونسٹ پارٹی کے اے راجہ، آر ایس پی کے این کے پریما چندرن، سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو، جنرل سکریٹری رام گوپال یادو، ڈی ایم کے لیڈر اور تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن، لوک سبھا میں پارٹی لیڈر ٹی آر بالو، نیشنل کانفرنس کے فاروق عبداللہ، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی محبوبہ مفتی، راشٹریہ لوک دل کے سربراہ جینت چودھری، اپنا دل (کامیروادی) کے سربراہ کرشنا پٹیل، پلوی پٹیل اور دیگر کئی جماعتوں کے لیڈروں نے شرکت کی۔اس سے قبل انڈیا اتحاد کی تین میٹنگیں پٹنہ، بنگلورو اور ممبئی میں ہوئی تھیں۔ نومبر میں ہونے والے پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے دوران انڈیا اتحاد کے درمیان تال میل کا فقدان تھا۔

Tags: اراکین پارلیمنٹانڈیا اتحادمظاہرہمعطلی
ShareTweetSend
Previous Post

مودی حکومت جمہوریت کو تباہ کر کے تاناشاہی کے راستے پر چل رہی ہے:کھڑگے

Next Post

مودی حکومت ‘سنگل پارٹی رول’ چاہتی ہے: کھڑگے

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
مودی حکومت ‘سنگل پارٹی رول’ چاہتی ہے: کھڑگے

مودی حکومت 'سنگل پارٹی رول' چاہتی ہے: کھڑگے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In