منگل, اکتوبر 28, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

بنگال اسمبلی میں گھمسان کے درمیان پولس طلب

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 1, 2023
in خاص خبریں
0
بنگال اسمبلی میں گھمسان کے درمیان پولس طلب
0
SHARES
24
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ریاستی مقننہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پولس کے افسران اسمبلی پہنچے

کلکتہ(یواین آئی) بنگال اسمبلی میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے ممبران اور اپوزیشن بی جے پی کے ممبران کے دھرنے اور ہنگامہ آرائی کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال کو سنبھالنے کیلئے بنگال اسمبلی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کلکتہ پولس کے اہلکار اسمبلی میں داخل ہوئی اور حالات پر سنبھالنے کی کوشش ۔کلکتہ پولس کی موجودگی میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔بدھ کو اسمبلی میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی موجودگی میں ترنمول کانگریس کے ممبران اسمبلی نے کالے کپڑے پہن کراسمبلی کے احاطے میں دھرنا دیا تھا۔بعد ازاں اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری کی قیادت میں بی جے پی کے ممبران نے بھی اسمبلی کے احاطے میں دھرنا شروع کردیا ۔دونوں پارٹیوں کے درمیان تنازع اور تشدد کے واقعات کو روکنے اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اسمبلی میں کافی تعداد میں پولیس فورس موجود تھی۔

Protest & Counter Protest is what Bengal assembly is witnessing

TMC called for three days protest at the Ambedkar statue against the Central government demanding the release of 100 days of work money

BJP counter protests over the Corruption issue in Bengal . pic.twitter.com/13SptBvmVE

— Syeda Shabana (@JournoShabana) November 30, 2023

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی جمعرات کو اسمبلی اجلاس میں موجود نہیں تھیں لیکن ترنمول کانگریس کے ممبران اسمبلی کا دھرنا سہ پہر 3 بجے سے شروع ہوا۔ممبران اسمبلی نے ایک، دو، تین، چار، بی جے پی والے سب چور ہیں جیسے نعرے لگائے۔ ادھیکاری کا نام لئے بغیر کہا کہ باپ چور ہے۔ بیٹا چور۔ اسمبلی اجلاس کے اختتام پر اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری اپنا دفتری کام مکمل کرکے اسمبلی سے باہر جارہے تھے۔ اسی وقت حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے ممبران اسمبلی’’باپ چور بیٹا چور، بی جے پی والے سب چور ہیں‘‘۔ جیسے نعرے لگانے لگے۔ یہ نعرہ سن کر اپوزیشن لیڈرشوبھندو ادھیکاری روک گئے اس کے بعد انہوں نے بی جے پی ممبران اسمبلی کو جوابی دھرنے پر بیٹھنے کا حکم دیا۔ اس کے بعد بی جے پی ممبران اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری کی قیادت میںجوابی احتجاج میں بیٹھ گئے۔ انہوں نے اسمبلی کی بالکونی میں تھلہ اور کنسر بجا کر جوابی نعرے لگانے شروع کر دیئے۔

اس کے بعد ہی ڈی سی سنٹرل دنیش کمار، جوائنٹ کمشنر آف پولیس (اسٹیبلشمنٹ) معراج خالد اور ڈی سی (انفورسمنٹ) راہل ڈے اور پولیس اہلکاروں کی ایک ٹیم اسمبلی میں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کو روکنے کے لیے پہنچ گئی۔سنٹرل ڈویژن کے خصوصی مرد و خواتین پولس اہلکاروں لایا گیا۔ قانون ساز اسمبلی سکریٹریٹ کے ذرائع کے مطابق کلکتہ پولیس فورسیس اسپیکر بیمان بنرجی کے حکم پر اسمبلی میں آئی ہے۔ ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے ممبران کے درمیان ایک انسانی دیوار بھی بنائی گئی۔ تاہم آخر میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ کلکتہ پولیس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ وہ صورتحال کو سنبھالنےکیلئے اسمبلی آئے تھے۔


ریاستی وزیر سوبھن دیب چٹوپادھیائے، وزیر مملکت برائے خزانہ چندریما بھٹاچاریہ، ترنمول کانگریس کے ڈپٹی جنرل سکریٹری تاپس رائے نے بی جے پی کے 12 ایم ایل ایز کے خلاف اسپیکر سے شکایت کی ہے کہ بی جے پی ممبران اسمبلی نے بدھ کو اسمبلی احاطے میں کھڑے ہو کر قومی ترانے کی توہین کی ہے۔
جمعرات کو وزیر اعلیٰ کی غیر موجودگی میں کلکتہ پولیس کی طرف سے اسمبلی کی نگرانی کا واقعہ بے مثال ہے۔ کیونکہ وہ اسپیکر کی اجازت کے بغیر اسمبلی میں داخل نہیں ہو سکتی ہیں۔ تاہم اگر وزیر اعلیٰ اسمبلی میں موجود ہوتی ہیں تو کلکتہ پولیس اسمبلی میں سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پر موجود رہتی ہے۔ اسمبلی کے ایک عہدیدار کےمطابق میں نے بائیں محاذ کے دور میں بھیکام کیا ہے۔ لیکن میں نے کبھی پولیس کو اسمبلی میں آتے نہیں دیکھا ہے۔ اس طرح کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

Tags: اپوزیشناسمبلیبنگال اسمبلیپولسترنمول کانگریستنازعصورت حالممتا بنرجی
ShareTweetSend
Previous Post

سرنگ سے مزدوروں کو نکالنے والی منا قریشی کی ٹیم مبارکباد کی مستحق : مولانا سجاد نعمانی

Next Post

نتیش حکومت کی الٹی گنتی شروع: شاہنواز

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
نتیش حکومت کی الٹی گنتی شروع: شاہنواز

نتیش حکومت کی الٹی گنتی شروع: شاہنواز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In