شیو پوری (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کے لئے یہاں ٹریفک کے لیے متبادل راستے بنائے گئے ہیں۔کانگریس کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق راہل گاندھی کل دوپہر شیو پوری ضلع کی سرحد میں داخل ہونے کے بعد گاؤں منڈ کھیڑا میں قبائلیوں سے بات چیت کریں گے۔ اس کے بعد گاؤں ستانواڑہ میں ضیافت کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں وہ شرکت کریں گے۔ مسٹر گاندھی جھانسی تیراہا سے روڈ شو کریں گے۔
خیال رہے کہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی ‘بھارت جوڑو نیائے یاترا’ آج دھول پور (راجستھان) کے راستے مدھیہ پردیش کے مرینا سے ریاست کی سرحد میں داخل ہوگی۔ مدھیہ پردیش میں 6 مارچ تک چلنے والی اس یاترا کے دوران مسٹر گاندھی روڈ شو کے ساتھ ریلی سے خطاب بھی کریں گے۔ریاستی کانگریس میڈیا ڈپارٹمنٹ کے صدر کے کے مشرا نے بتایا کہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا دوپہر 1:30 بجے دھول پور راجستھان سے مورینہ میں داخل ہوگی۔ اس کے ساتھ 6700 کلومیٹر نیائے یاترا میں سے 5500 کلومیٹر کا فاصلہ طے ہو جائے گا۔ راہل مورینا کے امبیڈکر اسٹیڈیم میں دوپہر 2 بجے اجتماع سے خطاب کریں گے۔ یاترا شام 5 بجے گوالیار شہر میں داخل ہوگی۔ گوالیار میں ہزیرہ پر روڈ شو، بائیک ریلی اور میٹنگ کے بعد سیرول علاقے میں رات کے آرام کا پروگرام ہے۔