ہفتہ, جون 28, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

پاکستان کے انتخابات کے حتمی نتائج آنے سے قبل سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع

Hindustan Express by Hindustan Express
فروری 11, 2024
in خاص خبریں
0
پاکستان کے انتخابی نتائج کا لوگوں کو شدت سے انتظار
0
SHARES
34
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اسلام آباد، 10 فروری (یو این آئی) قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے حتمی نتائج مکمل ہونے سے قبل ہی کئی بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے مرکز اور چاروں صوبوں میں حکومتیں بنانے کے لیے گزشتہ روز رات دیر گئے تک ملاقاتیں کیں۔ڈان اخبار کی رپورٹ سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے گزشتہ روز تقریر میں اعلان کیا کہ انہوں نے اپنے بھائی و سابق وزیراعظم شہباز شریف کو پیپلزپارٹی، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور دیگر بڑی جماعتوں سے مل کر اتحاد بنانے کا ٹاسک دیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اسی سلسلے میں شہباز شریف نے شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری اور ان کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔پیپلزپارٹی ذرائع نے بتایا کہ یہ ملاقات ایک اہم آغاز تھا، ملاقات کے دوران انہوں نے انتخابات کے نتائج اور انتخابات کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ملاقات بہت مختصر تھی جو زیادہ دیر تک نہیں چلی، آصف زرداری جمعہ کی شام لاہور پہنچے جبکہ بلاول بھٹو پہلے ہی وہاں موجود تھے، دونوں محسن نقوی کی رہائش گاہ پر پہنچے جہاں شہباز شریف پہلے سے ہی ان کی آمد کا انتظار کر رہے تھے، ملاقات میں مختصر بات چیت ہوئی لیکن بظاہر یہ ایک مثبت نکتے پر اختتام پذیر ہوئی۔
ایم کیو ایم-پاکستان کے سینیئر رہنما امین الحق نے بتایا کہ شہباز شریف نے بعدازاں ایم کیو ایم (پاکستان) کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے بھی بات کی، شہباز شریف نے رات گئے انہیں فون کیا تھا اور دونوں فریق بہت جلد ملاقات کریں گے۔انہوں نے کہا ہم آج ہفتے کو عزیز آباد کے جناح گراؤنڈ میں اپنی جیت کا جشن منا رہے ہیں، اس کے بعد ملاقات ہوگی۔عام انتخابات سے قبل ایم کیو ایم (پاکستان) نے اعلان کیا تھا کہ وہ انتخابات کے بعد وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر نواز شریف کی حمایت کرے گی، تاہم مسلم لیگ (ن) کی مایوس کن کارکردگی نے ایم کیو ایم (پاکستان) کو دوبارہ غور کرنے کا موقع دے دیا ہے کیونکہ جب امین الحق کو مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ایم کیو ایم-پاکستان کے انتخابی معاہدے کے بارے میں یاد دلایا گیا تو انہوں نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔علاوہ ازیں ایم کیو ایم (پاکستان) کے کنوینر ڈاکٹر صدیقی نے الیکشن جیتنے والے تمام آزاد امیدواروں کو اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔
انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہمارے پاس اگرچہ بریف کیس نہیں ہے لیکن ہمارے دروازے تمام آزاد امیدواروں کے لیے کھلے ہیں۔
مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) بھی موجودہ صورتحال کا حصہ بن گئی ہے جس کا 2014 میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دھرنے کے بعد سے پی ٹی آئی سے دیرینہ تعلق رہا ہے۔دونوں جماعتوں کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کا مجلس وحدت المسلمین میں ضم ہونے کا امکان ہے تاکہ انہیں منظم کیا جاسکے اور خواتین اور اقلیتوں کے لیے مخصوص نشستیں بھی حاصل کی جاسکیں۔
مجلس وحدت المسلمین کے حمید حسین این اے-37 کرم (پاراچنار) کی نشست 58 ہزار 650 ووٹوں کے ساتھ جیتنے میں کامیاب رہے، انہوں نے پیپلز پارٹی کے ساجد طوری کو شکست دی جنہوں نے 54 ہزار 384 ووٹ حاصل کیے۔
اتفاق سے مجلس وحدت المسلمین پی پی 18 راولپنڈی سے جیتنے والے اپنے امیدوار راجا اسد عباس کی موجودگی کے سبب پنجاب اسمبلی میں بھی پی ٹی آئی کو یہی فائدہ پہنچانے کی پوزیشن میں ہے۔پنجاب اسمبلی میں 297 جنرل نشستیں ہیں جن میں سے 66 خواتین کے لیے اور 8 غیر مسلموں کے لیے مخصوص ہیں۔مجلس وحدت المسلمین یا کسی دوسری جماعت میں شامل ہونے سے پی ٹی آئی پنجاب میں 24 خواتین اراکین اسمبلی حاصل کر سکتی ہے۔
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن نے بتایا کہ پارٹی اجلاسوں میں اس موضوع پر بہت زیادہ بحث ہوئی ہے اور کئی آپشنز زیر غور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح اپنی پارٹی کو قائم کرنا ہے لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ ایسا کیسے کر پائیں گے۔رؤف حسن نے مزید کہا کہ ہمارے اراکین اسمبلی مجلس وحدت المسلمین یا کسی دوسری جماعت میں شامل ہوں گے یا آزاد رہیں گے، اِس کا فیصلہ آنے والے دنوں میں کیا جائے گا۔تاہم مجلس وحدت المسلمین کے سیاسی امور کے سیکرٹری اسد نقوی نے کہا کہ اس حوالے سے تاحال پی ٹی آئی قیادت سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔

Tags: پاکستانشہباز شریفصوبائی اسمبلیقومیمتحدہ قومی موومنٹمسلم لیگ (ن)
ShareTweetSend
Previous Post

ہیلری کلنٹن کے خلاف غزہ جنگ کی حمایت پراحتجاج

Next Post

تلنگانہ کے بجٹ میں 6 ض مانتوں کیلئے 53,196 کروڑ روپئے مختص

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
تلنگانہ کے بجٹ میں 6 ض مانتوں کیلئے 53,196 کروڑ روپئے مختص

تلنگانہ کے بجٹ میں 6 ض مانتوں کیلئے 53,196 کروڑ روپئے مختص

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In