منگل, اکتوبر 28, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

بنگلہ دیش میں عام انتخابات کیلئے پولنگ اتوار کو ہوگی

Hindustan Express by Hindustan Express
جنوری 5, 2024
in اخبارجہاں
0
بنگلہ دیش میں اگلے انتخابات آئین کے مطابق ہوں گے: حسینہ
0
SHARES
37
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اپوزیشن کے ذریعہ بائیکاٹ کے اعلان سے پھرحسینہ واجد کی جیت کی ضمانت پکی ہوگئی

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں اتوار کو عام انتخات کے سلسلے میں کروڑوں ووٹر حکمران جماعت کے امیدوارو کے لئے ووٹ ڈالیں گے۔ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم حسینہ واجد پانچویں بار عوام کے سامنے ووٹ کے لئے موجود ہوں گی۔ اپوزیشن کی طرف سے انتخابی بائیکاٹ نے اس بار بھی حسینہ واجد کی وزارت عظمی کی ضمانت کا موقع فراہم کر دیا ہے۔بنگلہ دیشی اپوزیشن جماعتیں جنوبی ایشیا کے دوسرے ملکوں کے مقابلے میں زیادہ انتقامی کارراوائیوں کی زد میں چلی آرہی ہیں۔ مخالفین کی وسیع پیمانے پر گرفتاریوں سے لے کر انہیں پھانسی کی سزائیں دیتے چلے جانا بنگلہ دیش کی عمومی روائت بن گئی ہے۔ اس وجہ سے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کے طور پر انتخابات کا بائیکاٹ کر رہی ہیں جس نے حسینہ واجد کے اقتدار کی راہ ایک بار پھر ہموار جبکہ ملک میں جمہوریت کا راستہ مزید مشکل بنا دیا ہے۔حسینہ کے دور میں ملکی معیشت میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ ایک غربت زدہ ملک میں یہ اچھی بات رہی۔ گارمنٹس کی برآمدات کی وجہ سے کافی خوشحالی آئی جبکہ بنگلہ دیشی برانڈز کو دنیا بھر میں شہرت بھی ملی۔ لیکن مالی حالت بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش میں انسانی حقوق کی صورت حال دگرگوں ہوتی چلی گئی ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے ماورائے عدالت شہریوں اور بالخصوص سیاسی مخالفین کی ہلاکتوں کا بازار گرم رکھا ہے۔ شہری اور صحافتی آزادیوں کی بد ترین صورت حال پیدا کئے رکھی ہے ۔اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف بے رحمانہ کریک ڈاؤن حسینہ کی حکومت کی پہچان بنتے گئے۔حکومت نے 25 ہزار کے قریب سیاسی رہنماؤں اور کآرکنوں جیلوں میں بند کر رکھا ہے۔ اپنے مخالفین کو ختم کر دینے کی اس حکمت عملی کے باعث آج انتخابی مرحلے پر بھی عوامی لیگ کے مقابل کوئی موثر اپوزیشن کھڑی نہیں۔
اپوزیشن کی نمائندگی اس قدر کمزور ہوچکی ہے کہ ہے۔ پارلیمان بھی یک جماعتی ماحول کی آئینہ دار ہے۔اتوار کے روز ہونےوالی پولنگ بھی اسی طرح کے نتائج دے سکے گی۔ نوجوان ووٹرز میں سے بہت سے ایسے ہیں جو ووٹ ڈالنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے۔ انہیں نہیں لگتا کہ ووٹ ڈالتے ہوئے ان کے لئے حقیقی ‘ چوائس ‘ کی صورت ممکن ہوگی ۔ کیونکہ اپوزیشن جماعتوں نے انتخابات کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔
28 سالہ رحمان کمپیوٹر انجینئرنگ کے گریجوایٹ ہیں۔انہوں نے ‘اے ایف پی’ سے بات کرتے ہوئے کہا ‘ میں ایک یکطرفہ قسم کے انتخاب میں ووٹ ڈالنے جا کر اپنا وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا۔’واضح رہے بڑی اپوزیشن جماعت خالدہ ضیا کی بنگلہ دیش نیشنلپارٹی کی طرف سے پچھلے سے مسلسل بڑی بڑی ریلیاں کی گئیں کہ اتوار کو متوقع انتخابات کے لئے غیر جانبدار نگران مقرر کیے جائیں۔ تاکہ شفاف انتخابی عمل کی امید کی جاسکے۔
76 سالہ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ کے مقابل بی این پی ہے جس کی قیادت خالدہ ضیا کرتی ہیں۔ دنیا کے آٹھویں گنجان آباد ملک بنگلہ دیش میں سیاست میں ان دو خواتین کا کردار کلیدی ہے۔حسینہ واجد ملک کے بانی مجیب الرحمان شیخ کی بیٹی ہیں جبکہ خالدہ ضیا سابق فوجی صدر ضیاء الرحمن کی بیوہ ہیں۔ حسینہ واجد 2009 میں ملنے والی انتخابی کامیابی کے بعد سے مسلسل اپنی پوزیشن مضبوط رکھے ہوئے ہیں۔ ان پر اپوزیشن کو کچلنے سے لے کر انتخابی دھآندلی کے الزامات بھی لگےرہی ہیں۔ مگر وہ اقتدار میں رہنے لئے ہر قیمت پر کمٹڈ رہی ہیں۔

78 سالہ خالدہ ضیا کو 2018 عدالت سے سزا ہوئی تھی۔ آج کل وہ ڈھاکہ کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان کی جگہ ان کالندن میں جلاوطنی کاٹنے والا بیٹا طارق الرحمان ‘بی این پی’ کا نگران ہے۔

طارق الرحمان کے خلاف بنگلہ دیش میں کئی فوجداری مقدمات ہیں۔ طارق رحمان کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت بی این پی نے ایسے مشکوک انتخابات جن کے نتائج پہلے سے معلوم ہیں میں حصہ لینے سے انکار کر دیا تھا۔

دوسری جانب وزیر اعظم حسینہ واجد اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنل پارٹی پر الزام لگاتی ہیں کہ اس نے اپنی احتجاجی ریلیوں میں توڑ پھوڑکی اور آتشزنی کی ہے۔ تاہم عام طور یہ ریلیاں پر امن تھیں۔

Tags: بائیکاٹبنگلہ دیشحسینہ واجدعام انتخاتوزیر اعظم
ShareTweetSend
Previous Post

راجستھان میں بھجن لال حکومت کے وزراء کے درمیان قلمدان تقسیم

Next Post

بی جے پی دہلی کے نظامِ صحت کو ٹھپ کرنے کی سازش کر رہی ہے: آتشی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ای ڈی-سی بی آئی صرف بی جے پی کے سیاسی ہتھیار: آتشی

بی جے پی دہلی کے نظامِ صحت کو ٹھپ کرنے کی سازش کر رہی ہے: آتشی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In