بدھ, جولائی 30, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

وکلاء کے مفادات کے تحفظ کا بل لوک سبھا سے منظور

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 4, 2023
in خاص خبریں
0
وکلاء کے مفادات کے تحفظ کا بل لوک سبھا سے منظور
0
SHARES
8
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی(یو این آئی) سرمائی اجلاس کے پہلے دن لوک سبھا نے پیر کو وکلاء کی فلاح و بہبود، انہیں سیکورٹی فراہم کرنے اورانصاف کی دلالی کو روکنے کے لئے ‘وکلاء (ترمیمی) بل 2023’ کو صوتی ووٹ سے منظور کر لیا۔ قانون اور انصاف کے وزیر ارجن رام میگھوال نے بل پر تقریباً تین گھنٹے طویل بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ برطانوی دور کا قانون ہے اور مودی حکومت پرانے قوانین کو ختم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 1486 پرانے قوانین کو ختم کیا جا چکا ہے اور کئی مزید ختم ہونے کے مراحل میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس بل کے ذریعے وکلاء کی فلاح و بہبود کو فروغ دینے کا کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ڈاکٹروں کو سیکیورٹی دی جاسکتی ہے تو پھر وکلا کا پیشہ بھی اہم ہے اور انہیں بھی سیکیورٹی ملنی چاہیے۔ وکلاء کی فلاح و بہبود کے لیے لائے گئے اس بل کے ذریعے انہیں تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ وکلاء کے بھیس میں عدالت میں آتے ہیں اور دلالی کرتے ہیں، اس لیے اس قانون کے ذریعے دلالوں کو روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ بل راجیہ سبھا سے پہلے ہی پاس ہو چکا ہے۔ ملک غلامی کے دور کے قوانین سے آزادی چاہتا ہے اور اسی تسلسل میں یہ بل لایا گیا ہے۔قبل ازیں بل پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کانگریس کے ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ غریبوں کو انصاف ملنا چاہئے اور قانون کا انصاف سب کے لئے دستیاب ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ دلال عدالت میں آنے والے شخص کو نوچنے کی کوشش کرتے ہیں اور اس بل کے ذریعے ایسی سرگرمیوں کو روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ آر ایس پی کے این کے پریما چندرن نے کہا کہ نوجوان وکلاء کو اسٹیفن دیا جانا چاہئے اور انہیں ضروری سہولیات فراہم کرائی جانی چاہئیں۔مسٹر پریم چند نے بل کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس میں صرف پرانے نظام کو ہٹا کر وکلاء کو مدد فراہم کرنے کا کام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء کو سکیورٹی اور سہولیات ملنی چاہئیں۔
وائی ​​ایس آر کے ڈاکٹر سنجیو کمار جینگاری نے کہا کہ عام آدمی کو قانون کا فائدہ ملنا چاہئے اور اس بل میں عام آدمی کو عدالت میں دلالی سے بچانے کا انتظام ہے، اس لئے وہ اس بل کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایپ جیسی سہولت سے لوگوں کو عدالت میں فوائد مل سکیں گے۔اے آئی ایم آئی ایم کے سید امتیاز نے کہا کہ عدالت میں دلالی کا راج ہے اور بعض اوقات ایسے کام میں اہلکار بھی ملوث ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بل میں اگر کوئی دلالی کرتے ہوئے پکڑا جاتا ہے تو 500 روپے جرمانے کی گنجائش ہے جو کہ بہت کم ہے۔
جنتا دل یونائیٹڈ کے گردھاری یادو نے کہا کہ بڑے وکیلوں کے پاس پیسہ ہے اور ان پر پیسے کی بارش ہوتی ہے لیکن چھوٹے وکیلوں کو کھانے کے بھی لالے پڑ جاتے ہیں۔ کچہریوں سے دلالوں کو ہٹایا جانا چاہئے اور چونکہ یہ شق اس بل میں موجود ہے اس لیے وہ اس کی حمایت کرتے ہیں۔ بل کی حمایت کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کی اپروپا پودار نے کہا کہ اس میں دلالوں کو روکنے کا انتظام ہے، جو ایک اچھا قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بروکرز کی فہرست بنائی جائے اور اسے ویب سائٹ پر گردش میں لایا جانا چاہئے۔

Tags: تحفظلوک سبھامفاداتوکلاء
ShareTweetSend
Previous Post

ریاستی نتائج کا لوک سبھا انتخابات پرنہیں پڑے گا اثر: جے ڈی یو لیڈر

Next Post

اپوزیشن پارلیمنٹ کو اپنی شکست کا غصہ نکالنے کا اسٹیج نہ بنائیں: مودی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
مودی حکومت کے خلاف کانگریس کے تحریک عدم اعتماد کو اسپیکر کی منظوری

اپوزیشن پارلیمنٹ کو اپنی شکست کا غصہ نکالنے کا اسٹیج نہ بنائیں: مودی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

جولائی 27, 2025
کرنل طاہر مصطفیٰ  جامعہ ہمدرد کے  رجسٹرار مقرر

کرنل طاہر مصطفیٰ جامعہ ہمدرد کے رجسٹرار مقرر

جولائی 27, 2025
جسٹس ورما کی رٹ درخواست پرپیرکوہوگی سماعت

جسٹس ورما کی رٹ درخواست پرپیرکوہوگی سماعت

جولائی 26, 2025
آئی ڈی بی آئی بینک کے ملازمین  کااحتجاج

آئی ڈی بی آئی بینک کے ملازمین کااحتجاج

جولائی 26, 2025
سرعام بے عزتی کے بعدطالبعلم کی خودکشی

سرعام بے عزتی کے بعدطالبعلم کی خودکشی

جولائی 26, 2025
بہار کی ووٹر لسٹ سے55 لاکھ نام حذف ہونے کاامکان!

بہار کی ووٹر لسٹ سے55 لاکھ نام حذف ہونے کاامکان!

جولائی 24, 2025
مرکز کشمیر میں انتخابات کے لیے تیار۔۔۔ حکومت نے سپریم کورٹ میں کہی یہ بات

ممبئی ٹرین دھماکہ کیس میں اپیل پرجلد سماعت کیوں؟

جولائی 27, 2025
لاعلمی کا سیاسی فائدہ اٹھانا شرمناک ہے: نائب صدرجمہوریہ

نائب صدر کااستعفیٰ،حکمراں برادری خاموش کیوں؟

جولائی 24, 2025
جسٹس یشونت ورما کیخلاف مواخذہ کی تیاری مکمل

جسٹس یشونت ورما کیخلاف مواخذہ کی تیاری مکمل

جولائی 22, 2025
غزہ  پٹی پراسرائیل کی جانب سے فضائی حملے

غزہ کی گنجان آبادی سے اب جبری انخلا کا حکم

جولائی 21, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In