جمعرات, مئی 29, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

پاکستانی مقبوضہ کشمیر کا فیصلہ 1971 میں ہی ہوجانا چاہیے تھا: راجناتھ

Hindustan Express by Hindustan Express
ستمبر 26, 2022
in دیار وطن
0
راج ناتھ سنگھ کا امریکی وزیر دفاع کو ٹیلی فون
0
SHARES
8
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ حکومت دہشت گردی کے خلاف عزم کے ساتھ لڑ رہی ہے لیکن ان کے دل میں پاکستان کے خلاف 1971 کی جنگ کے بارے میں ایک کسک ہے کہ پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کا بھی فیصلہ اسی وقت ہوجانا چاہئے تھا۔
پیر کو ہماچل پردیش میں مادر وطن کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کرنے والے شہداکے کبوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقد ایک پروگرام میں مسٹر سنگھ نے کہا کہ مسلح افواج دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ایک نئی حکمت عملی پر کام کر رہی ہیں اور اب دشمن کو اس کے ٹھکانے پر جا کر مارا جا رہا ہے۔ ایک سوچی سمجھی پالیسی کے تحت سرحد پار سے دہشت گردانہ کارروائیاں چلائی جاتی رہی تھیں۔ افواج نے دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی نئی حکمت عملی پر کام کیا۔ ہم نے سرجیکل اسٹرائیک اور بالاکوٹ ایئر اسٹرائیک کرکے دکھائی ہے۔
ہم نے حال ہی میں 1971 کی جنگ میں فتح کی گولڈن جوبلی منائی ہے۔ 1971 کی جنگ تاریخ میں کسی بھی قسم کی جائیداد، حقوق یا طاقت کی بجائے انسانیت کے لیے لڑی جانے والی جنگ کے طور پر یاد رکھی جائے گی ,ایک کسک رہ گئی۔ کاش پی او کے پر فیصلہ اسی وقت ہوگیا ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے کبھی کسی ملک کی عزت نفس کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش نہیں کی۔ لیکن اگر ہندوستان کی عزت نفس کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے تو ہم نے منہ توڑ جواب بھی دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہندوستان امن پسند ملک ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم کسی قابل نہیں ہیں۔ ہندوستان اس عظیم حکمران بھرت سے تحریک لیتا ہے جو منہ میں ہاتھ ڈال کر شیروں کے دانت گنتے تھے۔ آج ہمارے وزیر اعظم اپنے ہاتھ سے تیندوے چھوڑتے ہیں۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ ہندوستان نے آزادی کے امرت تہوار میں خود انحصاری کا عہد لیا ہے۔ اس امرت مہوتسو میں جہاں ملک اپنے مجاہد آزادی، انقلابیوں، بہادر سپاہیوں، ہیروز، مہاویروں اور پرم ویروں کو یاد کر رہا ہے، وہیں اگلے 25 سالوں کے لیے اہداف بھی طے کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ہم ایک نئے ہندوستان کی تعمیر کر رہے ہیں جو ہمارے تمام امن پسند اور دوست ممالک کو تحفظ اور اعتماد کا احساس دلائے گا لیکن جو ممالک ہندوستان کو نقصان پہنچانے یا اس پر کام کرنے کی سوچتے ہیں، انہیں اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ہماچل پردیش نے پچھلے کچھ سالوں میں ایک نئی شناخت بنائی ہے اور اگر ہم اس کی اصلیت پر نظر ڈالیں تو ہمیں وہی آئیڈیل نظر آئیں گے جو مجاہد آزادی لیکر چلے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کے سابق فوجی ہمارے ملک اور معاشرے کا اثاثہ ہیں۔ مادر وطن کی خدمت میں آپ کی قربانیوں کی کوئی قیمت ادا نہیں کی جا سکتی۔ ہمارے دل میں اپنے بہادر سپاہیوں کا احترام صرف ان کی خدمت تک نہیں ہے بلکہ ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ہے۔ ہماری ہمیشہ یہ کوشش رہے گی کہ ہم آپ سب کے لیے بہتر سے بہتر کام کر سکیں اور اس کے لیے ہم پرعزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماچل پردیش اسٹریٹجک نقطہ نظر سے بہت اہم ہے اور اس کے پیش نظر حکومت وہاں بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کو مضبوط بنانے کی سمت تیزی اور مضبوط طریقے سے کام کر رہی ہے۔
آزادی کے امرت دورمیں دفاعی شعبے میں خود انحصاری کے ساتھ ساتھ کئی بڑی تبدیلیاں بھی کی جارہی ہیں۔ تینوں خدمات کو تقریباً مکمل طور پر خواتین کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ جہاں خواتین کو مستقل کمیشن دیا جا رہا ہے اور ان کے لیے نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے دروازے بھی کھل گئے ہیں۔

Tags: راجناتھمقبوضہ کشمیر
ShareTweetSend
Previous Post

بنگلہ دیش میں کشتی حادثہ،23 ہلاک، درجنوں لاپتہ

Next Post

گولڈی سولر کا 5000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا منصوبہ

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
گولڈی سولر کا 5000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا منصوبہ

گولڈی سولر کا 5000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا منصوبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

حملوں میں اب تک  16 ہزار 503  بچوں کی موت

حملوں میں اب تک 16 ہزار 503 بچوں کی موت

مئی 25, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 25, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025
دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

مئی 11, 2025
پاکستان  کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

پاکستان کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

مئی 10, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

کرنل صوفیہ قریشی پر ہندوستان نازاں

مئی 8, 2025
ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

مئی 7, 2025
حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

مئی 5, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In