منگل, فروری 3, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

کشمیر میں 12 مقامات پر پولیس کے چھاپے

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 19, 2022
in دیار وطن
0
کشمیر میں 12 مقامات پر پولیس کے چھاپے
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سری نگر(یو این آئی)جموں وکشمیر پولیس نے صحافیوں کو آن لائن دھمکی کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں ہفتے کو سری نگر، اننت ناگ اور کولگام اضلاع کے بارہ علاقوں میں چھاپے مارے۔
ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے کئی صحافیوں اور مشتبہ افراد کے رہائشی مکانوں کی بھی تلاشیاں لیں۔
پولیس کے ایک ترجمان کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے صحافیوں کو حال ہی میں آن لائن دھمکی کیس کے سلسلے میں سری نگر، اننت ناگ اور کولگام اضلاع میں12 مقامات پر تلاشی لی۔
انہوں نے بتایا کہ ہفتے کے روز انسپکٹر /ایس آئی کی سربراہی میں چار سے پانچ ممبران پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئیں جن کی نگرانی متعلقہ علاقے میں تعینات ایس ڈی پی او کر رہا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ایس پی ساوتھ سری نگر لکشیا شرما کی سربراہی میں سری نگر ، اننت ناگ اور کولگام اضلاع میں بارہ مقامات پر تلاشی لی گئی جن میں سجاد گل ، مختیار بابا (سرگرم جنگجو ) اور دوسرے مشتبہ افراد کے رہائشی مکانات شامل ہیں۔
موصوف ترجمان کے مطابق جن افراد کے گھروں کی تلاشی لی گئی اُن میں محمد رفیع نگین ، خالد گل اننت ناگ، راشد مقبول لالبازار سری نگر، مومن گلزار ساکن عید گاہ، باسط ڈار ساکن کولگام ، سجاد کرالہ یاری ساکن رعناواری، گوہر گیلانی ساکن صورہ ، قاضی شبلی ساکن اننت ناگ، سجاد شیخ عرف سجاد گل ساکن ایچ ایم ٹی سری نگر، مختیار بابا ساکن نوگام ، وسیم خالد ساکن راولپورہ اور عادل پنڈت ساکن خانیار سری نگر شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق تلاشی کارروائی کے دوران ایس او پیز کا بھر پور خیال رکھا گیا اور پیشہ وارانہ طریقے سے مشتبہ افراد کے رہائشی مکانات کی تلاشی لی گئی۔
اُن کے مطابق کئی مشتبہ افرادکو پوچھ تاچھ کی خاطر طلب بھی کیاگیا۔
انہوں نے کہاکہ تلاشی کارروائی کے دوران موبائیل فونز، لیپ ٹاپز، میموری کارڈز ، پین ڈرائیو ز ، ڈیجیٹل مواد، اہم کاغذات ، بینک کاغذات ربرا سٹامپ ، پاسپورٹس اور دوسرے مشتبہ مواد کے ساتھ ساتھ نقدی ، سعودی کرنسی کو بھی برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے سات صحافیوں اور کئی مشتبہ افراد کے رہائشی مکانوں کو بھی کھنگالا۔
پولیس نے اس ضمن میں پہلے ہی شیر گڑھی پولیس تھانہ میں ایف آئی آر زیر زیر نمبر 82کے تحت کیس درج کیا ہے۔
قبل ازیں پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ کشمیر میں صحافیوں اور نامہ نگاروں کو براہ راست دھمکی آمیز خط کی تشہیر کے لئے لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم ٹی آر ایف کے ہینڈلرز، سر گرم جنگجووں اور جنگجو اعانت کاروں کے خلاف ایک کیس درج کیا گیا۔
یہاں یہ بات توجہ طلب ہے کہ آن لائن دھمکیوں کے بعد پانچ صحافیوں نے میڈیا اداروں سے استعفیٰ دے دیا۔
جمعے کے روز ایڈیٹریس گلڈ نے اپنے ایک بیان میں صحافیوں کو آئن لائن دھمکیاں دینے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے یوٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کی خاطر کارگر اقدامات اُٹھائے جائیں ۔

Tags: پولیسچھاپےکشمیر
ShareTweetSend
Previous Post

21 افراد کی نماز جنازہ رقت آمیز ماحول میں ادا کی گئی

Next Post

فیفا ورلڈ کپ کا آغازآج

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
فیفا ورلڈ کپ کا آغازآج

فیفا ورلڈ کپ کا آغازآج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In