اتوار, فروری 1, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

نائب صدر کی نقالی کے واقعہ پرصدراوروزیراعظم کا اظہار افسوس

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 20, 2023
in خاص خبریں
0
نائب صدر کی نقالی کے واقعہ پرصدراوروزیراعظم کا اظہار افسوس
0
SHARES
21
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی(یواین آئی)صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے نائب صدرجمہوریہ وصدرنشین راجیہ سبھا جگدیپ دھنکر کی پارلیمنٹ کے احاطہ میں ایک رکن کی جانب سے نقل اڑائے جانے کے واقعہ پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے افسوس کااظہارکیا ہے۔دروپدی مرمو جو سرمائی تعطیلات گذارنے کیلئے حیدرآباد کے راشٹرپتی نیلائم میں مقیم ہیں نے اس واقعہ پر ٹوئیٹ کیا۔انہوں نے انگریزی میں کئے گئے ٹوئیٹ میں کہا”پارلیمنٹ کے احاطہ میں جس طرح ہمارے معزز نائب صدر کی تذلیل کی گئی اسے دیکھ کر مایوسی ہوئی۔ منتخب نمائندوں کو اپنے اظہار کی آزادی ہونی چاہیے تاہم ان کا اظہار وقار اور شائستگی کے اصولوں کے اندر ہونا چاہیے۔ یہی پارلیمانی روایت رہی ہے۔ ہمیں اس پر فخر ہے اور ہندوستان کے عوام ان سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ اسے برقرار رکھیں گے۔“
ادھر نئی دہلی وزیر اعظم نریندر مودی نے نائب صدر جمہوریہ کے عہدہ کا مذاق اڑانے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے احاطے میں اس طرح کا واقعہ ہونا افسوس کی بات ہے۔نائب صدرجمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کیے گئے ایک پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم نے انہیں فون کیا ہے اور کچھ ممبران پارلیمنٹ نے ان کا مذاق اڑانے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔مسٹر دھنکھڑ نے کہا ’’مجھے وزیر اعظم نریندر مودی جی کا فون آیا اور انہوں نے کل پارلیمنٹ کے مقدس احاطے میں کچھ معزز ممبران پارلیمنٹ کی طرف سے دکھائے گئے توہین آمیز ڈرامے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔انہوں نے مجھے بتایا کہ وہ گزشتہ 20 سال سے اس طرح کی توہین برداشت کر تے آرہے ہیں لیکن ملک کے نائب صدر جیسے آئینی عہدے کے ساتھ اور وہ بھی پارلیمنٹ میں ایسا ہونا افسوس کی بات ہے۔‘‘
اس پر مسٹر دھنکھڑ نے کہا ’’میں نے وزیر اعظم سے کہا کہ کچھ لوگوں کی بے تکی حرکتیں مجھے اپنا فرض ادا کرنے اور ہمارے آئین میں درج اصولوں کا احترام کرنے سے نہیں روک سکتیں۔ میں آئینی اقدار کے تئیں پابند ہوں اور اس طرح کی توہین مجھے اپنے راستے چلنے پر پریشان نہیں کرسکتی۔ ‘‘
واضح ر ہے کہ منگل کو ترنمول کانگریس کے لوک سبھا رکن پارلیمنٹ کلیان بنرجی نے پارلیمنٹ کمپلیکس میں دیگر ممبران پارلیمنٹ کے سامنے راجیہ سبھا کے چیئرمین کی نقل کی، جب کہ دیگر ممبران پارلیمنٹ ان کی ویڈیو بناتے رہے۔

Tags: پارلیمنٹجگدیپ دھنکرراجیہ سبھاصدرنشیننائب صدرنقلوزیر اعظم
ShareTweetSend
Previous Post

مودی حکومت نے جمہوریت کا گلا گھونٹ دیاہے: سونیا

Next Post

ممتا بنرجی کی وزیر اعظم سے ملاقات

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ممتا بنرجی کی وزیر اعظم سے ملاقات

ممتا بنرجی کی وزیر اعظم سے ملاقات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In