منگل, مارچ 10, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home عدلیہ

سی اے اے کے نفاذ پرفی الحال روک نہیں، مگرمرکز کوعدالت عظمیٰ کا نوٹس

Hindustan Express by Hindustan Express
مارچ 19, 2024
in عدلیہ
0
پہلی بار سپریم کورٹ کی کارروائی کا براہ راست نشریہ
0
SHARES
14
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے شہریت ترمیمی قانون-2019 اور شہریت ترمیمی قواعد – 2024 (11 مارچ 2024 کو نوٹیفائڈ کیا) کے نفاذ پر روک لگانے کی درخواستوں پر منگل کو مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا۔ اگلی سماعت کی تاریخ 9 اپریل مقرر کی گئی چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس جے بی پارڈی والا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد مرکزی حکومت کو جواب دینے کی ہدایت دی۔بنچ نے مرکزی حکومت کو سی اے اے ایکٹ اور قواعد کے تحت شہریت دینے سے روکنے کی ہدایت دینے کی عرضی گزاروں کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ ’’ہم کسی بھی ابتدائی نقطہ نظر کا اظہار نہیں کر رہے ہیں۔‘‘ تاہم عدالت عظمیٰ نے مرکزکو نوٹس جاری کیا اور تین ہفتوں کے اندر اپنا موقف پیش کرنے کی ہدایت دی۔
بنچ کے سامنے مرکز کی طرف سے پیش ہوئے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے جواب دینے کے لیے چار ہفتے کا وقت دینے کی استدعا کی، انہوں نے بنچ کے سامنے کہاکہ "237 درخواستیں ہیں جن میں سی اے اے پر روک لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ 20 درخواستیں دی گئی ہیں۔ مجھے جواب داخل کرنے کے لئے وقت چاہئے۔ ایکٹ (سی اے اے) کسی کی شہریت نہیں چھینتا ہے۔ درخواست گزاروں کے ساتھ کوئی تعصب نہیں ہے۔”
وہیں سینئر وکیل کپل سبل، اندرا جیسنگ اور وجے ہنساریا، درخواست گزاروں کی طرف سے پیش ہوئے، نے مرکز کی طرف سے چار ہفتے کا وقت دینے کی درخواست کی مخالفت کی۔وکیلوں نے بار بار بنچ سے درخواست کی کہ وہ سالیسٹر جنرل مسٹر مہتا سے یہ بیان دینے کو کہے کہ اس دوران (درخواستوں پر فیصلہ آنے تک) کسی کو بھی شہریت نہیں دی جائے گی کیونکہ ایک بار شہریت مل جانے کے بعد پورا عمل ناقابل واپسی ہے اور معاملہ بے معنی ہوجائے گا۔
اس پر سالیسٹر جنرل مہتا نے کہا کہ میں کوئی بیان دینے نہیں جا رہا ہوں۔بنچ کے سامنے بحث کرتے ہوئے سینئر وکلاء سبل اور جے سنگھ نے کہا کہ اس سے قبل جب سپریم کورٹ نے 22 جنوری 2020 کو اس معاملے میں مرکز کو نوٹس جاری کیا تھا، اس نے اسٹے کے سوال پر غور نہیں کیا تھا، کیونکہ اس وقت تک سی اے اے سے متعلق کوئی نوٹیفائڈ نہیں کیا گیا تھا۔مسٹر سبل نے کہاکہ "چار سال بعد 11 مارچ کو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ اگر کسی کو شہریت مل جاتی ہے تو یہ ناقابل واپسی ہو گی۔ آپ اسے واپس نہیں لے سکتے۔ یہ بے اثر ہو جائے گا۔”
سینئر ایڈوکیٹ جے سنگھ نے یہ بھی کہا کہ اس (سی اے اے) کو اس وقت تک روک دیا جانا چاہئے جب تک عدالت اس کیس کی سماعت نہیں کرتی۔درخواست گزاروں کے وکلاء کے بار بار دلائل پر بنچ نے کہا کہ شہریت دینے کا بنیادی ڈھانچہ ابھی تک تیار نہیں ہوا ہے۔ایڈوکیٹ نظام الدین پاشا نے بنچ کے سامنے کہا کہ آسام کا مسئلہ اٹھایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل رجسٹر آف سٹیزن (این آر سی) کے عمل سے 19 لاکھ افراد کو خارج کر دیا گیا تھا اور اب مسلمانوں کے علاوہ سبھی شہریت کے لیے درخواستیں داخل کر سکتے ہیں، جس پر کارروائی کی جا سکتی ہے۔سپریم کورٹ نے اس معاملے پر بھی غور کرنے کا فیصلہ کیا۔
عرضی گزاروں کے دلائل سننے کے بعد بنچ نے مرکز کو نوٹس جاری کیا اور 9 اپریل کو معاملہ درج کرنے کی ہدایت دی۔درخواستیں انڈین یونین مسلم لیگ اور دیگر کی جانب سے دائر کی گئیں۔15 مارچ کو سپریم کورٹ نے انڈین یونین مسلم لیگ کی نمائندگی کرنے والے مسٹر سبل کی درخواست کو جلد سماعت کے لیے قبول کرتے ہوئے 19 مارچ کو کیس کی فہرست دینے کی ہدایت کی تھی۔
عرضی میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ مرکزی حکومت کو ہدایت دے کہ موجودہ رٹ پٹیشن پر فیصلہ آنے تک کسی بھی مذہب یا فرقے کے رکن کے خلاف کوئی زبردستی کارروائی نہیں کی جاسکتی۔عرضی میں مرکزی حکومت کو شہریت ترمیمی قواعد 2024 اور متعلقہ قوانین یعنی شہریت ایکٹ 1955، پاسپورٹ ایکٹ 1920، غیر ملکی قانون 1946 اور اس کے تحت بنائے گئے کسی بھی قواعد یا احکامات کے تحت کسی کے خلاف سخت کارروائی نہ کرنے کا حکم دینے کی درخواست کی گئی ہے۔
سی اے اے ان افراد کو شہریت دینے کی تجویز کرتا ہے جو افغانستان، بنگلہ دیش یا پاکستان سے ہندو، سکھ، بدھ، جین، پارسی یا عیسائی برادری سے تعلق رکھنے والے غیر قانونی تارکین وطن ہیں اور 31 دسمبر 2014 کو یا اس سے پہلے ہندوستان میں داخل ہوئے ہیں۔

Tags: انڈین یونین مسلم لیگحکومتسالیسٹر جنرلسپریم کورٹسی اے اےشہریت ترمیمی قانوننوٹس
ShareTweetSend
Previous Post

مودی کا کیرالہ میں روڈ شو

Next Post

پشوپتی پارس مرکزی وزیر کے عہدہ سے مستعفی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
پشوپتی پارس مرکزی وزیر کے عہدہ سے مستعفی

پشوپتی پارس مرکزی وزیر کے عہدہ سے مستعفی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In