جمعہ, مئی 9, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

تلنگانہ میں معلق اسمبلی کے امکانات نہیں :کانگریس صدر

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 27, 2023
in خاص خبریں
0
کھڑگے کی تقریر پر راجیہ سبھا میں بی جے پی کا ہنگامہ
0
SHARES
49
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کھرگے کو ریاست میں کانگریس کے ذریعہ دو تہائی اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے کی امید

حیدرآباد(یواین آئی) صدر کانگریس ملک ارجن گھر گے نے تلنگانہ میں معلق اسمبلی کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس دو تہائی اکثریت کے ذریعہ اپنے طور پر حکومت بنائے گی۔ انہوں نے ایک تلگو نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام بی آر ایس کو ہٹانا چاہتے ہیں عوام نے تبدیلی کے لیے ذہن بنا لیا ہے۔یہ کہتے ہوئے کہ ریاست کے عوام کی مکمل حمایت کانگریس کو حاصل ہے،انہوں نے کہا کہ کرناٹک کی طرح یہاں پر بھی کانگریس اپنی ضمانتوں کو پورا کرے گی۔

وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کی طرز حکمرانی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے گھر گے نے کہا کہ چندر شیکھر راؤ آمرانہ طرز حکمرانی رکھتے ہیں اور وہ خود کو مجاہد ازادی سمجھ رہے ہیں۔ ان کا یہ ماننا ہے کہ انہوں نے تلنگانہ کو کسی ملک سے آزادی دلائی ہے جب کہ انہوں نے تلنگانہ کے نام پر بہت کچھ حاصل کر لیا ہے حالانکہ تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دلانے کے لیے کئی افراد نے قربانیاں دی ہیں۔چندر شیکھر راؤ کو دو مرتبہ وزیر اعلی بننے کا موقع ملا وزیر اعلی بننے کے باوجود بھی جو کام کرنا تھا انہوں نے نہیں کیا کالیشورم پروجیکٹ کی تعمیر میں بد عنوانیوں کے مسئلہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر کانگریس نے کہا کہ اس پراجیکٹ کی تعمیر میں رقم کا غلط استعمال کیا گیا ہے۔ سی اے جی نے بھی اپنی رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی ہے۔انہوں نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ چندر شیکھر راؤ قابل اعتماد نہیں ہیں اسی لیے عوام ان کو ہٹانا چاہتے ہیں۔

کرناٹک میں کانگریس کی جانب سے نافذ کردہ ضمانتوں پر کامیابی سے عمل کی مثال پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی آر ایس کی جانب سے اس بات کی جھوٹی تشہیر کی جا رہی ہے کہ پڑوسی ریاست میں کانگریس حکومت ضمانتوں پر عمل نہیں کر رہی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا بی آر ایس نے انتخابی وعدوں کو پورا کیا ہے۔ کانگریس پر کام نہ کرنے کے الزامات سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ملک کی آزادی اور پھر آزادی کے بعد ملک کی ترقی میں کانگریس کا اہم رول رہا ہے کانگریس ریاستوں میں وزیر اعلی کی تبدیلی سے متعلق الزامات کو مسترد کرتے ہوئے صدر کانگریس نے دو ٹوک انداز میں سوال کیا کہ کیا کرناٹک، ہماچل پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان میں وزرائے اعلی تبدیل کیے گئے ہیں۔ ریاست میں انتخابی نتائج کے بعد وزیر اعلی کے انتخاب سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ اس بات کا فیصلہ ہائی کمان، راہل گاندھی،سونیا گاندھی اور دیگر سینئر رہنما کریں گے۔ اس میں مقامی ارکان اسمبلی کی رائے بھی لی جائے گی جو وزیر اعلی کا نام تجویز کریں گے۔ اس کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں دو لاکھ ملازمتیں مخلوعہ ہیں جن کو پر کرنے کے اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے صدر تلنگانہ کانگریس پر ٹکٹوں کو فروخت کرنے کے الزام کو مسترد کر دیا اور کہا کہ پارٹی کی الیکشن کمیٹی اس کا فیصلہ کرتی ہے۔ انہوں نے اسے جھوٹا پروپگنڈہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اگر رشوت خور ہوتی تو طویل عرصہ تک اس کی بقا ممکن نہیں ہوتی۔ انہوں نے مودی اور کے سی آر کو دوست بھی قرار دیا۔صدر کانگریس نے ریاست کے عوام سے اپیل کی کہ وہ بہتر حکمرانی اور منصفانہ حکومت کے لیے کانگریس کو اپنے ووٹ کے ذریعہ ایک موقع دیں۔

Tags: تلنگانہدو تہائی اکثریتکانگریس صدرکھرگےمعلق اسمبلی
ShareTweetSend
Previous Post

حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کی تیسری کھیپ کا تبادلہ مکمل

Next Post

دہلی میں انکاؤنٹر کے بعد دو شارپ شوٹر گرفتار

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
دہلی میں انکاؤنٹر کے بعد دو شارپ شوٹر گرفتار

دہلی میں انکاؤنٹر کے بعد دو شارپ شوٹر گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

پاکستان  کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

پاکستان کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

مئی 8, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

کرنل صوفیہ قریشی پر ہندوستان نازاں

مئی 8, 2025
ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

مئی 7, 2025
حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

مئی 5, 2025
مولانا غلام محمد وستانوی کا انتقال

مولانا غلام محمد وستانوی کا انتقال

مئی 7, 2025
پوپ فرانسس کی آخری رسوم کی ادائیگی

پوپ فرانسس کی آخری رسوم کی ادائیگی

اپریل 27, 2025
جھارکھنڈ میں’حزب التحریر’ کے 4ارکان گرفتار

جھارکھنڈ میں’حزب التحریر’ کے 4ارکان گرفتار

اپریل 27, 2025
گجرات میں500کے قریب غیر ملکیوں زیر حراست

گجرات میں500کے قریب غیر ملکیوں زیر حراست

اپریل 27, 2025
کشمیر میں  بڑا کریک ڈاؤن،  چھاپےاور تلاشیاں

کشمیر میں بڑا کریک ڈاؤن، چھاپےاور تلاشیاں

اپریل 27, 2025
… ججوں کی تقرری کے نظام میں تبدیلی ضروری: رجیجو

کسی کی ملکیت نہیں چھینی جائے گی: کرن رجیجو

اپریل 23, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In