نئی دہلی، 02 دسمبر (یو این آئی) ریپبلکن پارٹی آف انڈیا (آر پی آئی) کے صدر اور سماجی انصاف اور امپاورمنٹ کے وزیر مملکت رام داس اٹھاولے نے پیر کو قومی دارالحکومت کے تالکٹورہ اسٹیڈیم میں دہلی پردیش پارٹی جنرل کانفرنس میں کہا کہ آئندہ دہلی اسمبلی انتخابات آر پی آئی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساتھ مل کر لڑے گی۔کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر اٹھاولے نے کہا کہ آر پی آئی کارکنان آئین کے معمار باباصاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے خوابوں کے ہندوستان کی تعمیر کے لیے پوری کوشش کر رہے ہیں۔
آر پی آئی صدر نے کہا کہ آر پی آئی (اٹھاولے) دہلی ریاست میں پچھلے کئی سالوں سے جہاں کچی بستیاں ہیں وہاں پکے مکانات کا مطالبہ کر رہی ہے اور آنے والے دنوں میں پارٹی اس سمت میں اپنی کوششوں کو تیز کرے گی۔مرکزی وزیر نے کہا کہ آر پی آئی دہلی ریاست کے آئندہ اسمبلی انتخابات بی جے پی کے ساتھ مل کر لڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ آر پی آئی آنے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں مضبوطی سے مقابلہ کرے گی اور ان کی پارٹی دہلی کے عام لوگوں کو انصاف دلانے کے لیے کام کرے گی جو اپنے بنیادی حقوق کے لیے طویل عرصے سے جدوجہد کر رہے ہیں۔مسٹر اٹھاولے نے کہا کہ جہاں کچی آبادی ہے وہاں آر پی آئی ایک گھر کے لیے عوامی تحریک شروع کر رہی ہے اور اس تحریک کا بنیادی مقصد تمام کچی آبادیوں کو مستقل مکان فراہم کرنا ہے۔ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے کنوینر اروند کیجریوال کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’کیجریوال جی نے ہمیشہ دہلی کے عام لوگوں کو ترقی کے نام پر گمراہ کیا ہے۔