اتوار, مارچ 22, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

ہ پولیس کو چوکس کردیا گیا ہے تاکہ نگرانی میں شدت پیدا کی جاسکے

Hindustan Express by Hindustan Express
مئی 5, 2025
in دیار وطن
0
حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل
0
SHARES
191
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

حیدرآباد۔5مئی (یواین آئی)وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ مس ورلڈ2025مقابلوں کے کامیابی سے انعقاد کے لئے وسیع تر انتظامات کئے جائیں۔محکمہ پولیس کو چوکس کردیا گیا ہے تاکہ نگرانی میں شدت پیدا کی جاسکے اور حیدرآباد میں 10تا31مئی ہونے والی عالمی درجہ کی رنگارنگ تقاریب کے لئے سخت سیکوریٹی انتظامات کئے جائیں۔ ریونت ریڈی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مس ورلڈ2025کی تقاریب باوقار انداز میں منعقد کی جائیں تاکہ تلنگانہ کی شبیہ پر دنیا بھر کی توجہ ہو۔ اس مقابلہ میں حصہ لینے کے لئے 116ممالک کی حسیناوں کی آمد کے پیش نظر انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ دنیا بھر کے مہمانوں کی بغیر کسی مشکلات کے بہتر مہمان نوازی کی جائے ۔ مقابلہ میں حصہ لینے والی حسیناوں کے علاوہ ہندوستان اور بیرون ملک کے 300میڈیا نمائندے اس بڑے مقابلہ حسن کا کوریج کرنے کے لئے یہاں پہنچیں گے ۔ انہوں نے عہدیداروں کو تجویز پیش کی کہ مختلف ممالک سے یہاں آنے والے افراد کا تلنگانہ کی ثقافت’ روایات کے ساتھ گرمجوشانہ استقبال کیا جائے اور اس مقابلہ کی تکمیل تک کسی بھی غلطی کے بغیر انتطامات کئے جائیں۔ تمام محکمہ جات بشمول محکمہ سیاحت کو چاہئے کہ تمام عہدیداروں کے ساتھ تال میل کے ساتھ کام کرے تاکہ ان کو تفویض کردہ ذمہ داریاں موثر طور پر انجام دی جاسکیں۔ انہوں نے مس ورلڈ کے انتظامات کے سلسلہ میں پیر کو کمانڈ کنٹرول سنٹر میں اعلی سطحی اجلاس منعقد کیا جس میں وزراءجوپلی کرشناراو’ پی سرینواس ریڈی کے علاوہ ریونت ریڈی کے مشیر نریندر ریڈی’ چیف سکریٹری راماکرشناراو’ اسپیشل چیف سکریٹری جیش رنجن’ ڈی جی پی جتندر’کمشنر پولیس حیدرآباد سی وی آنند’ کمشنر پولیس رچہ کنڈہ سدھیربابو’ اڈیشنل ڈی جی پی اسٹیفن رویندرا اور تمام محکمہ جات کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔ ریونت ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ پروگرام کے شیڈول کے مطابق سیکوریٹی کے انتظامات کئے جائیں۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ ہر پروگرام کے لئے ایک نوڈل آفیسر بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے مس ورلڈ مقابلہ کے گچی باولی انڈور اسٹیڈیم میں آغاز سے لے کر 31مئی کو ہونے والے فائنل مقابلہ تک مناسب بندوبست کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ مقابلہ میں حصہ لینے کے لئے آنے والی حسیناوں کے لئے مناسب ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں جو چارمینار’ لاڈبازار’ سکریٹریٹ کے تلنگانہ تلی اور ریاست کے دیگر سیاحتی مقامات کا دورہ کریں گی۔ سیکوریٹی انتظامات کے علاوہ وزیراعلی نے عہدیداروں سے خواہش کی کہ ناپسندیدہ اور غیرمتوقع صورتحال سے نکلنے کے لئے متبادل منصوبے تیار کئے جائیں۔ انہوں نے ٹریفک کے مسائل گریز کے لئے احتیاط کرنے پر زور دیا۔انہوں نے مشورہ دیا کہ موسمی پیش قیاسی کے مطابق مناسب طور پر پیشگی انتظامات کئے جائیں۔ بلدیہ اور حیدرا کو چوکس رکھا جائے تاکہ شہر میں طوفانی ہواوں اور بارش کی صورت میں بھی کوئی مسئلہ درپیش نہ ہو۔ پولیس عہدیداروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ ان ہوٹلوں میں سیکوریٹی کے سخت انتظامات کرے جہاں پر بیرونی مہمان مقیم ہیں۔ گچی باولی اسٹیڈیم’چارمینار’ لاڈبازار’ چومحلہ پیالیس اور سکریٹریٹ کے اطراف سخت سیکورٹی انتظامات کئے جائیں۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ حکومت کی طرف سے مس ورلڈ کی افتتاحی تقریب کے لئے مختلف شعبوں کی اہم شخصیتوں کے علاوہ ریاست کے عوامی نمائندوں کو بھی مدعو کیا جائے ۔

Tags: تلنگانہحسینامحکمہ سیاحتمس ورلڈ2025مشکلاتوزیراعلی
ShareTweetSend
Previous Post

مولانا غلام محمد وستانوی کا انتقال

Next Post

ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In